Baaghi TV

Tag: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی

  • پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

    پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر موجود کاروباری اداروں کو اسٹیٹ بینک سے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل نظام اپنانا ہوگا، بصورت دیگر ایسے کاروبار یا کنسیشنرز کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ مسافروں کو نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب رہے گا، تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پہلے مرحلے میں یہ جدید نظام لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے اس وسیع ہدف کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کو کیش لیس معیشت کی جانب منتقل کرنے اور سرکاری خدمات میں شفافیت بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مسافروں کے وقت کی بچت، شفافیت میں بہتری اور سہولت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ اس نظام کے تحت ایئرپورٹس پر موجود ریٹیل شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کریں گے، جس سے خریداری اور کھانے پینے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ نئے نظام میں تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ خودکار طور پر تیار ہوگا، جس سے ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت بڑھے گی اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے

    آزاد کشمیر،ن لیگ کا عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

    جے پی مورگن کا بڑا فیصلہ، بٹ کوائن قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر قابل قبول

  • اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

    اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل زیشان نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کی وجہ سے مخصوص اوقات میں پروازوں کی بندش 2 گھنٹے تک محدود ہوگی، تاہم ایئرپورٹ باقی اوقات میں مکمل طور پر فعال رہے گا۔زیشان نے کہا کہ آمد و روانگی کی پروازیں مختصر وقفوں کے علاوہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ عارضی اور محدود ہے۔

    کراچی: گروپوں کے تصادم میں فائرنگ، بچی سمیت 6 افراد زخمی

    لندن: پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے احتجاج میں 365 افراد گرفتار

    جاپان کی آبادی میں ریکارڈ کمی ، 2024 میں 9 لاکھ سے زائد افراد کم

  • لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

    لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا

    لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا-

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس کل صبح 6 بجے تک مسافر پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان

    فضائی حدود کی بندش کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم یہ اقدام سیکیورٹی یا موسمی حالات کے باعث بھی ہو سکتا ہےپاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیئے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    بھارتی وزارت دفاع کا اعلامیہ جھوٹ کا پلندہ،قوم بھارتی پروپیگنڈے میں نہ آئے

  • ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد  میں  جدید ہیڈکوارٹر  بنانےکا فیصلہ

    ایئرپورٹس اتھارٹی کااسلام آباد میں جدید ہیڈکوارٹر بنانےکا فیصلہ

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں 25 منزلہ جدید ہیڈکوارٹر کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کےمطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC) اجلاس میں M/s NESPAK کے پیش کردہ تعمیراتی ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔12,40,990 مربع فٹ پر محیط اس بلند و بالا عمارت میں 06 بیسمنٹ پارکنگ اور چھت تک بلند مرکزی ایٹریم شامل ہوگا۔ خم دار ڈیزائن، ڈبل گلیزڈ کرٹن وال، اور مختلف سطحوں پر سبز صحن اسے ایک جدید اور پائیدار تعمیراتی شاہکار بنائیں گے۔اجلاس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے، ڈاکٹر محمد خالد حفیظ نے کی، جبکہ PAA کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ADP M&E) اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نے شرکت کی۔

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

    سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ

    قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگردجہنم واصل

  • کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ

    کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا ہے، اور اس اس وقت دونوں ایئرپورٹس پر پروازوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی اشد ضرورت ہے۔اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگائے جاچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔

    عظیم بلے باز حنیف محمد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل