Baaghi TV

Tag: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی

  • لاہور میں پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کی رپورٹ مکمل

    لاہور میں پی آئی اے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کی رپورٹ مکمل

    بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن نے پی آئی اے کے طیارے کی غلط رن وے پر لینڈنگ کے واقعے کی حتمی رپورٹ جاری کر دی، جس میں لاہور کنٹرول ٹاور، کپتان، فرسٹ آفیسر، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

    واقعہ 17 جنوری 2025 کو پیش آیا جب دمام سے ملتان جانے والی پرواز کو ملتان میں دھند کے باعث لاہور میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لینڈنگ سے قبل کپتان نے فلائٹ پاتھ ساتھی کپتان سے فیڈ کروایا، تاہم ساتھی کپتان نے غلط فلائٹ پاتھ فیڈ کیا، جسے دونوں نے کراس چیک نہیں کیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کپتان کی غلطی کا علم ہونے کے باوجود لاہور کنٹرول ٹاور خاموش رہا اور طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کے لیے فضا میں چکر لگانے کی ہدایت دینے میں ناکام رہا

    جنرل ساحر مرزا کا سعودی عرب کا دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا

    جاپان میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری

    نئی کھدائی، کراچی میں ٹریفک جام کا نیا مرحلہ شروع ہونے کو تیار

  • کراچی ایئرپورٹ ، طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

    کراچی ایئرپورٹ ، طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

    کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے کراچی کے ہوائی اڈے پر جہازوں کی دیکھ بھال کے دوران تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کی ہے، اس حوالے سے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بعض افراد کو ایئر کرافٹ مین ٹیننس آپریشنز کی غیر مجاز تصاویر اور ویڈیوز لیتے دیکھا گیا ہے، ایئرپورٹ تصاویر اور ویڈیو گرافی کرنا رازداری کی سنگین خلاف ورزی اور سکیورٹی کا معاملہ ہے۔

    اس حوالے سے ایک بیان میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی اور رازداری برقرار رکھنے کیلئے پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے، صرف مجاز اہلکار، انجینئرز یا متعلقہ اراکین کو تصاویر یا ویڈیوز کی اجازت ہے، جی ایچ اے، آپریٹرز اور دیگر عملے کو کسی قسم کی فوٹوز بنانے یا ویڈیو گرافی سے سختی سے منع کیا جاتا ہے، پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر سخت انتظامی اور تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے دنوں لاہور میں پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرائی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، پرواز کی روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، جس کے بارے میں بعد ازاں پتا چلا تھا کہ جہاز کا ایک پہیہ بھی کراچی ایئرپورٹ پر ہی رہ گیا تھا جس کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔

    بتایا جارہا ہے کہ طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، جس کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 کو لاہور میں ایک پہیے پر ہی لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور ہموار لینڈنگ کی جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جہاز میں ایسی صورتحال کیلئے گنجائش موجود ہوتی ہے۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، ایئر یونیورسٹی میں یکجہتی امن واک کا انعقاد

    پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ کی منظوری

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب