Baaghi TV

Tag: پاکستان ب

  • چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

    چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

    چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا، کورونا پابندیوں کیخلاف شہریوں کے مسلسل احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ۔ بعض شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں جبکہ احتجاج کے پیش نظر چینی سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہے۔

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قیمت میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ مظاہروں کے بعد چینی حکومت سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے میں ناکام نظرآ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ چین سے سر اٹھانے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جان لی اور کروڑوں لوگوں کو بری طرح متاثر کیا۔عوام الناس کی طرف سے چینی صدر کے استعفے کا مطالبہ زورپکڑرہا ہے اور یہ مطالبہ چند مقامات سے بڑھتا ہوا اب پورے ملک میں پھیل گیا ہے ، دوسری طرف چینی حکومت اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ، ان مظاہروں کے پیچھے کہیں امریکہ اور دیگرچین مخالف قوتوں کی مدد تو نہیں جو اقدامات کے باوجود غیرقانونی مطالبات کررہے ہیں‌

    ادھرپاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

     

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    پشاور:علی امین نے کہا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں، اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے مزید کہا کہ شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغوا کاروں پر نظر رکھیں، گلی محلوں میں غیر متعلقہ اور مشکو ک افراد کو معلومات کے بعد پولیس کے حوالے کریں

    جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 732 وارداتیں ہوئیں اور 678 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 57 بچے ابھی تک بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔

    پولیس میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 101 مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں اغوا 96بچوں میں سے75بازیاب کرائے گئے اور 23 کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے مطابق اغواکیے گئے متعدد بچے مل گئے ہیں، سوشل میڈیا پربچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔