Baaghi TV

Tag: پاکستان بار

  • پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان بار نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا بینچوں کی تشکیل کیلئےسینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جا ئے، آرڈیننس کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم وکلا کی جدوجہد کی نفی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو سپریم کورٹ نے خود آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیا تھا۔ آرڈیننس عارضی قانون سازی ہے جو اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کوئی ہنگامی ضرورت ہو، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کو بینچ کی تشکیل کا یکطرفہ اور صوابدیدی اختیار دیا گیا۔

    بار کونسل اعلامیہ کے مطابق آرڈیننس ایک غیر منصفانہ قانون ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایک بری قانون سازی ہے صدارتی آرڈیننس ان شقوں کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں قانون سازی کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کو دیا گیا ہے، پاکستان بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اورعدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

    ایف بی آر کا کرپٹ افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی …

    بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس پر رائے کے لیے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کرےوائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے رات کے اندھیرے میں مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری پر تحفظات کا اظہار بھی کیا فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آرڈیننس پر پارلیمان کے اندر کوئی بحث نہیں کروائی گئی۔

    ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

  • پاکستان بار کونسل کا 9 ستمبرکو ملک گیرعدالتی ہڑتال کا اعلان

    پاکستان بار کونسل کا 9 ستمبرکو ملک گیرعدالتی ہڑتال کا اعلان

    پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں نے سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 ستمبر کو ملک گیر عدالتی ہڑتال کا اعلان کر دیا

    پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9ستمبر کوکوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا ، وکلا پروٹیکشن بل پر فی الفور عمل کیا جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلا کے گھروں پر غیر قانونی ریڈ ختم کرے وکلا اپنا قانونی حق استعمال کرکے اپنے موکل کا موقف عدالت میں پیش کرتے ہیں جن ججز پر ریفرنسز دائر ہیں ان پر کاروائی عمل میں لائی جائے ،نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ ہے کہ ریفرینسز پر کاروائی کرے ،

    پاکستان بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کا اعلان کیا جائے، صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، صدر کسی سے مشورہ مت کریں ،جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کیا جائے، فوج، ججز اور سول بیوروکریسی کو حاصل مراعات کا فوری خاتمہ کیا جائے،

    پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،

  • کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے ،پاکستان بار کونسل

    کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے ،پاکستان بار کونسل

    پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تمام بارز نے اس بات پر اتفاق کیا کیا کہ پارلیمنٹ کو آئین سازی کا مکمل اختیار ہے پارلیمنٹ سے بنے قانون کو عدلیہ کالعدم یا حکم امتناع جاری کردیتی ہے ، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے ہم وکلا قیادت کو اکٹھا کرنا چاہ رہے تھے آج ہمارے ساتھ پاکستان بھر کی بارز کے نمائندے موجود ہیں ہم نے کچھ قرادایں متفقہ طور پر منظور کی ہیں اجلاس میں نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ تمام ملوث کرداروں کو سول کورٹس میں ٹرائل ہونا چاہیے کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل نے کارروائی کا آغاز شروع کردیا ہے جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو طویل نہیں کرنا چاہیے،

    حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ ایکٹ وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وکلا پروٹکشن ایکٹ کو فوری طور پر نافذ العمل ہونا چاہیے سپریم کورٹ میں دو ججز کی سیٹس خالی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا جائے پاکستان بار کونسل سمجھتی ہے کہ ججز کی تعیناتی سینیارٹی کی بنیاد پر ہونی چائیے خیبر پختون خواہ سے سپریم کورٹ میں ججز نہیں لیے جاتے خیبر پختون خواہ سے ججز کی تقرری کرنی چاہیے سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ پر حکم امتناع جاری جاری کیا پارلیمنٹ کی قانون سازی پر حکم امتناع کی مذمت کرتے ہیں کل پاکستان بھر میں کوئٹہ میں سینئر وکیل کے قتل پر یوم سیاہ منایا جائے گا ،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مذاکرات کرنے چاہئیں ہمارا فورم مذاکرات کیلئے حاضر ہے کسی کو سیاست میں مائنس کا رویہ ترک کرنا چاہئے

    پاکستان بار کونسل نےکوئٹہ میں ایڈووکیٹ عبد الرزاق کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں اور خاص طور پر وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کر کے واقعہ میں ملوث افراد کو مثالی سزا دیں،صوبائی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرے شہریوں اور خاص کر وکلا کو سکیورٹی فراہم کرے،

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس