Baaghi TV

Tag: پاکستان بریکنگ

  • پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:فمیلی ذرائع

    دبئی : پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطے پرشکرگزار ہیں:اطلاعات کے مطابق سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی فیملی نے ان کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر کی فیملی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے ملکی قیادت کے رابطہ کرنے پر شکرگزار ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی سے پہلے طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز کوبغور دیکھ رہے ہیں۔پرویزمشرف فیملی کے مطابق پاکستان میں مطلوبہ ادویات اورطبی سہولیات نہیں ہیں۔
    خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا ہے جس کے بعد ان کی جلد وطن واپس ممکن نہیں۔

    واضح رہے کہ پرویز مشرف 2016 میں عدالتی حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس وقت سے دبئی میں مقیم ہیں۔17 دسمبر 2019 کو خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور ان پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل آج ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی تھی کہ پرویز مشرف کا خاندان پاکستان واپسی کے حوالے سے فوج سے رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں، اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ادارے اور اس کی لیڈرشپ کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔

    ہفتے کے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پرویز مشرف کی واپسی کے خیال کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جنرل مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ھونا چاہیے، ماضی کے واقعات کواس سلسلے میں مانع نہیں ھونے دینا چاہیے.وزیر دفاع نے سابق آرمی چیف کے لیے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

  • پی ٹی آئی اکیلے حکومت بنائے گی’:ان شااللہ العزیز:فیصل جاویدخان

    پی ٹی آئی اکیلے حکومت بنائے گی’:ان شااللہ العزیز:فیصل جاویدخان

    اسلام آباد :پی ٹی آئی اکیلے حکومت بنائے گی’:ان شااللہ العزیز:اس امید کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آپ کی سپورٹ سےتحریک انصاف اکیلےحکومت بنائے گی ہمیں کسی اور جماعت کی ضرورت نہیں پڑےگی انتخابات میں ہوسکتاہےکہ کسی جماعت سےکسی جگہ الائنس ہو۔

    ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ ان الیکشن میں پہلی بار اوورسیز گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے تقریباً90 لاکھ اوورسیز ہیں جو انٹرنیٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے اپوزیشن کویہی پریشانی تھی کہ عدم اعتمادناکام ہوگئی تو پھر کیا ہو گا اپوزیشن چاہتی تھی عدم اعتمادکامیاب ہوا اور شہبازشریف وزیراعظم ہو وہ الیکٹرانک مشین، اوورسیز کی ووٹنگ کاحق چھین لیناچاہتےتھے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے ایسا شاٹ مارا کہ اب وہ بال ڈھونڈ رہےہیں عمران خان نےبال اتنی دور پھینکی ہے کہ 2028 تک انہیں نہیں ملنی عمراں خان نےملکی خودمختاری کی بات کی توانہیں تکلیف ہوئی سب سے زیادہ تکلیف 3 ایجنٹس کوہوئی جوبیرونی سازش کررہےتھے عمراں خان کاجینامرناپاکستان میں ہے بیرونی ملک اثاثے نہیں ہیں جوخودبھکاری ہیں وہ اس قوم کوبھکاری بولتےہیں،یہ قوم غیرتمندہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنےکپتان،قائدعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے وہ غلام بن کرحکومت کرتےہیں تاکہ کرپشن کرسکیں اورکوئی نہ پوچھے وہ ایسےہی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہتے یہ 3بار اقتدار میں آئے اور بہت زیادہ امیر ہوئے آپ ان سب کےاثاثےگوگل پر جاکر چیک کر سکتےہیں دنیاکی مہنگی جگہ لندن اوروہاں مےفیئر سب سے مہنگی جگہ ہے لندن کے مےفیئرمیں نوازشریف اوراس کےبیٹوں کےفلیٹس ہیں عمران نےآوازاٹھائی تو کہتے تھے لندن کیاپاکستان میں بھی جائیدادنہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام پی پی، ن لیگ کے30سال، پی ٹی آئی کے3سال کاموازنہ کریں جو آپ فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا، 3ماہ بعدجب آْپ پولنگ اسٹیشن پہنچیں گےتووہاں ای وی ایم ہوگی الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر نشان آ رہے ہوں گے آپ نےبٹن دبانا ہو گا۔