Baaghi TV

Tag: پاکستان بمقاملہ جنوبی افریقہ

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔ میچ میں سلو اوور ریٹ کی غلطی کو کپتان شان مسعود نے تسلیم بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت متعدد افسر تبدیل

    صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

  • پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش

    پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش

    جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 615 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 194 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔دوسری اننگز میں بھی بلے بازوں کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلارہے تھے تاہم شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی مزاحمت کی بدولت شاہینوں نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔چوتھے دن پاکستان نے ایک وکٹ پر 213 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود 102 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 8 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھی، خرم شہزاد 18 رنز پر مارکرو جانسن کا شکار بن گئے۔پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوگئی، قومی ٹیم کو فالو آن کا خطرہ ٹالنے کے لیے 416 رنز بنانا ضروری تھی تاہم قومی بیٹنگ لائن پروٹیز باؤلرز کے آگے لڑکھڑاگئی اور صرف 194 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

    پاکستان دوسری اننگز
    گزشتہ روز پاکستان کو دوسری اننگز میں واحد نقصان صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے اوپننگ کرنے والے بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے۔کھیل کے چوتھے روز نائٹ واچ مین خرم شہزاد 18 اور کامران غلام 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ نائب کپتان سعود شکیل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان شان مسعود نے سنچری اسکور کی تاہم ان کی ہمت 145 رنز پر جواب دے گئی، محمد رضوان 41، سلمان علی آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا نے 3،3 جب کہ مارکو جانسن نے 2 اور کوینا مفاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقہ پہلی اننگز
    جنوبی افریقہ نے ریان ریکلٹن 259، ٹمبا باؤما 106، کائل ویرین کے 100 رنز کی بدولت پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 194 رنز ہی بناسکی اور یوں میزبان ٹیم کو 421 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گر گئی، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم 17 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے ویان مُلڈر بھی 5 رنز بنانے کے بعد 70 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبز کھاتہ کھولے بغیر ہی آغا سلمان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد پروٹیرز کے کپتان ٹمبا باووما اور ریان رکلٹن نے چوتھی وکٹ پر 235 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لے آئے، ٹیمبا باووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ریان رکلٹن نے نہ صرف پہلی ڈبل سنچری اسکور کی بلکہ کریئر بیسٹ 259 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین نے بھی شاندار اننگز کھیل کر اپنی چوتھی سنچری مکمل کی، مارکرو جانسن نے 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 3،3 جب کہ خرم شہزاد اور میر حمزہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان پہلی اننگز
    جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں قومی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، ٹاپ آرڈر بلے باز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، کپتان شان مسعود 2، نائب کپتان سعود شکیل صفر اور کامران غلام 12 رنز بناکر کھیل کے دوسرے روز ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔پاکستان نے تیسرے دن 3 وکٹ پر 64 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود تھے، بابراعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہیں بڑھاسکے اور 58 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان بھی کریز پر سیٹ ہوگئے تھے لیکن ایک غیر ضروری شارٹ مارنے کے چکر میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 46 رنز بنانے میں کامیاب رہے، سلمان علی آغا 19، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14، میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا 3، کیشو مہاراج اور کوینا مفاکا 2،2 جب کہ مارکرو جانسن اور ویان ملڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل، میچ کے پہلے روز ابتدائی اوورز میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب پاؤں مڑنے کے باعث زخمی ہوگئے، شدید تکلیف کے باعث ایکسرے کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور وہ 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

  • بابر اور شان نے 27 سالہ قومی ریکارڈ توڑ دیا

    بابر اور شان نے 27 سالہ قومی ریکارڈ توڑ دیا

    بابر اعظم اور شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنرشپ بنا کر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔

    کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں کے 180 رنز کے ناقابل شکست اسٹینڈ نے 1998ء میں سعید انور اور عامر سہیل کے قائم کردہ 101 رنز کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔سلیم الہی اور توفیق عمر نے 2002ء میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی جب کہ شان مسعود نے امام الحق کے ساتھ ملکر 2019ء میں پہلی وکٹ کیلئے 67 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی، 421 رنز خسارے کے ساتھ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔محمد رضوان اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 58 اور رضوان 46 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 19 ، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہ آسکے جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3، مپاکھا اور کیشو مہاراج نے 2، 2، ویان مولڈر، مارکو جینسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا۔ ریان رکلٹن 259 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔ پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    نیلم منیر کے عروسی جوڑے کی قیمت مداحوں کو حیران کرگئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی یو ایم ٹی یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست

    خیبر پختونخوا حکومت ناکام ،کرم ایجنسی کے لیے بھی فوج آگئی

    سوشل میڈیا کا لالچی گدھ ،معید پیر زادہ

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    کیپ ٹاؤن میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز بابر اعظم نے 31 اور محمد رضوان نے 9 رنز کے ساتھ کیا۔بابر اعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ محمد رضوان 46 رنز اور سلمان علی آغاز 19 رنز بنا سکے۔ صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ نہ کر سکے۔ جنوبی افریقہ کے بالر کاگیسو ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا۔ کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر کگیسو ربادا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ 12 رنز بنا کر کامران غلام مارکو یانسین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سعود شکیل تھے۔ جو بغیر کوئی رن بنائے 20 کے مجموعے پر کگیسو ربادا کا شکار بنے تھے۔دوسرے دن جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 615 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ ریان ریکلٹن نے ڈبل سنچری بنائی، ٹمبا باووما اور کائل ویریانے نے سنچریاں بنائیں۔جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز 4 وکٹ کے نقصان پر 316 رنز سے کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ 323 رنز پر گر گئی۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 5 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بعدازاں پہلے ہی سیشن میں ریان ریکلٹن نے 266 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ ریان ریکلٹن اور کائل ویریانے کے درمیان چھٹی وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ ویریانے 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ پر ریکلٹن نے مارکو یانسین کے ہمراہ 86 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تاہم 557 کے مجموعے پر ریکلٹن 259 رنز کی میراتھون اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انہیں میر حمزہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔جنوبی افریقہ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارکو یانسین تھے۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 62 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں کیشو مہارات نے 40 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈال کر اپنی ٹیم کو 600 کا ہندسہ عبور کروایا۔ جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 615 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 3،3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2،2 وکٹیں لیں۔

    اوچ شریف:حکومت چولستان کے عوام کو بھول گئی،چولستانی پانی کی بجائے زہر پینے پر مجبور

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

  • صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    پاکستان کےاوپننگ بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے۔

    ٹیم انتظامیہ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکیں گے۔ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا پیر مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔بلے باز کی رپورٹس مزید مشاورت کے لیے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان اس ٹیسٹ کا آغاز ہوا تھا، جس میں جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس دوران پاکستانی اوپنر صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران ایک اچانک حادثے کا شکار ہو گئے۔ فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کا ٹخنہ مڑ گیا، جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ ان کے ٹخنے کی حالت فوری طور پر خراب ہوئی اور انہیں سہارے کے ساتھ میدان سے باہر لے جایا گیا۔صائم ایوب کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی بعد ازاں، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے ٹخنے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے تاکہ انجری کی نوعیت کا پتہ چل سکے۔

    کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین کا دھرنا جاری

    کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    اسلام آباد: تھانہ آئی 9 کے باہر دھماکے کے بعد راکٹ برآمد

  • پاکستان جنوبی افریقہ کو  ہوم گراونڈ پر کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گراونڈ پر کلین سوئپ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کردیا-

    فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم پروٹیز کو ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا،بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا، عبداللہ شفیق مسلسل تیسرے میچ میں بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تاہم صائم ایوب نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور سینچری اسکور کی، انہوں نے دوسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری قائم کی، 22 ویں اوور کی تیسری گیند پر بابر اعظم 52 رنز بنا کر کیون مافاکا کا شکار بنے۔اس کے بعد کریز پر محمد رضوان آئے اور انہوں نے صائم ایوب کے ساتھ ذمہ دارانہ اور برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے ٹوٹل کو آگے بڑھایا، 35 ویں اوور میں 208 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب ڈیبیو کرنے والے کوربن بوسک کا شکار بنے، انہوں نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 94 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ .

    اس کے بعد نائب کپتان آغا سلمان اور طیب طاہر نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مستحکم ٹوٹل تک پہنچایا، آغا سلمان 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس نے 47 اوورز میں ۹ وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے، پروٹیز کی جانب سے کگیسو رباڈا نے تین اور مارکو جانسن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلے 6 اوورز میں ہی جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوگئے، کپتان ٹیمبا باووما 8 اور ٹونی ڈی زورزی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ایڈن مارکرم اور راسی وینڈر ڈوسن ٹیم کی مشکلات کو کم کریں گے تاہم دونوں کے درمیان صرف 36 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پروٹیز ہدف سے دور ہوتے چلے گئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہنرک کلاسن نمایاں بیٹر رہے، انہوں نے 43 گیندوں پر 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 81 رنز بنائے تاہم ان کی مزاحمت بھی کام نہ آسکی اور پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 271 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سفیان مقیم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • پاکستان  بمقاملہ جنوبی افریقہ  تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقاملہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

    تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ کیلئے قومی اسکواڈ نے بارش کے سبب ان ڈور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ اسپنرز نے بھی نیٹ سیشن کیا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔پاکستان نے پہلا ون ڈے دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ یکطرفہ رہا جس میں قومی ٹیم نے 81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    آزاد کشمیر میں لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، 6 طالبات زخمی

    کراچی ، انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے