Baaghi TV

Tag: پاکستان حکومت

  • پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی

    حکومت پاکستان نے انڈین پریمیر لیگ کو پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے تہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔بھارت کے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’فینکوڈ‘ نے اچانک (پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی براہ راست نشریات معطل کردیں جب کہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام ویڈیوز بھی اپنے چینل سے ڈیلیٹ کردیں۔

    فینکوڈ نامی اسپورٹس چینل بھارت میں پاکستان سپر لیگ کا واحد ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا جس نے پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے 13 میچز بھارت میں براہ راست اپنے پلیٹ فارم پر دکھائے تھے۔جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پاکستان کے حکم پر پی ایس ایل 10 کے 23 بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس بھارت بھیج دیا تھا۔

    غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ

    صحافت واقعی آزاد ہے؟ تحریر:نور فاطمہ

    ” غلامی سے غلامی تک ". تحریر :عائشہ اسحاق

  • کراچی :اسرائیل کے خلاف بیک وقت سینکڑوں مقامات پر احتجاج

    کراچی :اسرائیل کے خلاف بیک وقت سینکڑوں مقامات پر احتجاج

    امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ پر اسرائیل کی بمباری ، حالیہ جارحیت و دہشت گردی کے ایک سال پورے ہونے پر’’ ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ کے سلسلے میں کراچی میں بیک وقت سینکڑوں مقامات پر شہر کی اہم شاہرائوں اور سڑکوں پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا اور نہتے و مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہریوں ، تاجروں ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، علماء کرام ، اساتذہ و طلبہ ، نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین اپنے دفتروں ، دکانوں ، تعلیمی اداروں اور گھروں سے نکل کر اور فلسطین کے جھنڈے اُٹھا کر سڑک کے کنارے کھڑے ہوگئے اور امریکہ و اسرائیل اور اس کی سرپرستی کرنے والے مغربی ممالک ، اقوام متحدہ کی ناکامی و دہرے معیار کے خلاف اور اہل غزہ و حماس کے مجاہدین کے حق میں پُر جوش نعرے لگائے ، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اُٹھائے ہوئے تھے ، احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں ، خواتین نے مختلف سڑکوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت پاور ہائوس چورنگی ، نارتھ کراچی میں مرکزی احتجاج کیا گیا ، جس میں عام شہریوں سمیت اسکولوں کے طلبہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کے ایم سی بلڈنگ کے سامنے سٹی کونسل کے ارکان کے احتجاج اور سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے احتجاج کی قیادت کی اور خطاب کیا ۔
    شہر میں دوپہر کے وقت جگہ جگہ احتجاج کے باوجود ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی اور گاڑیاں چلتی رہیں ، اس دوران مسافروں اور گاڑیوں میں سوار لوگوں نے بھی احتجاجی مظاہرین سے یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ۔ احتجاج کے دوران متعدد مقامات پر کیمپ لگائے گئے ۔ کیمپوں اور سڑکوں پر بھی فلسطینی ترانے ، القدس ہمارا ہے ، لبیک یا اقصیٰ ، لبیک یا غزہ چلائے اور فلسطینی پرچم لہرائے جاتے رہے ، منعم ظفر خان نے پاور ہائوس چورنگی پر احتجاج کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ نے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی کے 365دن مسلسل مزاحمت و جدو جہد اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے ، بچوں ، بزرگوں اور خواتین نے جذبہ ٴ ایمانی اور ثابت قدمی کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے ، اہل غزہ و فلسطین نے اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہمیں شہادتیں اور قربانیاں تو قبول ہیں لیکن انبیائؑ کی سرزمین فلسطین اور قبلہ ِ اوّل کی آزادی سے کم کوئی سمجھوتہ اور معاہدہ قبول نہیں کریں گے ۔
    اہل غزہ و فلسطین کا لہو پوری امت اور حکمرانوں کو پکار رہا ہے کہ وہ کب جاگیں گے اور حکمرانوں نے اپنی گردنوں میں غلامی کا قلاوہ کیوں ڈال رکھا ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی ، مظلوم و نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ کی مسلسل مزاحمت کو ایک سال پورا ہو گیا ہے ، آج اہل کراچی سمیت پورے ملک کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر حماس کی اپیل پر’’ عالمی یوم ِ مزاحمت ‘‘ سے یکجہتی کرتے ہوئے’’ یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ منایا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ قبلہ ِ اوّل کی آزادی کی جدو جہد میں پوری امت حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ ہے ،یہ احتجاج حکمرانوں کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف اُٹھیں ۔
    خواب ِ غفلت سے بیدار ہوں اور حکمران خواہ اپنی ذمہ داری پوری کریں نہ کریں عوام اسرائیل کے خلاف اور اہل غزہ کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ سڑکوں پر بھی نکلیں گے اور یہ آواز دبنے نہیں دیں گے ۔ عوام یک جان اور منظم ہیں ۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور جدو جہد جاری رہے گی ۔ قبلہ اوّل بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا اور مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز ضرور ادا کریں گے ۔
    منعم ظفر خان نے کہا کہ اہل فلسطین سے ہمارا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے ، وہاں قبلہ اوّل ہے وہ انبیاء ؑ کی سرزمین ہے اور وہیں معراج کے موقع پر نبی کریم ؐ نے انبیائؑ کی امامت کی ۔ قبلہ اوّل پر یہودیو ں کا قبضہ اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ 7اکتوبر 2023کو اسرائیل حماس کے طوفان الاقصیٰ اور القسام برگیڈ کے ہاتھوں شکست کھا چکا ہے اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اسرائیل کوئی ناقابل شکست ریاست نہیں ، اسرائیل اپنی اس شکست کا بدلہ لینے کے لیے غزہ کی شہری آبادیوں ، اسکولوں ، ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور نہتے بچوں اور خواتین کو شہید کر رہا ہے ۔
    ایک سال کے دوران 45ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ ان شہادتوں اور بڑھتے جذبوں نے دنیا بھر میں باضمیر انسانوں کو بیدار کیا ہے ، امریکہ اور یورپ کے ممالک میں بھی عوام اپنے حکمرانوں کے بر خلاف اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کر رہے ہیں ۔ پاور ہائوس چورنگی پر احتجاج سے امیر ضلع شمالی و ٹائون چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف ، عثمان پبلک اسکول سسٹم کے ڈائریکٹر معین الدین نیئر ، پرنسپل کیمپس 2کے خالد زمان نے بھی خطاب کیا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

    کراچی: سمندری ہوائیں جزوی معطل ، حبس کی کیفیت

  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کل منعقد ہوگی

    فلسطین اور غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے آل پارٹی کانفرنس کل ایوان صدر میں ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی کانفرنس کل سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے بعد 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کےساتھ یوم یکجہتی منانے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ملاقات میں غزہ اور فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے لیے وزیرِ اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ملاقات کے بعد یوم یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی تھی،کمیٹی میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، شیری رحمٰن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔

    قبل ازیں حکومتی وفد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسلام آباد میں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔حکومتی وفد میں خواجہ سعدرفیق، نئیر بخاری، نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے جبکہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولاناعبدالغفورحیدری، مولاناصلاح الدین ایوبی، محمداسلم غوری بھی ملاقات میں شریک تھے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

  • پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ میں بھی امریکی حکام کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں۔ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ہائی کورٹ کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

    سندھ حکومت کا متوسط طبقہ کیلئےسستی بستی منصوبہ

    حکمنامہ میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کےلیے رحم کی اپیل دائر کرے گی۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق یو این اجلاس کے موقع پر امریکی حکومت سے بات کی جائے گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کام ہو رہا ہے۔حکمنامہ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔عدالت نے کہا کہ کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کےلئے مقرر کیا جائے۔

    کراچی آئے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کا شبہ

  • پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

    پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا

    اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنےکافیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر تک کے پانڈا بانڈز جاری ہوں گے، پاکستان 50 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالرمالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا جب کہ پاکستان ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا۔

    سال 2025-26 میں یورو بانڈ کے اجرا کا پلان ہے آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہوں گے، چینی بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ بانڈزبیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کیلئےجاری ہوں گے۔

  • ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،نورعالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،نورعالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت پر برس پڑے۔

    باغی ٹی وی : اپنے خطاب میں نور عالم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہوگیا، وزیرخزانہ کیوں نہیں بتاتے کہ تیل، چینی، آٹا کیوں مہنگا ہورہا ہے؟-

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم نے مزید کہا کہ بطور چیئرمین پی اے سی انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب ) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کرپشن کے کئی کیسز بھیجے لیکن کسی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، بتایا جائے کہ کیا پس پردہ کوئی بات کر رہے ہیں؟ کیا آپ لوگ ملے ہوئے ہیں؟-

    نور عالم خان نے سوال کہا کہ کیا حکومت اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے، اداروں کو گالیاں دینے والوں سے حکومت کا کوئی مک مکا تو نہیں ہوگیا حکومت بتائے فوج اور عدلیہ کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کیا ایکشن لیا، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو میں عدالتوں میں جاؤں گا۔

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے ہیں تو حکومت وہ معاہدے ایوان میں پیش کرے۔

    پی سی بی کا ایک اور اہم عہدہ متعارف کرانے کا اعلان

  • عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومتی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بائیڈن انتظامیہ سے استفسار کیا ہے کہ کیا پاکستان میں منتخب وزیراعظم کو ہٹا کرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟-

    ایسے وزیراعظم کو لایا گیا جو امریکہ کی ساری باتیں مانے گا،عمران خان

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت گرانے کی سازش کر کے اور ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر 22 کروڑ عوام کے اوپر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کر کے کیا آپ نے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا یا انہیں بڑھاوا دیا ہے؟

    سابق وزیراعظم نے پوچھا ہے کہ کیا امریکی اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟


    مزید ٹوئٹس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم جو امریکا کا فرمانبردار ہو وہ روس کے ساتھ معاہدے نہیں کرے گا اور چین سے ہمارے تزویراتی تعلقات میں بھی کمی لائے گا،لیکن اگر کوئی وزیر اعظم پاکستان کی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرے گا تو اسے ہٹا دیا جائےگا اور شہباز شریف جیسا فرمانبردار وزیر اعظم لایا جائے گا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ


    حکومت کی تبدیلی کی اس امریکی سازش، جوواشنگٹن میں ہمارےسفیرکےامریکی محکمۂ خارجہ کےافسر”Lu“کی دھمکیوں پرمشتمل خفیہ مراسلے سےیکسرواضح تھی،کی تصدیق کےبعد یقیناً چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داری ہےکہ اس سازش میں کارفرماعناصرکی نشاندہی کیلئےکمیشن بنائیں اور کھلی سماعت کااہتمام کریں!


    اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹر پر امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں خاتون تجزیہ کار پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کررہی ہیں۔

    سندھ کا اگلا گورنر کون ہو گا ، ایم کیو ایم نے تین نام دے دئیے

    اینکر نے سوال کیا کہ ایٹمی طاقت اور بڑی فوج رکھنے والے پاکستان کو کیا پیغام دیں گی جب کہ امریکا بھی اس سے خوش نہیں ہے۔

    اس پر خاتون تجزیہ کار نےکہا کہ ‘پاکستان کو یوکرین کی حمایت کرنا ہوگی، روس کے ساتھ معاہدے روکنا ہوں گے، چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے اور امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرنا ہوں گی جس کے باعث عمران خان کو ووٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر کیا گیا، اب وقت ہےکہ پاکستان امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرے۔

    خاتون تجزیہ کارکی جانب سے دیئے گئے مشورے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش پر کوئی شبہ ہے تو ویڈیو سے اس کے تمام شبہات دور ہوجانے چاہئیں کہ کیوں ایک منتخب وزیراعظم اور اس کی حکومت کو ہٹایا گیا، واضح طور پر امریکا چاہتا ہےکہ پاکستان میں ایک کٹھ پتلی اور اس کا فرمانبردار وزیراعظم ہو جو یورپ کی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کا انتخاب نہیں کرنے دے گا۔

    ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا