Baaghi TV

Tag: پاکستان ریلویز

  • پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

    پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

    لاہور: پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل ہونے والی آمدن سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق 2025 میں پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا جب کہ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہےریلوے مالی سال کے اختتام پر ریلوے تاریخ میں پہلی بار ایک کھرب آمدن کا سنگِ میل عبور کر لے گا۔

    وزیر ریلوے نے بتایا کہ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کیا گیا جس سے حادثات میں خاطر خواہ کمی آئی،سیفٹی ڈائریکٹوریٹ بننے کے بعد حادثات کی شرح 0.09 سے 0.04 فیصد پر آ گئی، ڈائریکٹوریٹ بننے کے بعد ریلوے کو سیریس نوعیت کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

    سال 2025 میں راولپنڈی کو ملک کا پہلا اسمارٹ اسٹیشن بنا دیا گیا جہاں کیمرے اور جدید سیکیورٹی سسٹم نصب ہے۔ 2026 میں دیگر بڑے اسٹیشن بھی اسمارٹ بننے جا رہے ہیں اور ٹرینوں میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ریلوے نے صرف 8 ماہ میں ٹرینوں کے 8 ریکس کو اَپ گریڈ کیا۔ شالیمار، پاک بزنس، لاثانی، فیض احمد فیض ٹرینوں کو اَپ گریڈ کیا گیا،وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2026 تک پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینیں اَپ گریڈ کر دیں گے،اسی طرح، لاہور، کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اسٹیشن اَپ گریڈ کیے گئے۔

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    ریلوے کو ڈیجیٹائز کر دیا ہے، وزارت کا تمام کام ای فائلنگ پر منتقل کر دیا ہے اب تمام بڑے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم، ڈی وی ایم اور پی او ایس مشینیں موجود ہیں،حاضری بھی کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی ہے، بغیر دفتر آئے کوئی تنخواہ نہیں لے سکتا۔

    سال 2025 میں قابضین سے 394 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی وزیرِ ریلوے کے مطابق دسمبر 2026 تک قابضین سے ریلوے کی تمام اراضی واگزار کروا لیں گے تین ریلوے اسکول آؤٹ سورس کر دیے گئے ہیں، دیگر اگلے چھ ماہ میں کر دیں گے اس کے علاوہ، 11 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس ہونے جا رہی ہیں۔

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    لاہور، خانیوال، ملتان، کراچی اور راولپنڈی اسٹیشنوں کی صفائی کا انتظام آؤٹ سورس کیا گیا اب ان تمام اسٹیشنوں پر رات کے 12 بجے بھی صفائی ملتی ہےاسٹیشنوں پر کھانے کا معیار بہتر کیا گیا جسے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کسی بھی وقت چیک کر سکتی ہیں، کراچی تا روہڑی ٹریک بنانے کے منصوبہ پر پیش رفت، جولائی میں گراؤنڈ بریکنگ کر دی جائے گی۔

  • روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    کراچی:پاکستان ریلویز نے سندھ میں کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر اور سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا،وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ ریلوے نے سی ایم سندھ کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی کامیاب اَپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے، روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کا جامع ماسٹر پلان تیار کر لیا گیارواں ماہ روہڑی اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور روہڑی اَپ گریڈیشن منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد سندھ حکومت جبکہ 50 فیصد پاکستان ریلوے برداشت کرے گی۔

    روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن آئندہ سال جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےوزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اَپ گریڈیشن کے بعد روہڑی اسٹیشن ملک کے جدید ترین اور بہترین ریلوے اسٹیشنز میں شامل ہوگا،روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 20 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے جس کے باعث سہولیات میں بہتری ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

    وزیرِ ریلوے نے روہڑی اسٹیشن کو پاکستان ریلوے کے ایک اہم جنکشن کے طور پر مزید مؤثر بنانے کا اعلان بھی کیاپاکستان ریلوے نے سکھر ریلوے اسٹیشن کو بھی اس کی اصل تاریخی اور جمالیاتی حالت میں اَپ لفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سکھر ایکسپریس کے ریکس کی ریفربشمنٹ اور اَپ گریڈیشن بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے روہڑی منصوبے اور دیگر ترقیاتی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے غیر محفوظ (Unmanned) ریلوے کراسنگز کو محفوظ (Manned) بنانے پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تفصیلی توجہ کی یقین دہانی کروائی گئی،وزیرِ ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

    اسی طرح، مسافروں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،وزیرِ ریلوے نے واضح مؤقف دیا ہے کہ فوڈ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

  • پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاکستان ریلویز میں تین مختلف عہدوں پر ایک ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے، ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں،914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کے لئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔

    عمران خان ٹی ٹی پی سے اپیل کریں تب دہشت گردی رُک سکتی ہے ،جاوید بدر

    مودی حکومت کی سرپرستی میں ہندوتوا ایجنڈے کو تقویت

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ندیم افضل چن کی ملاقات

  • پاکستان ریلویز کی 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

    پاکستان ریلویز کی 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن

    پاکستان ریلویز نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 6 ارب روپے زیادہ ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پچھلے مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں 77 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بتایا کہ یہ کامیابی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، ہم پاکستان ریلویز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے ریلویز کی کارکردگی کو بہتری کی طرف گامزن قرار دیا۔

    پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں سے آمدن 42 ارب روپے، مال گاڑیوں سے آمدن 29 ارب روپے جبکہ دیگر ذرائع (جیسے پارسل، زمین، اشتہارات سے 12 ارب روپے کی آمدن ریکارڈ ہوئی.تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان ریلویز کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور موجودہ مالی سال کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ درست منصوبہ بندی اور محنت سے قومی اداروں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

    سگریٹ کا پیکٹ، غریب کی جیب میں زہر، قوم کی صحت پر حملہ.تحریر: لائبہ

    سوراب حملہ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی شدید مذمت، شہید کو خراج عقیدت

    پاکستان میں تمباکو نوشی کا سنجیدہ مسئلہ.تحریر:حنا سرور

  • عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی،شیڈول جاری

    پاکستان ریلویز نے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی،دوسری ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہوگی،چوتھی ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا چلے گی۔پانچویں عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد شیخوپورہ چلے گی.

    واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں41فیصد سے زائد اضافہ

    پی ٹی آئی مینارِپاکستان جلسہ، اجازت پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

  • جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی،ی ای او پاکستان ریلویز

    جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی،ی ای او پاکستان ریلویز

    لاہور: چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوام الناس کے سوالوں کے جواب دیئے، ای کچہری میں 26 ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے اور تقریباً 7 ہزار 300 کمنٹس موصول ہوئے۔

    باغی ٹی وی: عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ٹرینیں آج کل بنیادی طور پر اسموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں پاکستان ریلوے کا آپریشن تب بھی آچل رہا ہوتا ہے جب ایئرپورٹس اور موٹر ویز بند ہوتے ہیں ہمیں تاخیر سے زیادہ مسافروں کے جانی تحفظ کی فکر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ٹرینوں کے اوقات کار کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ہم ان تمام وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی وجہ سے آمد ورفت کے اوقات متاثر ہوں، مسافروں کی سہولت کے لیے آئندہ تمام ٹرینوں میں تعینات ٹرین مینیجرز کا نام اور فون نمبر واضح طور پر ٹرین میں لکھا جائےگا، بہت جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی اور مزید ایک ٹرین کم اسٹا پجز کے ساتھ چلانے کا ارادہ ہے۔

    پی ٹی آئی 24 نومبر احتجاج:اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد …

    سی ای او پاکستان ریلویز نے کہا کہ مسافروں کو سہولتیں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی استطاعت کار کے مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، ریجنل کنکٹیوٹی کے پراجیکٹ اربوں ڈالر کے ہوتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف پراجیکٹس پر بات چیت ہورہی ہے، تھر کول پراجیکٹ پر بھی کام تیزی سےجاری ہے۔

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

    پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایئر کنڈیشن پبلک واش رومز کا افتتاح

    لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلے ائیرکنڈیشن پبلک واش رومز کا ریلوے سٹیشن لاہور میں افتتاح کردیا گیا فیس 50روپے مقرر کردی گئی ۔

    لاہور ریلوے اسٹیشن پر ائیر کنڈیشنڈ واش رومز پبلک کیلیے کھول دیے گئے ہیں، نئے بننے والے ایگزیکٹو واش رومز صاف ستھرے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جن میں سینیٹائزر اور ہاتھ سُکھانے والی مشین بھی ہے۔ واش رومز میں سردیوں میں پانی گرم رکھنے کیلیے گیزر لگائے گئے ہیں۔ ان واش رومز میں سفر سے تھکے مسافر فریش اپ بھی ہو سکیں گے اور اس ضمن میں شیمپو اور صاف ستھرا تولیہ بھی دستیاب ہو گا۔

    واش رومز کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ماؤں کی سہولت کیلیے بچوں کے ڈائپر تبدیل کرنے کیلیے سٹینڈ بھی رکھا گیا ہے۔ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلیے واش رومز میں صفائی کرنے والا عملہ ہر وقت موجود ہو گا مسافروں کی سہولت کیلیے یہ واش رومز اسٹیشن کے دونوں اطراف بنائے گئے ہی اور مرد و خواتین کیلیے الگ انتظام کیا گیا ہے۔ واش رومز میں سِیٹ اور کموڈ کی آپشن بھی موجود ہے۔

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ …

    پاکستان ریلویز کے پلان کے مطابق اگلے تین ماہ میں ملک بھر کے تیرہ مزید اسٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز اوپن کر دیے جائیں گے۔ واش رومز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے گئے ہیں اور ان کے استعمال کی یکساں فیس پچاس روپے رکھی گئی ہے۔

    امریکی صدارتی انتخابات: بائیڈن اور ٹرمپ میں مباحثے کا آغاز آج سے

  • پاکستان ریلویز  کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    پاکستان ریلویز کا عید الاضحیٰ پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا،یلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    
    باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، کرایوں میں رعایت عید کے تین دونوں کے لیے میسر ہوگی،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لے چلائی جائے گی، ٹرین میں اکانو می کلاس اوراےسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔

  • عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ریلوے کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں، فیصل آباد اور لالا موسیٰ سے ہوتے ہوئے 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، مسا فروں کے مطابق پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایوں میں 500 سے ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والہ نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے، پشاور سے کراچی تک کرایوں میں 3000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے-

    پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑے ہوتے ہیں، ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔

    بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا سی ڈی اے بورڈ نے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے ٹینڈر کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے کرایہ 20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا۔