Baaghi TV

Tag: پاکستان زندہ باد

  • ارے بابا وہ ہمیں بہت ماریں گے،چینی فوج کی لداخ میں نقل وحرکت پردہلی میں چیخ وپکار

    ارے بابا وہ ہمیں بہت ماریں گے،چینی فوج کی لداخ میں نقل وحرکت پردہلی میں چیخ وپکار

    نئی دہلی:ارے بابا وہ ہمیں بہت ماریں گے،چینی فوج کی لداخ میں نقل وحرکت پردہلی میں چیخ وپکار ،اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی فوج کی ایک اعلیٰ‌سطحی اہم میٹنگ میں ہونے والی آہ و بکا کی آوازیں بیجنگ اور اسلام آباد تک سنائی دی جانے لگی ہیں ، اطلاعات ہیں کہ اس اہم اجلاس میں لداخ اورکشمیر میں ماموراعلیٰ بھارتی جرنیلوں نے بھارتی حکومت اور فوجی قیادت سے یہ شکوہ کیا ہے کہ چین لداخ میں کچھ کرنے جارہا ہے اورجس کا نتیجہ وہاں پھربھارتی افواج کو ذلت آمیزرسوائی کی صورت میں اٹھانا پڑے گا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں اسی دوران چینی فوج کی نقل وحرکت اور دیگرسرگرمیوں کے حوالےسے واویلا کیا گیا ، دوسری طرف بھارتی فوج کے اہم اجلاس سے کچھ اہم باتیں کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چین نے2020ءمیں مشرقی لداخ میں جس بھارتی علاقے پر قبضہ کیاتھا وہاں چینی فوج اپنے لیے نئے مسکن، ہائی ویز اور سڑکیں بنا رہی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس پیشرفت سے بھارت کے سابق فوجی افسروں اور سکیورٹی ماہرین میں خدشات مزید گہرے ہو گئے ہیں کہ چین شاید اس علاقے پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اوروہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرنئے سٹیٹس کوکا اعلان کر سکتا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں بھارت کی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاکہ انٹیلی جنس رپورٹس بتاتی ہیں کہ چینی فوج مشرقی لداخ میں مزید شاہراہیں اور سڑکیں بنا کر اپنی فوجی پوزیشنوں میں اضافہ کررہی ہے اور اس نے اپنے فوجیوں کے لیے بھارتی علاقے کے اندرر نئے مسکن بنائے ہیں۔

    بھارت اورچین کی فوجیں گزشتہ سال مئی سے لداخ کے متعدد مقامات پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ چین نے اب تک ہاٹ اسپرنگس اور ڈیپسانگ کے میدانی علاقے چھوڑنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے جبکہ وادی گلوان، پینگونگ جھیل اور گوگرا سے اپنی شرائط پرجزوی واپسی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں جگہوں پر دونوں فوجیں یکساں فاصلے کے ساتھ پیچھے ہٹ گئی ہیں تاہم چینی فوج اب بھی بھارت کے دعویٰ کردہ علاقے میں موجود ہے اور بھارت اپنے ہی علاقے میں پیچھے ہٹ گیا ہے جس کی وجہ سے اس پر چین کومزید زمین دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

  • بنگلادیش:گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پرپاکستان ٹیم کیخلاف دائردرخواست مسترد:پاکستان زندہ بادکےنعرے گونج اٹھے

    بنگلادیش:گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پرپاکستان ٹیم کیخلاف دائردرخواست مسترد:پاکستان زندہ بادکےنعرے گونج اٹھے

    ڈھاکہ :بنگلادیش: گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد:پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے،اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔

    بنگلا دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کیا۔

    مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے اسی عدالت میں پاکستان ٹیم کے خلاف حکومتی اجازت کے بغیر پریکٹس سیشن میں جھنڈا لہرانے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

    درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام اسکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔

    عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ٹیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اورسوشل میڈیا پرپاکستان سے محبت کرنے والے اپنے اپنے انداز سے خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور پاکستانی پرچم کو ٹیگ کررہےہیں