Baaghi TV

Tag: پاکستان سپر لیگ 10

  • پی ایس ایل 10، اسلام آباد کی  ملتان کو  7 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کی ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست

    دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کالن منرو اور آندریز ہاؤس نے 81 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کے لیے ہدف تک پہنچنا آسان بنادیا۔کالن منرو 2 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے45 رنز بناکر بریسویل کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔آندریز ہا ؤس کی 45گیندوں پر 80 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز میں6 چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔محمد نواز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے21 رنز پر بناکر جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں55 رنز کا اضافہ کیا۔

    اسلام آباد یونائٹڈ کی پانچ میچوں میں یہ پانچویں کامیابی ہے۔ ملتان سلطانز کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے۔ملتان میں جاری ایونٹ کے 13 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اسکواڈ:

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، کرس جورڈن، طیب طاہر، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل

    اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد

    سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

    بھارت سے کشیدگی،نواز شریف کا فوری پاکستان واپسی کا فیصلہ

    بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل،اٹاری چیک پوسٹ بند،سفارتی عملہ کم کرنے کا اعلان

  • پی ایس ایل 10،  اسلام آباد یونائیٹڈ  کی  کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان ایک چھکا اور 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ کراچی کنگز کے باؤلرز جلد ہی دوسری وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ کولن منرو صرف 4 رنز بنا کر 38 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اعظم خان ایک چکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد نبی نے بولڈ کیا۔شاداب خان 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جب یونائیٹڈ کو جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔کراچی کنگز کے باؤلر حسن علی نے2، محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گرگئی، ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کی جانب سے ٹم شیفرٹ 30، جیمز ونس 4 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلیں جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے کیونکہ وکٹ کی تیاری میں آسٹریلوی مٹی استعمال کی گئی ہے۔

    آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیںِ ، محمد نواز اور بین ڈوارشیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

  • پی ایس ایل 10 ،  یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10 ، یونائیٹڈ نے ملتان کو 47 رنز سے ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری جیت اپنے نام کر لی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 202 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان 19ویں اوورز میں 155 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔اسلام آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ، میرٹھ، شاداب خان اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے اوپنرز نے ایک بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی جب کہ کولن منرو 48 رنز بنانے کامیاب ہوئے۔اننگز کے آخری اوورز میں حیدر علی اور ہولڈر نے بالترتیب 33 اور 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ملتان کے جورڈن نے دو جب کہ ولی، حسنین، عبید اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان سلطانز کی فائنل الیون میں محمد رضوان ، شائے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    کرپشن کرنے پرسابق صدر کو اہلیہ سمیت لمبی سزا

    پاکستان کو کویت نے تیل کریڈٹ سہولت میں توسیع دیدی

    موٹروے پر اجتماعی زیادتی ،مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھوں ہلاک

    اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  شکست دیدی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ 10 میں لاہور قلندرز نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا ذائقہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

    لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے 39 گیندوں پر67 رنز عمدہ اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز سے لاہور کو بڑے ٹوٹل کا موقع فراہم کیا۔لاہور کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37،37 رنز کی اننگزکھیلی، سکندر رضا صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ابرار احمد اور عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی, محمد عامر اور شعیب ملک کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

    220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ریلی روسو 19 گیندوں پر 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دریں اثنا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوسل مینڈس (وکٹ)، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، عقیل حسین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق۔

    لاہور قلندرز:
    فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ)، سکندر رضا، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، رشاد حسین، حارث رؤف اور آصف آفریدی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر شاندار آغاز کیا تھا،اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2 اور لاہور قلندرز کا صفر پوائنٹ ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ 10 ،فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ 10 ،فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔

    پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں بہترین پرفارمنس والے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،کھلاڑیوں کو6 کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ایوارڈ میں بہترین بیٹر،بالر، آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی کی کیٹگری شامل ہوگی،بہترین انفرادی بالنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس بھی شامل ہوگی۔سب سے زیادہ ووٹ لینے والے کھلاڑیوں کا اعلان 11 جنوری کو کیا جائے گا،سی ای اوسلمان نصیر کا کہنا ہے شائقین کو ایوارڈز میں شریک کرنے کا مقصد جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے۔پی ایس ایل کا کامیاب سفر پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں ۔’فین چوائس ایوارڈ شائقین کے جوش و جذبے اور لگن کو سراہنے کا ہمارا طریقہ ہے، اس ایوارڈ کے ذریعے ہم انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور لمحات کو سراہنے کا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ کے پلیئرز ڈرافٹ اعلان کے لیے وینیو کا اعلان کیا گیا تھا، ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو بلوچستان کے شہر گوادر میں ہوگا۔

    یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف

    وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات