Baaghi TV

Tag: پاکستان سپر لیگ

  • لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

    پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں کراچی کنگز ناکام رہی اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور کی جانب سے شاہین اور رشاد حسین ے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کراچی کی جانب سے خوش دل شاہ 39 رنز کی باری کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے کپتان محمد ڈیوڈ وارنر ہیں، انکے ساتھ پلیئنگ الیون میں ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی اور فواد علی شامل ہیں۔کنگز اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہی تھی، جبکہ قلندرز کی ٹیم پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میں کامیاب رہی۔

    کراچی، انٹربورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ لینے سے انکار،امتحانات میں تاخیر

    ماہ رنگ بلوچ کی درخواست ضمانت مسترد، محفوظ فیصلہ جاری

  • پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال  اٹھادیے

    پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے والے کراچی میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے سے معروف کرکٹرز کو بھی حیرت ہوئی۔

    کمنٹری کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس نے اسٹیڈیم کی نشستیں خالی ہونے پر قدرے حیرت کا اظہار کیا۔ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان کے ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز قابل دید رہی تاہم کراچی کنگز کے جیمز ونس نے 101 رنز بنائے اور مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    سابق برطانوی وزیر اور شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق کے وارنٹ گرفتاری جاری

    امریکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

    افغانستان فی الفور دھشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے ، وزیرِ اعظم

  • کراچی کنگز  کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست

    کراچی کنگز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان کو شکست

    ایچ بی ایل پاکستان سُپر لیگ 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔

    تاتح ٹیم کی جانب سے جیمز ونس کی جارحانہ سینچری اور خوشدل شاہ کی نصف سینچری کی مدد سے ملتان سلطان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلا نقصان 44 رنز پر ہوا جب ڈیوڈ وارنر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری اور تیسری وکٹ بھی 52 رنز پر گر گئی تھی جبکہ کراچی کنگز کو چوتھا نقصان 79 رنز پر اٹھانا پڑا، جب عرفات منہاس صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے تھے۔

    اس کے بعد کراچی کنگز کے لیے جیمز ونس اور خوشدل شاہ نے 68 گیندوں پر 142 رنز کے ساجھے داری بنائی اور جیت کے لیے اہم کردار ادا کیا، تاہم اس موقع پر جیمز ونس شاندار جارحانہ سینچری بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے صرف 43 گیندوں پر 4 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی سینچری کی مدد سے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا ۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیتا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور شائے ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا، شائے ہوپ صرف 8 رنز بنانے کے بعد حسن علی کا شکار بنے جب کہ عثمان خان بھی 19 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، تاہم اس موقع پر ملتان سلطانز نے صرف 9 اوورز میں 2 وکٹوں پر 82 رنز بنا لیے تھے۔

    چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے کامران غلام میدان میں اترے، اور کپتان رضوان کے ساتھ مل کر 15ویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 145 رنز تک پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر کامران غلام 19 گیندوں پر جارحانہ 36 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔

    رضوان کا ساتھ دینے مائیکل بریس ویل کریز پر آئے اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دوسرے اینڈ پر کپتان رضوان بھی آج جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور 5 چھکوں اور 9 چوکوں کے ساتھ 63 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح 20 اوورز میں ملتان سلطان نے 3 وکٹیں کھو کر 234 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا۔

    ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

    پی ایس ایل 10: کنگز کیخلاف سلطانز کی بیٹنگ جاری

    بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی

  • پی ایس ایل  کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کےفیصلےکے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اور سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیےہوگی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر 2025 کے لیے بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ہوگی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلیے مقرر

    حکومتی غفلت سےتعلیمی تباہی، پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن رُک گئی

  • سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سرفراز ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی بہترین خدمات انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔ ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔مزید کہا کہ سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں اور ہم ان کو نہیں چھوڑ سکتے۔ فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا۔

    سرفراز احمد نے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سرفراز احمد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم، کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعدازاں سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوچ مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے۔ انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔

    وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے دورے کا امکان

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • پاکستان سپر لیگ، 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی

    پاکستان سپر لیگ، 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔ یہ ایونٹ اس لیے یادگار ہے کہ یہ اپنے دس سال مکمل کررہاہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا لوگو لیگ کے غیر معمولی سفر کو جرات مندانہ خراج تحسین ہے۔لوگو کا ایک نمایاں عنصر چھ بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز ہیں جو چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے۔اس نے قوم کو متحد کررکھا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

    کمال گرائمر سکول لاہور برانچ میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب

    جماعت اسلامی کے کراچی بھر میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم

    سابق کشمیری کمانڈر کا قتل، مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کی سزا

    جماعت اسلامی کے کراچی بھر میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم

  • پی ایس ایل کی  ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے

    پی ایس ایل کی ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے

    پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے وہاں گئے تھے، جہاں انہوں نے امریکی کرکٹ میں متحرک دو پاکستانی آفیشلز سے ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کرکٹ لیگ میں بیشتر ٹیم مالکان بھارتی ہیں، کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی یہی حال ہے، ایسے میں پاکستان کیلئے وہاں جلد قدم جمانا آسان نہیں ہوگا، البتہ بڑی مارکیٹ کو تنہا بھارت کیلیے چھوڑ دینا بھی مناسب نہیں، اسی لیے پی سی بی مختلف راہیں تلاش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

  • آئی پی ایل اتنی خاص کیوں ہے؟، مارک بچر کی انگلش بورڈ  پر کڑی تنقید

    آئی پی ایل اتنی خاص کیوں ہے؟، مارک بچر کی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید

    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی نئی این او سی (نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ) پالیسی کے ساتھ تنازعہ کو جنم دیا ہے جس میں سوائے ریڈ بال کنٹریکٹ رکھنے والوں کے وائٹ بال معاہدوں کے حامل کھلاڑیوں کو انگلش موسم گرما کے دوران فرنچائز لیگز میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ۔

    تاہم آئی پی ایل کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جس پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بچر کی طرف سے شدید تنقید کی گئی ہے جنہوں نے آئی پی ایل کو دیگر لیگوں پر ترجیح دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ای سی بی کی پالیسی نے پہلے ہی کاؤنٹی کرکٹ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ چیمپئن شپ کے سب سے زیادہ قابل اعتماد بلے بازوں میں سے ایک ہیمپشائر کے کپتان جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ کے لیے اپنی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 2025ء کے سیزن سے شروع ہونے والی اپنی کاؤنٹی کے ساتھ صرف وائٹ بال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    جیمز ونس جو 16 سالوں سے ہیمپشائر کے ساتھ رہے ہیں اور 2024ء کے آخر تک چیمپئن شپ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے کپتان کے طور پر خدمات انجام دیں، کاؤنٹی کے حالیہ ٹائٹل چیلنجز میں ایک اہم کھلاڑی تھے۔اس کا فیصلہ نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کو درپیش مشکل انتخاب کو نمایاں کرتا ہے۔وزڈن کرکٹ ویکلی پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے مارک بچر نے آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کو پابندیوں سے مستثنیٰ کرنے کے ای سی بی کے فیصلے پر تنقید کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا آئی پی ایل پر اطلاق نہیں ہوتا۔
    آئی پی ایل دوسروں سے زیادہ خاص کیوں ہے؟، پی ایس ایل ایک بہت ہی اعلیٰ معیار کی لیگ ہے تو اسے کیوں چھوٹ نہیں ملے گی جب کہ کھلاڑیوں کو اس بارے میں بڑے فیصلے کرنے ہوتے ہیں کہ آیا وہ ریڈ بال کرکٹ کھیلیں یا صرف پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے؟، یہ پورے پروگرام کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔مارک بچر نے پالیسی میں مستقل مزاجی کی کمی کی نشاندہی بھی کی جس سے یہ تجویز کیا گیا کہ یہ ای سی بی کی ساکھ کو مجروح کرتا ہے،”ایک مقابلہ دوسرے تمام کی قیمت پر ایک طرف کھڑا ہونا ECB کے نقطہ نظر سے بنانا ایک بہت مشکل دلیل بنا دیتا ہے۔

    ای سی بی کی پالیسی کو پلیئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نفاذ سے قبل مشاورت کی کمی ہے جبکہ بچر نے ای سی بی کے نقطہ نظر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کے وعدوں کو ترجیح دینی چاہیے، انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ پر پالیسی کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔مارک بچر نے کہا کہ "بہت سارے لوگ کہیں گے ‘ٹھیک ہے کہ آپ کو کہیں نہ کہیں فیصلہ کرنا ہوگا لیکن خاص طور پر جیمز ونس کے معاملے میں کاؤنٹی چیمپئن شپ اپنے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیتی ہے’۔

    گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا

    نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم.تحریر:اعجازالحق عثمانی
    جنگ بندی معاہدہ، 3 اسرائیلی خواتین قیدی ریڈ کراس کے حوالے

    کام نہیں کررہے کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

  • پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو  تبدیل کیےجانے کا امکان

    پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیےجانے کا امکان

    پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ آج اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت کرے گی، پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد لاہور میں کرانے کا متبادل پلان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوجسٹکس وجوہات کی بناء پر گوادر میں تقریب کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے، چند فرنچائزرزنے بھی گوادر میں ڈرافٹنگ کی تقریب پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب بادشاہی مسجد یا شاہی قلعہ میں کرائی جاسکتی ہے،لاہور میں بارہ دری کا وینیو بھی پلیئرز ڈرافٹ کیلئے زیر غورہے. واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول تھی۔

    سعید غنی نے 2025ء میں عمران خان کی رہائی کا دعویٰ کر دیا

    سیالکوٹ: کاشتکاروں کے لیے 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

  • پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    گوادر میں ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام 6 ٹیمیں پلیٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں تین، تین دفعہ کھلاڑیوں کا انتخاب گی۔11 جنوری 2024 کو گوادر میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ تقریب میں دو دفعہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔اسی طرح دوسری باری کراچی کنگز، تیسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چوتھی باری پشاور زلمی کی ہوگی، گزشتہ سیزن میں فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز پانچویں اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر اپنے کھلاڑی چنے گی۔پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ کے لیے اسلام آباد یونائیٹد پہلے جبکہ لاہور قلندرز آخر نمبر پر اپنے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے ایونٹ سے قبل شائقین کے لیے فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔مذکورہ ایواڈ کے لیے فینز اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں بہترین پرفارمنس والے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔فینز چوائس ایوارڈ کے لیے 6 کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں بہترین بیٹر، بہترین باؤلر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی باؤلنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔