Baaghi TV

Tag: پاکستان شوبز انڈسٹری

  • ندا یاسر نے کیا ایک بڑا انکشاف

    ندا یاسر نے کیا ایک بڑا انکشاف

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جو اپنے مارننگ شو کی وجہ سے چرچہ میں رہتی ہیں، وہ اپنے شوز میں روٹین سے ہٹ کر مہمانوں‌ کو مدعو کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا رہتا ہے. ندا یاسر اس حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ وہ صرف انہی کو بلاتی ہیں جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. تاہم اب انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شو پر بہت ساری ایسی سلیبرٹیز آتی ہیں جنہوں نے خفیہ شادیاں‌کر رکھی ہوتی ہیں وہ میرے شو پر آتے ساتھ ہی آف کیمرہ مجھے بتا دیتے ہیں‌کہ ہم نے نکاح کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس نکاح‌ کی خبر کو پبلک کے ساتھ شئیر نہیں کیا لہذا آپ اس حوالے سے کسی قسم کا سوال مت کیجیے گا. ندا یاسر نے کہا کہ میں بہت سارے ایسے فنکاروں کو جانتی ہوں‌جنہوں نے نکاح کر

    رکھا ہے اور دنیا کے سامنے آبھی تک نہیں‌لیکر آئے ، لیکن اخلاقیات کا تقاضا یہی ہے کہ میں کبھی اس پر بات نہ کروں‌کہ کس نے کس کے ساتھ نکاح کیا . ندا یاسر کے ایسے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تکے لگائے جارہے ہیں کہ کس اداکار نے کس سے نکاح کر رکھا ہو گا . یاد رہے کہ ہماری بہت ساری ایسی جوڑیاں ہیں جنہوں نے نکاح کیا اور کافی عرصے کے بعد اس منظر عام پر لیکر آئے صائمہ اور سید نور کا نکاح اسکی مثال ہے.

  • کسی بیوہ سے بھی محبت ہو سکتی ہےشہریار منور

    کسی بیوہ سے بھی محبت ہو سکتی ہےشہریار منور

    اداکار شہریار منور جنہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں انکی صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کوایوارڈز بھی مل چکے ہیں. شہریار منور کی جوڑی مایا علی اور ماہرہ خان کے ساتھ بہت پسند کی جاتی ہے اور دونوں اداکارائوں کے ساتھ ان کی بہت اچھی دوستی بھی ہے. شہریار منور اور سجل علی نے ماضی قریب میں ایک فوٹو شوٹ کیا فوٹو شوٹ کی تصاویر بہت زبردست ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ تصاویر خاصی بولڈ ہیں، اس فوٹو شوٹ کے بعد سجل علی اور شہر یار منور کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے. سجل علی نے تاحال ان تصاویر پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی لیکن

    شہریار منور نے ضرور رد عمل دیا ہے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے کرتے رہیں لیکن بات بہت صاف ہے کہ اگر مجھے کسی بیوہ سے بھی محبت ہوجاتی ہے تو یہ بات بالکل بھی معنی نہیں‌رکھے گی کہ وہ بیوہ ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگر وہ بچوں والی ہوئی تو یقینا اس کے ساتھ تعلق میں زرا محتاط ہوجائوں گا. یاد رہے کہ شہریار منور مصنف بھی ہیں انہوں نے یوٹیوب پر ایک شارٹ فلم بھی لکھی جس میں ماہرہ خان نے کام کیا اس شارٹ فلم کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی. شہریار یار کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر دوسرے پراجیکٹ میں‌نظر نہیں آتے.