Baaghi TV

Tag: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن

  • پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ

    اسلام آباد:آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کے کیس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،ٹربیونل نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ بزنس ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارمز کا قیمتوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال غیر قانونی ہے، بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت

    گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

    ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

  • حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کا بیان تسلیم نہیں کرتی ، سئنیرو وزیر خوراک عبدالعلیم خان

    حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کا بیان تسلیم نہیں کرتی ، سئنیرو وزیر خوراک عبدالعلیم خان

    مختلف اضلاع میں گندم کی قیمتوں میں فرق ہے، ایک جیسا ریٹ نہیں ہو سکتا. جہاں گندم سستی ہو گی وہاں آٹے کے نرخ بھی کم ہوں گے.
    نئے نرخوں کے تعین کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن سے کل محکمانہ اجلاس ہو گا. ریٹ وہی ہو گا جو انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشاورت سے طے ہو گا، عبدالعلیم

    امید ہے کہ مل اوونرز عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے تعاون کریں گے. اگر فلور ملز ایسوسی ایشن نے تعاون نہ کیا تو پھر حکومت اپنا طریقہ کار خود طے کرے گی. گندم اور آٹے کی عوام کو وافر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں , قلت نہیں ہو سکتی ،سئنیرو وزیر خوراک پنجاب

  • پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور سیکریٹری خوراک کے مابین ہڑتال کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور سیکریٹری خوراک کے مابین ہڑتال کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین عاصم رضا، چئیرمین پنجاب عبدالروف مختار، حافظ احمد، میاں ریاض سمیت دیگر نے سیکریٹری خوراک سے ملاقات کی۔۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری خوراک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔فلور ملز آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کریں: سیکریٹری خوراک.

    اس وقت گندم کی قیمت 1600 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے 805 روپے میں آٹا نہیں فروخت کرسکتے.حکومت فلور ملز کی گندم کی صوبے بھر میں نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کرے.انتظامیہ کسی بھی مل مالک کو ہراساں کرے گی اور نہ ہی کسی مل پر چھاپے مارے جائیں گے. سیکریٹری خوراک نے فلور ملز کے مسائل کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوانے کا یقین دلایا.جب تک وزیر اعلی فلور ملز کے مسائل کے حوالے سے سمری منظور نہیں کرتے، ملز نہیں چلائیں گے.چئیرمین پنجاب عبدالروف مختار