Baaghi TV

Tag: پاکستان میں دہشتگردی

  • پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فرانس کے سفیر نکولس گالے سے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اب ملکی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور فرانس کے قونصل جنرل الیگزس شاٹاٹنسکی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے سنہ 2022 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جبکہ زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا جا چکا ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم گزشتہ معاشی صورتحال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، جس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا، لیکن صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا۔انہوں نے بتایا کہ زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا ہے، جو کاشتکاروں پر بڑا بوجھ پڑے گا۔دہشتگردی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور سکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہت مفید ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت بہت اہم منصوبے بنائے ہیں اور مزید منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں کو واٹر ڈیسیلینیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ فرانس کے سفیر نے فرانسیسی کمپنیوں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہنے کہا کہ سندھ حکومت مختلف منصوبوں کی فہرست فرینچ سفیر کو فراہم کرے گی، تاکہ فرانسیسی کمپنیوں کو سندھ میں لایا جا سکے۔ فرانسیسی سفیر نے وزیراعلی سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جو 9 تا 13 جون 2025 تک فرانس میں منعقد ہو گی۔

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    سالی سے تعلقات، شوہر نےجواں سال بیوی کو قتل کردیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

  • سابق کشمیری کمانڈر کا قتل، مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کی سزا

    سابق کشمیری کمانڈر کا قتل، مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کی سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد کو قتل کرنے والے مرکزی مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی ایجنسی را سے فنڈنگ لے کر پاکستان میں دہشتگردی کرنے سمیت دیگر دفعات میں 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 40 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتیں پیش کیں، عدالت نے مرکزی ملزم شاہ زیب عرف زیبی کو دہشت گردی اور قتل کی دفعہ میں 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا۔پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ زیب، معیز احمد اور فیضان کیانی دہشت گردی کے لیے را سے فنڈنگ لیتے تھے، تینوں ملزمان کے خلاف فنڈنگ لینے کے دستاویزی ثبوت بھی صفحہ مثل پر موجود ہیں۔

    عدالت نے ملزمان معیز احمد اور فیضان کیانی کو مجموعی طور پر 40 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی، اس کے علاوہ ملزمان مہران یونس، نعمان ستار اور ارسلان واجد کو 35 سال 9 ماہ کی قید کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ فروری 2023 میں سابق کشمیری کمانڈر بشیر احمد وانی کو برما ٹاؤن میں قتل کیا تھا۔نظیم حزب المجاہدین کے چوٹی کے کمانڈر بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کو اسلام آباد کے مضافاتی علاقے برما ٹاؤن میں ’نامعلوم موٹر سائیکل سواروں‘ نے قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔60 سالہ بشیر احمد کو حزب المجاہدین کا چوٹی کا کمانڈر اور سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کا انتہائی قریبی ساتھی تصور کیا جاتا تھا۔سی ٹی ڈی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ پینے پر پابندی

    جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،حافظ نعیم