Baaghi TV

Tag: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

  • عالمی انٹرنیٹ خرابی، پی ٹی اے کا وضاحتی بیان جاری

    عالمی انٹرنیٹ خرابی، پی ٹی اے کا وضاحتی بیان جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروسز میں رکاوٹ دیکھی جارہی ہے، جبکہ اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی اے اس عالمی خرابی کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جو ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی سروسز کو متاثر کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان اور ملکی آپریٹرز کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مانیٹرنگ سروسز کی مکمل بحالی تک جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ کلاؤڈ فلیئر میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر کی متعدد معروف ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔ کمپنی نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ اس مسئلے سے باخبر ہے اور اسے حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔کلاؤڈ فلیئر دنیا کی بڑی انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جو لاکھوں ویب سائٹس کو تحفظ، رفتار اور استحکام فراہم کرتی ہے۔

    ملک بھر میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

    ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی،مجرم کی گرفتاری،فیصل کامران کی فرض شناسی

    اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا

  • 49 لاکھ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

    49 لاکھ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ہدایت پر زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری کی گئی 49 لاکھ موبائل سموں کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، نادرا نے وزارت داخلہ کے توسط سے پی ٹی اے کو آگاہ کیا تھا کہ بعض افراد کے شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہو چکی ہے مگر ان پر رجسٹرڈ موبائل فون سمز بدستور فعال ہیں، جس سے سیکیورٹی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ نادرا نے پی ٹی اے سے ان زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام موبائل سمز کو غیر فعال کرنے کی سفارش کی ہے۔ پی ٹی اے نے معاملہ وزارت داخلہ کو واپس بھیج کر ان سے ایک مرتبہ پھر تصدیق طلب کی، جس پر وزارت داخلہ نے نادرا سے تفصیلی معلومات لے کر پی ٹی اے کو ہدایت جاری کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اقدام مرحلہ وار کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 30 جون 2025 سے سمز کی بندش شروع ہوگی، جبکہ 31 دسمبر 2025 تک تمام 49 لاکھ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، ان سمز کی بندش سے پہلے صارفین کو ایس ایم ایس اور دیگر ذرائع سے مطلع کیا جائے گا تاکہ وہ بروقت اپنے شناختی کارڈز کی تجدید کروا سکیں۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں لیا جا رہا ہے کیونکہ غیر فعال شناختی کارڈز پر جاری سمز کا غلط استعمال ممکن ہے، جس سے جرائم اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی شہری یاٹس کے ذریعے فرار ہونے لگے

    اسرائیلی طیارے ترکیہ کی حدود میں داخل ، ترک طیاروں کی فوری جوابی پرواز

    روس کی ایران اسرائیل تنازع پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش، اسرائیل کی ہچکچاہٹ برقرار

    آیت اللّٰہ خامنہ ای نے جنگی اختیارات پاسداران انقلاب کو منتقل کر دیے

  • اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے اسپین کے شہر بارسلونا میں اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ہوئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دور دراز اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔

    اسٹارلنک کی ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حل اور موبائل فون سروسز کے ساتھ مسابقت اور دور دراز علاقوں پر ممکنہ اثرات پر بریفنگ دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ 23 جنوری 2025 کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ اسٹار لنک پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن قائم کرنا چاہتی ہے۔پی ٹی اے نے اسٹار لنک آپریشن سے متعلق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کو تحریری جواب جمع کرادیا تھا۔تحریری جواب کے مطابق پاکستان میں اسٹار لنک کا 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنی ’ایل ای او‘ سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین کو براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی ہے۔

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

    جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

  • فائیو جی سروس کے منتظر پاکستانیوں کیلیے بری خبر آ گئی

    فائیو جی سروس کے منتظر پاکستانیوں کیلیے بری خبر آ گئی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بتایا ہے کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی آکشن پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے اسپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے،2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی حکام کا کہنا تھا کہ فائیو جی سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائی گئی جو اس پر کام کررہی ہے۔حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے اس حوالے سے نومبر میں کنسلٹنٹ کو ہائیر کیا جس نے رپورٹ جمع کرائی ہے مزید بتایا کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں، مارکیٹ میں 3 یا 4 کھلاڑیوں کو مدنظر رکھ کر فائیو جی کے اسپیکٹرم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ فائیو جی کو لانچ کرنے کے بعد بھی سارے لوگ ایک ساتھ فائیو جی پر شفٹ نہیں ہوپائیں گے، فائیو جی کے اسپیکٹرم سے تھری اور فور جی کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی، پاکستان میں اس وقت 3 کیٹگریز کے بیند موجود ہیں.اجلاس میں یو ایس ایف حکام نے گزشتہ 3 سالوں کے پروجیکٹس پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یو ایس ایف کا مینڈیٹ دیہی، دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سروسز فراہم کرنا ہے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں 63 پروجیکٹ مختلف دیہی علاقوں میں مکمل کیے ہیں.

    یو ایس ایف کی مدد سے ملک کے مختلف گاوٴں میں سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ بلوچستان کے علاقوں سے کئی شکایات آتی ہیں، جس پر یو ایس ایف حکام نے جواب دیا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے سروسز ڈاوٴن کی جاتی ہیں جب کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پروجیکٹ مکمل کرنے میں مسائل آرہے ہیں چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ موٹر وے پر انٹرنیٹ خلل کی وجہ کیا ہے؟ یو ایس ایف حکام نے جواب دیا کہ پی ٹی اے نے اس مسئلہ کو ٹیک اپ کیا ہے، اس پر کام جاری ہے۔

    اپیل بنام وزیر اعلیٰ پنجاب ، انصاف دو، میرا صفدر علی مجھ سے چھین لیا گیا،تحریر:شاہد نسیم چوہدری

    نواز شریف سیاسی میدان میں دوبارہ سرگرم،عید کے بعد جلسوں کا فیصلہ

    تصاویر،ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان

    ایک ماہ میں امریکی فوج سے ٹرانسجینڈر فارغ کرنیکا حکم

  • وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس  شروع

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    حکومت نے کاروباری افراد کے لیے وی پی این کے استعمال کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس کا اجرا شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے 2 کمپنیوں کو درخواستوں پر لائسنس جاری کر دیا گیا، اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کیساتھ کنیک ٹیویٹی کی معاونت کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان اپنے انٹرنیٹ کو بڑھانے کے لیے 26.5 Tb فی سیکنڈ کیبل کنیکٹیویٹی کا منصوبہ رکھتا ہے۔

    یاد رہے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین کے سائبر حملوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سائبر حملوں کی نئی مہم کا کھوج لگایا گیا ہے، ذاتی معلومات، کوائف چوری کرنے کے لیے براؤزر ایکسٹیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

    ”شالا وسدا روے پنجاب ” رونقوں کا میلہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 ، اختتام پذیر

    چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

    ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 10 خوارج جہنم واصل

  • پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پی ٹی اے نے 58 لاکھ سے زائد سمز بلاک کر دیں

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

    اتھارٹی اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال میں چھاپے مارے گئے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کو محفوظ بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

    پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ کا بلدیہ عظمی کراچی بلڈنگ میں احتجاج

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

    یونان کشتی حادثہ، جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ