Baaghi TV

Tag: پاکستان پیپلزپارٹی

  • بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ کی پاکستان میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کراچی میں بلاول ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک برطانیہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک، برطانیہ تجارتی اور سماجی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل صدر مملکت نے سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط استوار ہوں گے۔صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر استوار ہیں۔

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

  • حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لئے نئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق حب ڈیم پر نئی کنال کی تعمیر کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہابکا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال کی مدت میں اسے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا اور انشاء اللہ اگست 2025 ء تک اس کنال سے کراچی کے عوام کو 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، اس کے علاوہ پرانی کنال کو بھی بحال کیا جا رہا ہے تاکہ اضافی پانی کراچی لایا جاسکے، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی طرف سے کراچی کے پانی کے مسائل حل کرنے کے وعدے کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن کراچی کے مسائل حل کرنے کے جذبے سے سرشار ہے،حب کنال کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرنے والے عملے کو مبارکباد دوں گا ، اسی طرح محنت کریں اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں. اس موقع پر سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی موجودہ کنال 45 سے 46 سال پرانی ہے جس میں رسائو اور سیپیج کی وجہ سے 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی تھی لہٰذا پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے حب ڈیم سے کراچی کے لئے نئی کنال ڈالنے کا منصوبہ بنایا تاکہ شہر میں پانی کی کمی کے مسائل جلد از جلد حل کئے جاسکیں اور نہ صرف یہ کہ نئی کنال کی تعمیر کے ذریعے 100 ملین گیلن یومیہ پانی کی کراچی کو فراہمی یقینی بنائی جاسکے بلکہ پرانی کنال کو بھی ٹھیک کرکے مزید پانی شہر کے مختلف علاقوں کو فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حب ڈیم سے نئی کنال کا ارتھ ورک تقریباً مکمل ہوچکا اور اب یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے اور پانی و سیوریج سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر جس میں سڑکیں ، پل اور انڈرپاسز شامل ہیں، انہیں بہتر بنانے کے لئے سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں رقوم مختص کی ہیں اور تمام ترقیاتی کام شفاف انداز میں بہتر معیار کو یقینی بناتے ہوئے انجام دیئے جا رہے ہیں، کراچی کے شہری خود گواہ ہیں کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر ادارے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جس کے ثمرات شہریوں کو حاصل ہو رہے ہیں۔

    سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

    شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

    محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر ہو گئے

    چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

  • حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں-

    سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا،عائشہ نذیر کی جانب سے حنا ربانی کھر کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا گیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی، حنا ربانی کھر نے متفقہ چیرپرسن منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کمیٹی ممبران نے حنا ربانی کھر کو چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز حسین جاکھرانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اعجاز حسین جاکھرانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کیا گیا اعجاز حسین جاکھرانی نے متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے اعجاز حسین جاکھرانی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

    کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

    بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین منتخب ہوگئے، خالد حسین مگسی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں کیا گیارائے حسن نواز خان نے خالد حسین مگسی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا تھا، نومنتخب چیئرمین نے متفقہ چیرمین منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے خالد حسین مگسی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈرز گرفتار

  • پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل

    پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل

    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : وسطی اور جنوبی پنجاب کی 14 سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …

    فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء، زاہد غوری،سہیل الیاس اور شیراز تارڑ جبکہ سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پانچ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے غلام حیدر خان کے صاحبزادے طاہر حیدر خان کچھی اور اور حافظ آباد سے مذہبی اسکالر بیرسٹر وسیم الحسن پی پی پی میں شامل ہو گئے-

    لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا


    بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو، لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں علی پیرزادہ اور محمد نوازش علی خان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    یئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سابق صدر بدرالاسلام وڑائچ اور کمالیہ کے سابق تحصیل ناظم ملک امجد یعقوب پی پی پی میں شامل ہوگئے-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا-

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    ان ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، حسن مرتضی، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کارکن شاہدہ جبین سے ملاقات میں ان کے خاوند حاجی محمد علی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی اور کہا کہ شاہدہ جبیں جمہوریت کیلئے سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کا ایک استعارہ ہیں۔

  • زرداری، پرویز الٰہی ملاقات:پاکستان مسلم لیگ اور پی پی کی قیادت کے درمیان کیا اہم باتیں ہوئیں؟تفصیلات آگئیں

    زرداری، پرویز الٰہی ملاقات:پاکستان مسلم لیگ اور پی پی کی قیادت کے درمیان کیا اہم باتیں ہوئیں؟تفصیلات آگئیں

    لاہور:رداری، پرویز الٰہی ملاقات:پاکستان مسلم لیگ اور پی پی کی قیادت کے درمیان کیا اہم باتیں ہوئیں؟تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کےمطابق سابق صدر آصف زرداری سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی وفد کے ہمراہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ سیاسی منظر نامے میں آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

    بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ق کے وفد نے چودھری پرویز الہی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مونس الہی، طارق بشیر چیمہ سالک حسین اور راسخ الہی شریک ہوئے۔

    سابق صدر آصف زرداری اور فضل الرحمن کی 20 منٹ ون آن ون ملاقات بھی جاری رہی۔ ملاقات کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

     

     

     

    اعلامیہ کے مطابق آصف زرداری اور پرویزالٰہی کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی قیادت نے مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اصف زرداری نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

    کومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔

    لاہور میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے بعد امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان ملاقات کے لیے چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں پر چودھری پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس دوران حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الہی، شافع حسین اور مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔

    اس دوران مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے چودھری برادران کو حکومت مخالف حکمت عملی میں ساتھ دینے کی درخواست کردی۔

    اس پر ق لیگی سربراہ نے مولانا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو سیاسی طور پر خوب محاذ گرم کر دیا۔ جس پر جواب دیتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

  • ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے،بلاول بھٹو

    ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر شہری کو گھر پر مفت علاج پہنچانا چاہتی ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ادارے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ 100 فیصد مفت علاج کرتا ہے کینسرکا بھی 100 فیصد مفت علاج کیا جا رہا ہے گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے اور یہاں عالمی معیار کی سہولتیں موجود ہیں۔

    سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے:29 روز سے جاری دھرنا ختم

    بلاول بھٹو نےکہا کہ ہمارے یہاں تھیلیسیمیا کا بہت بڑامسئلہ ہےاورپاکستان میں اس کا علاج مہنگا ہےپہلے گمبٹ اسپتال میں گردوں اورجگرکاعلاج ہوتا تھا اور یہ ادارہ 100 فیصد مفت علاج مہیا کرتا ہے پیپلزپارٹی کے دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا لیکن ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں نے بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کیا۔

    ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے سندھ پولیس کے اہلکار کا جسمانی ریمانڈ

    انہوں نے کہا کہ وسیلہ صحت کارڈ کا نام تبدیل کرکے صحت کارڈ کا نام دیا گیا جب کہ اس سے قبل نواز شریف کے دور میں وسیلہ کارڈ کا نام تبدیل کر کے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ رکھا گیا تھا۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہاں مفت علاج ہو رہا ہے؟ ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی صوبے میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں کینسر، کڈنی اور لیور کا مفت علاج ہوتا ہو گمبٹ اسپتال میں 29 فیصد پنجاب کے مریضوں کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس پر میں گمبٹ کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    کورونا پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع

    قبل ازیں حیدرآباد میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ لسانی تنظیمیں ہمیں آپس میں لڑوا رہی ہیں اور بلدیاتی نظام کو کالا قانون کہا جا رہا ہے پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے اور ہم کسانوں کا معاشی قتل برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ حکومت کے خلاف 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور ہم جمہوری، قانونی و آئینی طاقت سے حکومت کو ختم کریں گے۔

    پی ٹی آئی ، ایم کیوایم جماعت اسلامی کےبعد اے این پی کا سندھ حکومت کے خلاف احتجاج

  • پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

    پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہےسندھ کے غریب کسان ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی والے اپنے مفادات کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں سندھ کے غریب کسان ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں یہ مظلوموں اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بات کرتے ہیں جب کہ یہاں غریبوں کو دو وقت کا کھانا نہیں ملتا ہے۔

    پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 65 رنز سےجیت…

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ وڈیرہ گینگ پورے سندھ پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیوکے واقعے کی مثال سب کے سامنے ہے کہ یہ اپنے وڈیروں کا دفاع کر رہے ہیں تھر کے معصوم بچوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے عملاً صورتحال بہت مختلف ہے کالا قانون سندھ کے عوام کی حق تلفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاو بھٹو کی بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت سندھ بلدیات کے بھی سارے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے این ایف سی کے ذریعے پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے لیکن تقسیم نہیں کرتی اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر، ن لیگ کے محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف یا مریم نواز؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    عامر خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے جعلی اور جھوٹی اکثریت سے بل پاس کرایا اور پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے کسی بھی جماعت سے مشاورت نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے مقامی حکومت سے اختیارات چھین لیے ہیں پیپلزپارٹی والے جھوٹ سے کام لے رہے ہیں پیپلزپارٹی نے گزشتہ 13 سال میں سندھ کو تباہ کردیا ہے سندھ کے نئے ترمیمی بلدیاتی بل سے متعلق تمام جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ضرورت پڑی تو بل کے خلاف سڑکوں پر بھی نکلیں گے کے ایم سی کے اختیارات دوبارہ اس کو ملنے چاہئیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتی ہے تمام صوبوں میں صوبائی حکومتیں سبسڈی دیتی ہیں ہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی منصوبے متعلقہ حکومتوں نے بنائے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت میں اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہےموجودہ حکومت سے جو شرائط رکھیں اس پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے فور منصوبے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیاتھا کہ آئندہ سال اورنج لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ کی تھی پیپلزپارٹی نے پینے کے پانی کے منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ تھا کہ کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے اور کے سی آر پر بھی جنوری سے کام شروع ہو جائے گا۔

    اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقد

    کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقد

    27 فروری کو کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ جس میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے ۔
    اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر ہمایوں خان صاحب کا عظیم باغ کوہاٹ آمد،
    سینیٹر ملک شمیم آفریدی اور اس کے فرزند سے ایم پی اے ملک امجد آفریدی سے ملاقات کی اور جلسہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا بعد ازاں صوبائی صدر نے سینیٹر ملک شمیم آفریدی اور ایم پی اے ملک امجد آفریدی کے ہمرا پریس کانفرنس اور تنظیم سے میٹنگ کی جس میں جلسہ کو کامیاب کرانے کے لئے مشاورت اور آخر میں جلسہ گاہ کی جگہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعظم آفریدی، ایوب شاہ ،شاہ ذوالقرنین، کامریڈ انور زیب، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر سمیع خان اور کوہاٹ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی تنظمیوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

  • پی پی پی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لئے کسی حد تک بھی جانے کے لئے تیار ہے

    پی پی پی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لئے کسی حد تک بھی جانے کے لئے تیار ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی آئین کی اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لئے کسی حد تک بھی جانے کے لئے تیار ہے چاہے وہ عدالتیں ہوں یا سڑکیں ہوں۔ یہ بات سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر علی شاہ نے پی پی پی میڈیا آفس اسلام آباد میں نذیر ڈھوکی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف قومی اسمبلی میں الزامات اور مغلضات بکنے کی ابتداءاس وقت ہوئی جب وزیر خارجہ نے کورونا پر بات کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی پر الزامات لگانا شروع کر دئیے۔ انہوں نے وزیراعظم اور ان کے وزراءکے متعلق یہ کہا کہ ان لوگوں نے اپنے بیانات کے ذریعے عوام میں کنفیوژن پھیلا دی۔ جب وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کو یہ پتہ چلا کہ ساری دنیا اور میڈیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کے کورونا کے خلاف بروقت اور مناسب اقدامات لینے پر اس کی تعریف کر رہا ہے تو وزیراعظم ان کی کابینہ کے افراد اور پی ٹی آئی کے اراکین نے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی پر الزامات لگانے شروع کر دئیے اور گالم گلوچ کا وطیرہ اختیار کر لیا۔ سید ناصرشاہ نے کہا کہ اگر پاکستان اس وباءکے شروع ہی میں دو ہفتوں کا سخت لاک ڈاﺅن کر لیتا تو حالات بہت بہتر ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم کنفیوژن کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور وار شور کا ہے۔ جب سندھ نے لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا تو پھر سارے صوبوں اور وفاق نے بھی لاک ڈاﺅن کر دیا۔ اسی طرح جب کے پی، اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں کو سیل کیا گیا تو کوئی شور نہیں مچایا گیا لیکن جب سندھ حکومت نے کراچی کی کچھ یونین کونسلوں کو سیل کیا تو طوفان بدتمیزی مچایا گیا۔ سندھ میں نام نہاد ٹائیگر فورس کو کام کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے لئے سہل کاری پیدا کرے گی حالانکہ ٹائیگر فورس کے نام پر سندھ حکومت کو اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کھولی جائے تو سندھ ایسا کرنے کے لئے تیار ہے لیکن اس کے مضمرات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا ہوگی۔ عمران خان پہلے ہی کورونا کے خلاف ملک کی قیادت کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کھولنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ جب بھی یہ حکومت ناکامی شکار ہوتی ہے تو اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کی باتیں کرنا شروع کر دیتی ہے۔ جب پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آیا تھا تواس وقت سندھ حکومت کی ٹیسٹنگ کی استعداد 80ٹیسٹ روزانہ تھی جو اب بڑھ کر 6000ٹیسٹ روزانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے پاس اس وقت 12ہزار بستروں کی گنجائش موجود ہے جسے جلد ہی بڑھا کر 20ہزار کر دیا جائے گا۔ سندھ کے پاس اس وقت 280وینٹی لیٹر ہیں جبکہ 200 مزید وینٹی لیٹر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک ایک بھی وینٹی لیٹر نہیں دیا گیا۔