Baaghi TV

Tag: پاکستان کا دورہ

  • ایرانی صدر  2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی صدر 2 اگست کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، یہ بات ایرانی خبر رساں ادارے نے صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

    مہدی سنائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جو 11 اگست کی شام تک جاری رہے گا۔مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ ان سے قبل اپریل 2024 میں سابق صدر ابراہیم رئیسی نے تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، جو ان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات سے صرف ایک ماہ قبل ہوا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے لاہور اور کراچی بھی گئے تھے۔

    ایرانی صدر کے مجوزہ دورے کے دوران سرکاری ملاقاتیں ہوں گی،ثقافتی اور تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہوں گی،صوبائی و سرحدی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوگی اور دوطرفہ تجارت کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.مشیر مہدی سنائی کے مطابق ایران اور پاکستان کے تعلقات سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، اور اس دورے کا مقصد ان روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    اوچ شریف: کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی، جرائم پیشہ افراد سرگرم، شہری عدم تحفظ کا شکار

    حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

  • پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہمان وزیر مملکت آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود تھے جہاں انہوں نے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان آمد کے موقع پر وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے ثالثی کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

  • ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے  واپس وطن روانہ

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

    پاکستان کا دورہ مکمل کرکے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان خاتون اول کے ساتھ وطن واپس روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے معزز مہمانوں کو رخصت کیا، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 نئے معاہدے، مفاہمت کی یادداشتیں طے پائے تھے، ترکیہ کو اپریل میں ہونے والی ہیلتھ کیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی تھی۔اسلام آباد میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ امید ہے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں قوموں کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔

    اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ میرے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف السلام علیکم! پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تاریخ تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبال سے ترکیہ کے لوگ بہت متاثر ہیں، شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری ترکیہ کے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتا ہوں، کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جائیں، اس کے لیے اقدامات کیے جائیں، تاکہ برادرانہ تعلقات سے دونوں ملک فائدہ اٹھاسکیں، ترکیہ پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور مشترکہ پیداوار کے منصوبے لگانے کے لیے بھی تیار ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے نورخان ایئربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق پاک-فضائیہ کے جے ایف 17طیارے ترکیہ کے صدر کے جہاز کو حصار میں اسلام آباد لائے، پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا گیا تھا۔

    ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے