Baaghi TV

Tag: پاکستان کرپٹو کونسل

  • پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

    پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

    پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

    ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو ہوگا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کو منظم کرنے کے لی ضابطہ کار تیار کرنے بارے غور ہوگا ضابطہ کار کے تحت عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گاپاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو نگرانی کیلئے بطور ریگولیٹر کام کرے گی۔

    چیف جسٹس حج پر روانہ، جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    وزارت خزانہ کے مطابق کونسل کا مقصد محفوظ، شفاف اور جدت پسندانہ ماحول کو فروغ دینا ہے، معاون خصوصی بلال بن ثاقب بطور سی ای او پی سی سی شریک ہوں گے، گورنر، اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایس ای سی پی بطور کونسل رکن شریک ہوں گے سیکریٹری قانون و انصاف سیکرٹری، وزارتِ آئی ٹی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

  • پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔