Baaghi TV

Tag: پاکستان کرکٹ

  • پاکستان کرکٹ کے لیے برطانیہ سے  بری خبر آ گئی

    پاکستان کرکٹ کے لیے برطانیہ سے بری خبر آ گئی

    پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ایجنٹ کی انگلش کرکٹ بورڈ نے رجسٹریشن معطل کر دی،،سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 80فیصد سے زائد کرکٹرز اور کئی سابق اسٹارز کی یہی کمپنی نمائندگی کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کھلاڑیوں کی ایجنسی آئی سی اے کے سربراہ مغیز احمد شیخ انگلش کرکٹ بورڈ میں بطور پلیئر ایجنٹ بھی رجسٹرڈ ہیں، کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات اور آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے بعد انھیں ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی چار خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا،اینٹی کرپشن ٹریبونل مناسب وقت پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا،اسی دوران انگلش بورڈ نے مغیز کی بطور ایجنٹ رجسٹریشن معطل کر دی ہے.

    ماضی میں پاکستان کرکٹ پر سایا کارپوریشن کا راج تھا، اب آئی سی اے بیشتر کرکٹرز اور آفیشلز کی نمائندگی کرتی ہے،25 میں سے 20 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کا تعلق اس سے ہی ہے. ان میں عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، عبد الله شفیق، عرفات منہاس، حسیب الله، جہانداد خان، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد علی، محمد حسنین، محمد ہریرہ، عرفان نیازی، نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب،ساجد خان، شاداب خان ،صفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں، امام الحق، محمد حارث، سرفراز احمد، اسامہ میر اورعبدالصمد بھی اسی ایجنٹ سے منسلک ہیں.

    موجودہ ہیڈ کوچ و سلیکٹر عاقب جاوید، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عبدالرزاق، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمر گل، سعید اجمل اور مصباح الحق کی بھی یہی کمپنی نمائندہ ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ میں سایا کارپوریشن کا بھرپور اثر کم کرنے کیلیے پی سی بی نے اقدامات کیے تھے لیکن پھر دوسری کمپنیہ آئی سی اے حاوی ہو گئی، اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلیے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ نے مغیز احمد شیخ سے رابطہ کیا تو انھوں نے کوئی جواب نہ دیا.

    فلسطین کے لیے مظاہرہ، امریکہ نے 300 طلبا کے ویزے منسوخ کردیے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایڈز کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کا حکم

    کراچی،یوم القدس کے سلسلے میں اجتماعات اور ریلیاں

    اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے پر اب زیادہ چارجز لگیں گے

  • شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    چیمپئنز ٹرافی کے اہم اور ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو شکست دے کر بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 242 رنزکا ہدف دیا تھا۔قومی ٹیم 49.4 اوور میں 241 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، سعود شکیل 62 اور رضوان 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ابتدا میں تو مشکل کا شکار ہوئی تاہم ویرات کوہلی کی شبھمن گل اور شریاس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انڈیا نے 242 رنز کا ہدف 45 گیندوں پہلے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    بنگلادیش کے بعد پاکستان کو شکست دے کر بھارتی ٹیم گروپ اے کی ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کی ٹیم منفی ریٹنگ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی چوتھے نمبر پر ہے اور اس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرپائے گی۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہو گیا، پروٹیز نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

    کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں اوپنر ریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آج آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر کپتان ٹیمبا باووما تھے، جنہوں نے 106 رنز کی باری کھیلی، انہیں سلمان علی آغا نے رضوان کی مدد سے قابو کیا۔جنوبی افریقی اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 61 رنز تک پہنچایا، جس کے بعد خرم شہزاد نے ایڈن مارکرم کو 17 رنز پر آؤٹ کردیا۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بولرز نے جنوبی افریقی بیٹرز کے گرد جیسے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا اور صرف مزید 11 رنز کے اضافے کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 70 اور تیسری وکٹ 72 رنز پر گری۔ویان ملڈر کو 5 رنز پر محمد عباس نے جبکہ ٹرسٹن اسٹبس کو صفر پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا۔بعدازاں پہلے دن کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر 72 رنز بنالیے۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    سونا فی تولہ 2200 روپے مہنگا

    چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع

  • قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

    قائداعظم ٹرافی ، لاہور وائٹس،ڈیرہ مراد جمالی،حیدرآباد،سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے چوتھے اور آخری دن لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی،ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے ہرادیا۔حیدرآباد نے لاڑکانہ کے خلاف 121 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

    سیالکوٹ نے فاٹا کے خلاف میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔ان میچوں کی خاص بات پشاور کے صاحبزادہ فرحان کی دونوں اننگز میں سنچریاں اور سیالکوٹ کے محسن ریاض کی ڈبل سنچری تھی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آج اس نے دو وکٹوں پر 45 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی اور مزید تین وکٹیں گنوانے کے بعد ہدف حاصل کرلیا۔طیب طاہر32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس اور پشاور کا میچ ڈرا ہوگیا۔ پشاور نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی اور 134 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 100 رنز بنائے تھے۔وقار احمد نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد نے 76 رنز بنائے۔اسرار اللہ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پہلی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 223 رنز اسکور کیے۔شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔ملتان نے دوسری اننگز میں 493 رنز بنائے،امام الحق 160رنز بناکر آؤٹ ہوئے،محمد شہزاد نے 111 رنز اسکور کیے، جہانداد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں،اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔بہاولپور کو جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا،محمد شہریار نے 46رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فیضان سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 535 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محسن ریاض نے 204 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسامہ میر نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کو جیتنے کے لیے 13 رنز بنانے تھے جو اس نے بغیر کسی نقصان کے بنالیے۔سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور بلوز کو جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا تھا لیکن پوری ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جنیدعلی نی60 رنز اسکور کیے۔ ابوہریرہ نی5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاڑکانہ کو 121 رنز سے شکست دیدی۔لاڑکانہ کو میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواد علی نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے پاکستانی ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچز لگائے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ملین ڈالر دے کر ہم ان سے کیا حاصل کرتے ہیں، جب پالیسی نہ ہو تو ریزلٹ زیرو رہتا ہے،

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی ہے،ایک ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کرنے والے غیر ملکی کوچ بمقابلہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا کیا مطلب ہے ،سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے وضاحت کی ،باغی ٹی وی کے مظہر شیخ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف سے سوال کیا کہ جب آپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی، پاکستانی کیپ آئی تھی اور پہنی تھی ا س وقت جب آپ کے جذبات تھے کیا فارنر کوچ جب ملین ڈالر لے کر پاکستان کے لئے کنٹریکٹ سائن کرتاہے تو کیا اس کے بھی وہ جذبات ہوتے ہیں، جس کے جواب میں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ایک ملین کا کنٹریکٹ سائن کر کے پاکستان کے لئے بالکل بھی اموشنل نہیں ہوتے،یہ بڑی ہارڈ ارننگ کیپ ہوتی ہے جو آپ سر پر پہنتے ہیں کسی بھی ملک کی ہر چیز کو سیکریفائز کرنا پڑتا ہے،اپنی ہر چیز کی قربانی دینی پڑتی ہے، پھر اس کے بعد پاکستان کی نیشنل کیپ پہننے کا موقع ملتا ہے جب دوسرے ملک کا کوئی بندہ آئے گا تو اسکا اتنا انٹرسٹ یا آؤٹ پٹ نہیں ہو گی جتنی آپ کی اپنی افلی ایشن ہوتی ہے پاکستان کے ساتھ، وہ جو لوگ باہر سے آتے ہیں وہ کمانے کے لئے آتے ہیں،

    عبدالرؤف کا مزید کہنا تھا کہ اصل چیز یہ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کوچنگ کو جب ہائیرکرنا ہوتا ہے، اور وہ ہائی کوالیفائیڈ فارنر کوچز کو ہائر کرتا ہے،اس میں بھی ایک ویژن ہوتا ہے، اسکا مینو فیسٹو ہونا چاہئے کہ کیوں انکو ہائر کیا جا رہا، جس طرح انڈیا نے کیا،انڈیا نے شروع میں جس طرح ہائیر کئے،انکے کوچنگ میں ایجوکیٹڈ لوگ آئے، بڑے بڑے نام آئے، انہوں نے فارنر کوچز سے سیکھا اب انڈیا نے آئی پی ایل میں ،جونیئر ٹیم میں اپنے کوچز لگانا شروع کر دیئے ہیں اور انہوں نے اچھا ریزلٹ دینا شروع کر دیا ہے،ہمارے ہاں یہ ہے کہ کوئی لانگ ٹرم پالیسی نہیں ہے، جب کسی فارنر کوچ کو ہائر کرتے ہیں تو کوئی پالیسی نہیں ہوتی کہ ہم اس سے کیا لیں گے اس کا مقصد کیا ہے،کیا اچیو کریں گے اس لئے فارنر کوچ ٹائم پاس کر کے چلا جاتا ہے، ریزلٹ پھر زیرو ہوتا ہے نہ ہی کوئی لوکل کوچ ان سے کچھ سیکھ سکتا ہے نہ اکوئی ایسا بندہ بٹھایا جاتا ہے جو سیکھ کر بچوں کو سکھائے،

    گیری کرسٹن کے استعفیٰ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے کیا کہا؟
    گیری کرسٹن کے استعفیٰ کے حوالہ سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ قصور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے جب کسی کے ساتھ کنٹریکٹ طے کرتے ہیں تو شرائط طے کرنی پڑتی ہیں کہ جونیئر ،سینئر کو دیکھنا پڑے گا، ہم یہاں تک پہنچنا چاہتے ہیں،اس طرح کام کرنا پڑے گا،یہ کیمپ اٹینڈ کرنا پڑے گاایک کو مکی آرتھر کو لگایا تھا تو وہ انگلینڈ جا کر آن لائن کوچنگ کرتے رہے،انڈیا کے ساتھ ورلڈ کپ ہونے والا تھا ایشیا کا تو توتین دن پہلے وہ ایشیا کپ میں آئے اور جوائن کیا،پھر دو پہلے ورلڈ کپ جوائن کیا،اسی طرح گیری کو ورلڈ کپ سے دو دن پہلے بلوا کر جوائن کروا دیا گیا،ستر سال سے پی سی بی اپنی ترجیحات کاتعین نہیں کر سکا،کہ انکو بلا رہے ہیں تو کیسے کام لینا ہے، سپورٹس سائیکالوجسٹ کا کسی کو پتہ ہی نہیں، مین فیکٹر ہے کرکٹ کا سپورٹس سائیکالوجسٹ،یہ نہیں ہو سکتاکہ آپ کہیں سے اٹھا کر سپورٹس سائیکالوجسٹ کو لے آئیں،اس طرح کبھی سپورٹس سائیکالوجی چلی ہے، اس میں سارا قصور پی سی بی کا ہے، انکو شرائط پہلے طے کرنی چاہئے اور ویژن کو سامنے رکھنا چاہئے.

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

    پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ڈراپ یا آرام دیا ؟

    بابر اعظم: پاکستانی ٹیم پر بوجھ، اوقات یاد دلا دی گئی

    بابر اعظم ضدی،بات نہیں مانتے تھے،محمد وسیم کا انکشاف

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے تیسرے دن کراچی بلوز نے کوئٹہ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسلام آباد نے ایبٹ آباد کو 326 رنز سے ہرادیا۔

    رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کراچی بلوز کو میچ جیتنے کے لیے 203 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ِخواجہ محمد نافع نے 103 اورعبداللہ فضل نے 82 رنز اسکور کیے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں ایبٹ آباد کو اسلام آباد کے خلاف جیتنے کیلئے 437 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔موسیٰ خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل اسلام آباد نے اپنی دوسری اننگز میں 419 رنز7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔فیضان ریاض نے 156 اور سرمد بھٹی نے 135 رنز اسکور کیے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 208 رنز کا اضافہ کیا۔اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس کی ٹیم پشاور کے 546 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 466 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، خرم منظور نے 179 رنز اسکور کیے۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی 35 ویں سنچری ہے، عثمان خان 93 اور غازی غوری 75رنز بناکر آؤٹ ہوئے،پشاور نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے تھے،شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی کی ٹیم ملتان کی256 رنز کے جواب میں 529 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ملتان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 282 رنز بنائے تھے۔امام الحق نے 159 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف فالوآن پر مجبور ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ کھیل ختم ہونے پر اس نیدو وکٹوں پر 45 رنز بنائے تھے۔ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور کو آزاد جموں کشمیر کے خلاف جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا ہے۔اس نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 79 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل آزاد جموں کشمیر کی ٹیم دوسری اننگز میں 192 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گلفام عزیز نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 478 رنز بنائے تھے۔ عبدالرحمن 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محسن ریاض 181 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں لاہور بلوز کو ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا ہے۔ اس نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد کی ٹیم لاڑکانہ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد سلیمان نے 112 رنز اسکور کیے۔

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاکراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

    لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،چاہت فتح علی خان

    لندن: سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان نے قومی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں گلوکار چاہت فتح علی نے گفتگو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے،جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

    گلوکار نے کہا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہےپاکستان ٹیم کےساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہےیا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں ، جیت مقدر بنے گی۔

    امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے،روسی وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے بعد ازاں وہ برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔

    لبنان و فلسطین کا انتقام لینے کیلئے یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں …

  • پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

    پاکستان کرکٹ اور سایہ کارپوریشن کی ہائی جیکنگ

    لاہور: پاکستان کرکٹ کے ایک بڑے پرستار کے طور پر، اب وقت آ گیا ہے کہ اس ناخوشگوار حقیقت کو بے نقاب کیا جائے: ہماری کرکٹ ٹیم کو طاقتور پی آر(پبلک ریلیشن) مشینری کے ذریعے ہائی جیک کیا جا رہا ہے جس کے پیچھے سایا کارپوریشن ہے، ایک PR کمپنی جس نے بابر اعظم کی تصویر "کرکٹ کے بادشاہ” کے طور پر تیار کی ہے جب کہ بابر، محمد رضوان، اور شاہین آفریدی بلاشبہ با صلا حیت کھلاڑی ہیں، پردے کے پیچھے ہونے والی اس ہیرا پھیری نے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے –

    بابر کے پیچھے پی آر مشینری

    سایا کارپوریشن کا اثر بہت دور رس ہے وہ بابر، رضوان اور شاہین کی عوامی تصاویر کو مختلف حکمت عملیوں کے ذریعے منظم کرتے ہیں:

    1. ادا شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس: ہر خراب کارکردگی کے بعد، یہ اکاؤنٹس سوشل میڈیا کو بابر کے دفاع سے بھر دیتے ہیں، اور اسے مثبت روشنی میں پیش کرتے ہیں۔

    2. سازشی نظریات: یہ ٹیم کی ناکامیوں کے لیے بیرونی عوامل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بیانیہ تخلیق کرتے ہیں، کھلاڑیوں کی کارکردگی سے توجہ ہٹاتے ہیں۔

    3. ٹیم کا اثر: بابر کے دوست، جیسے شاداب خان اور امام الحق، کو مسلسل خراب کارکردگی کے باوجود ٹیم میں رکھا جاتا ہے۔

    کرپشن کے خلاف جنگ

    پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے سایا کارپوریشن کے بے جا اثر و رسوخ کے خلاف موقف اختیار کرنے کی کوشش کی۔ ان کی کوششوں کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، بشمول بلیک میل اور ادا شدہ ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرولنگ۔ اس مسلسل مہم نے بالآخر اشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا، عوامی رائے اور ٹیم کی حرکیات کو تشکیل دینے میں PR کمپنیوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

    شفافیت اور احتساب کی ضرورت ہے

    سایا کارپوریشن جیسی PR کمپنیوں کے بے جا اثر و رسوخ کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔ ہماری ٹیم ان لیڈروں کی مستحق ہے جنہیں ان کی قابلیت اور کارکردگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، نہ کہ رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی ان کی صلاحیت کے لیے۔ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم میں شفافیت کی ضرورت ہے تاکہ اس کی سالمیت کو بحال کیا جا سکے۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پچھلے سال بابر اعظم چیٹ لیک سکینڈل ہیرا پھیری کا ایک او ر حصہ تھا۔ اسی طرح، حارث رؤف جھگڑے جیسے واقعات ٹیم کی ناقص کارکردگی سے خلفشار کا باعث بنتے ہیں، جس سے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹ جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا کا کردار

    سوشل میڈیا اس جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ "بابر اعظم آرمی” یا "بابر اعظم فین کلب” جیسے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بابر کو مسلسل بہترین کھلاڑی کے طور پر پیش کرتے ہیں، چاہے اس کی کارکردگی کچھ بھی ہو۔ اس سے ان شائقین کے درمیان ایک متزلزل تاثر پیدا ہوتا ہے جو ان ذرائع پر بھروسہ کرتے ہیں۔

    نتیجہ

    مسئلہ خود کھلاڑیوں کا نہیں ہے بلکہ جس طرح سے عوامی رائے کو توڑا جا رہا ہے یہ بلیم گیم اور خلفشار کی حکمت عملی ہماری کرکٹ کی مکمل تباہی کا باعث بنے گی یہ حقیقی تبدیلیوں کا مطالبہ کرنے اور رائے عامہ میں ہیرا پھیری کرنے والوں کو جوابدہ ٹھہرانے کا وقت ہے۔

  • ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف

    ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف

    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو چکی، اب مینیجمنٹ کمیٹی مزید کام نہیں کر سکتی، پیپلز پارٹی کی قیادت کی خواہش تھی کہ ذکا اشرف کو چیئر مین کرکٹ بورڈ نامزد کیا جائے، پی سی بی کا اختیار الیکشن کمشنر کے پاس ہے،عید سے قبل پی سی بی سے متعلق الیکشن کرا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے، فٹبال اور ہاکی کی ٹیمیں دورہ کر سکتی ہیں تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں کر سکتی،دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا، بد قسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، ملک بھر سے ٹیلنٹ آگے آرہا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں ہو گا، وزیراعظم اور آصف زرداری کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ایشیاء کپ ورلڈ کپ آرہا ہے تیاری کرنی ہے، میں نے ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کردیاتھا۔

  • حارث رؤف کب دولہا بننے جا رہے ہے؟

    حارث رؤف کب دولہا بننے جا رہے ہے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث کب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہے سوشل میڈیا پر شادی کا کارڈ وائرل ہو گیا، جس میں بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین ستون ہیں جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا سے نکاح اور منگنی کی تقریب کی تھی،، تاہم فاسٹ بولر اب اپنی دلہنیا گھر لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حارث رؤف کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر آئندہ ماہ اپنی دلہنیا گھر لے آئیں گے۔ یہ کارڈ دراصل دلہن مزنا مسعود کے گھر کا ہے جس میں دلہن کی والدہ اور والد کی جانب سے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔کارد میں درج شدہ تاریخوں کے مطابق حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ دعوتِ ولیمہ 7 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔”