Baaghi TV

Tag: پاکستان کرکٹرز

  • سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    سیالکوٹ نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں پشاور کو ایک وکٹ سے شکست دے کر قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    کپتان عماد بٹ اور شاہ زیب بھٹی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے اس جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میں سیالکوٹ کو جیتنے کے لیی173 رنز کا ہدف ملا تھا۔میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اس کی 5 وکٹیں صرف 59 رنز پر گرچکی تھیں اور اسے کامیابی کے لیے مزید 114 رنز بنانے تھے۔سیالکوٹ کے کپتان عماد بٹ اور احسن حفیظ بھٹی نے اننگز شروع کی لیکن صرف 10 رنز کے اضافے پر احسن حفیظ 5 رنز کے انفرادی اسکور پر عامر خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔عامر خان نے افضل منظور کو بھی ایک رن پر آؤٹ کردیا۔کپتان عماد بٹ کی مزاحمت جاری رہی لیکن جب سیالکوٹ کی ٹیم جیت سے صرف 22 رنز دور رہ گئی تھی وہ 65 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے ان کی اننگز میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔شاہ زیب بھٹی اور شعیب اختر نے نویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی21 رنز بناکر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا لیکن جب سیالکوٹ کو جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا تو شعیب اختر4 رنز بناکر اسرار اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر شاہ زیب بھٹی نے ساجد خان کی گیند پر چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ انہوں نی51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 32رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔آخری بیٹر علی رضا نے پانچ گیندوں کا سامنا کیا اور وہ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور کی طرف سے نیاز خان چار اور عامر خان تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ نیاز خان نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔اس قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 844 رنز سیالکوٹ کے نوجوان بیٹر اذان اویس نے اسکور کیے جس میں 4 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔پشاور کے نیاز خان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 39 وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ میں سب سے کامیاب وکٹ کیپر سیالکوٹ کے 19 سالہ افضل منظور رہے جنہوں نے مجموعی طور پر ایک اسٹمپڈ اور 38 کیچز لیے۔ٹورنامنٹ میں بہترین انفرادی اننگز لاہور وائٹس کے علی زریاب نے کھیلی انہوں نے سیالکوٹ کے خلاف206 رنز بنائے جبکہ بہترین انفرادی بولنگ فاٹا کے آفاق آفریدی کی رہی جنہوں نے لاہور بلوز کے خلاف 57رنز دے کر8 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

    ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود تبدیل، محمد اشفاق نئے ڈی سی تعینات

  • سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    سری لنکا کا پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

    سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے سیالکوٹ واقعے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک پاکستانی کرکٹرز اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کے 9 کرکٹرزاورکوچنگ اسٹاف لنکا پریمیئرلیگ میں شرکت کررہا ہے جن میں محمدحفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض، صہیب مقصود شامل ہیں اس کے علاوہ انورعلی، محمد عرفان ،عثمان شنواری اوراحمد شہزاد کا بھی ایل پی ایل سے معاہدہ ہے۔

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

    خیال رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ آج سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہورہی ہےسری لنکا میں پاکستانی کھلاڑیوں اورکوچزکی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ سیالکوٹ واقعے کے بعد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

    انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

    سیالکوٹ واقعہ: 900 فیکٹری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

    دوسری طرف سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین محکم سے سری لنکن عوام کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے-

    سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس