Baaghi TV

Tag: پاکستان کرکٹ بورڈ

  • پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو  برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کےلیے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے والی بیٹنگ لائن کو ہی کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے دو دن قبل انگلینڈ نے اولی پاپ کی قیادت میں کھیلنے والی 11 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔البتہ شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام ٹاس سے پہلے سامنے آئیں گے۔ملتان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن اپ کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میں پاکستان نے 13 کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، البتہ دونوں ٹیسٹ میں ایک سے نمبر سات تک بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 98.00 کی اوسط سے 294 رنز بنا کر سر فہرست رہے تھے۔

    نائب کپتان سعود شکیل نے سیریز میں محمد رضوان کے علاوہ قومی ٹیم کے لیے دوسری سنچری بنائی تھی، تاہم راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 141 رنز کی اننگز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر اگلی تین اننگز میں صرف 18 رنز بنا سکے تھے۔سابق کپتان اور تجربے کار بلے باز بابر اعظم چار اننگز میں صرف 64 رنز اسکور کر سکے تھے۔کپتان شان مسعود نے ایک نصف سنچری کے ساتھ 105، آغا سلمان نے 120 اور بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے 2 نصف سنچریوں کیساتھ 135 رنز اسکور کیے تھے۔سب سے مایوس کن پرفارمنس 24 سال کے عبداللّٰہ شفیق کی رہی تھی، جنہوں نے 2، 37، 0، 3 کی چار باریوں کیساتھ سیریز میں صرف 42 رنز بنائے تھے۔مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ابتدائی سات نمبروں کےلیے عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان اور آغا سلمان کیساتھ جانے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔

    جے شنکر نے دورہ پاکستان کے دوران بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

  • بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک بار پھر کپتانی چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.

    باغی ٹی وی کو موصول اطلعات کے مطابق بابر اعظم نے صرف ون ڈے کی قیادت تک محدود رکھنے پر استعفیٰ دیا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کو صرف ون ڈے ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا کہا گیا، وائٹ . بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ٹی ٹونٹی کا نیا کپتان لانے کے خواہش مند ہیں۔کنکشن کیمپ کے دوران کوچ گیری کرسٹن انہیں قائل کرتے رہے لیکن بابر اعظم نے پیشکش قبول نہیں کی اور انہوں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کیلیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔دوسری جانب شائقین کرکٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کو اچھا فیصلہ دیا۔شائقین نے کہا کہ بابر اعظم نے بہت دیر کی، انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہی کپتانی چھوڑ دینی چاہیئے تھی، امید ہے ان کی بیٹنگ میں پرفارمنس اب بہتر ہوجائے گی۔

    حکومت سندھ نے کتے کی قبر کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری دیدی

  • چیمپئنز کپ مینٹورزمختلف اکیڈمیوں میں ذمہ داریاں پر تعینات

    چیمپئنز کپ مینٹورزمختلف اکیڈمیوں میں ذمہ داریاں پر تعینات

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے مقرر کیے گئے پانچوں مینٹورز ہائی پرفارمنس سینٹرز میں پلیئرز کی رہنمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کراچی کی اکیڈمی، شعیب ملک سیالکوٹ کی اکیڈمی جبکہ وقار یونس لاہور کی اکیڈمی میں خدمات انجام دیں گے۔
    ثقلین مشتاق کو ملتان اور مصباح الحق کو فیصل آباد کی اکیڈمی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے آغاز سے قبل ان مینٹورز کو بھاری معاوضوں پر مقرر کیا تھا، یہ مینٹورز صرف ٹورنامنٹس تک محدود نہیں بلکہ پورا سال پی سی بی کے ساتھ مختلف کرکٹنگ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔
    شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے،شان مسعود
    یاد رہے کہ شاداب خان کی ٹیم پینتھرز نے فائنل میں مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔
    فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں مارخورز کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پینتھرز نے 123 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 اووورز میں حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کے عبدالبنگلزئی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عمر صدیق نے 19، ساجد خان 15، عثمان خان نے 13 رنز بنائے جبکہ حیدر علی صفر پر آوٹ ہوگئے، رضوان محمود 16 اور کپتان شاداب خان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    مارخورز کی طرف سے عاکف جاوید اور محمد عمران نے 2، 2جبکہ شاہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں مارخورز کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ کپتان افتخار احمد 3، کامران غمال 2، زین عباس 6،عاکف جاوید 8محمد عمران ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ زہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز دھانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین ساجد خان نے 2، شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی سی بی نے ٹیسٹ میں فیل  اینالسٹ فارغ کر دیے

    پی سی بی نے ٹیسٹ میں فیل اینالسٹ فارغ کر دیے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے11 اینالسٹ فارغ کر دیے گئے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی اسکروٹنی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہو سکے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میرٹ پر سخت عملدرآمد کا اعلان کر رکھا ہے جس کے تحت نا اہل اور ان فٹ افراد کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے فارغ کیا جائے گا .

  • پی سی بی چئیر مین منتخب کرنے پر سیاسی جماعتوں میں چپقلش

    پی سی بی چئیر مین منتخب کرنے پر سیاسی جماعتوں میں چپقلش

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کی انٹر پراوینشل کواردڈنیشن کے وزیر احسان اللہ مزاری سے ملاقات ہوئی ہے،ذکاء اشرف چئیر مین کرکٹ بورڈ کے لئے امیدوار ہیں جس کے حوالے سے آئی پی سی کے وزیر سے تبادلہ خیال کیا،باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور پر بات چیت ہوئی،باغی ٹی وی کے مطابق آج نجم سیٹھی کی بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا ،،، نجم سیٹھی نےایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالےسے بھی وزیراعظم سے مشاورت کی ،وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی میں الیکشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی،تاہم اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات پائے جاتے ہے کیونکہ دونوں امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،

  • کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا ہے جبکہ لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی : کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے این اوسی کے بعد کے پی ایل ایڈیشن 2 کی راہ میں حائل رکا وٹیں ختم ہو گئی ہیں پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

    کے پی ایل کے صدرعارف ملک نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اور کے پی ایل سیزن 2 کو این او سی دیا ہے یہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر اس کشمیری کی کامیابی ہے جو کرکٹ کے اندر حصہ لینا چاہ رہا ہے جو اس فیسٹیول کو دیکھنا چاہ رہا ہے-

    عارف ملک نے کہا کہ خاص طور پر ہمارے کشمیری بھائی جو مقبوضہ جموں کشمیر میں ہیں یہ ان تمام کشمیریوں کیلئے کامیابی ہے اور پاکستانیوں کے لئے بھی کامیابی ہے بلکہ ساری مسلم ورلڈ کے لئے کامیابی ہے کہ ہم سیزن 2 کی طرف جا رہے ہیں اور سیزن 2 کی ایکسائٹمنٹ کافی دنوں سے چل رہی تھی اور اب کھلاڑی خاص طور پر کشمیری بچے تیار ہو جائیں کیونکہ یہ ان کشمیری بچوں کے لئے ہی لیگ ہو رہی ہے –

    صدر کے پی ایل نے کہا کہ ہمارے سامنے کافی چیلنجز تھے جنہیں اللہ تعالیٰ کے فضلو کرم سے عبور کر لیا ہے سیزن ون کی ڈٹ رپورٹ بھی ان میں شامل تھی وہ بھی مکمل کر لی گئی ہے-

    انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا انہوں نے جو جو ہمیں کہا وہ ہم نے کیا

    کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں-

  • لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

    لندن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں ۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق دو دن پہلے ظہیر عباس کو لندن کے سینٹ میری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس وقت وہ آکسیجن پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی، بیٹی شیشے کی دوسری جانب تھیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس

    اہل خانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ 74 سالہ ظہیر عباس چند پہلے کرتار پور کے گوردوارے میں گرگئے تھے، بعد ازاں وہ براستہ دبئی یکم جون کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تاہم دبئی میں قیام کے دوران وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ظہیر عباس دبئی سے لندن پہنچے۔ ظہیر عباس کو لندن پہنچ کر نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس ڈائیلیسز پر ہیں اورکمزوری محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹروں نے ان سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کچھ دن قبل لندن پہنچے تو انکو نمونیہ کی شکایت کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ہسپتال میں داخل کئے جانے کے بعد انکی طبیعت مذید بگڑ جانے کی باعث آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔تاہم ڈاکٹرز ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

    واضح رہے کہ ظہیر عباس نے پاکستان کے لئے ق78 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 5062 رنز بنائے جس میں 12 سینچریاں اور 20 نصف سینچریاں شامل ہیں۔نہوں نے 62 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2572 رنز بنائے جس میں 7 سینچریاں اور 13 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ایشین ڈان بریڈمین کے نام سے مشہورظہیر عباس پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچز میں 3 لگاتار سینچریاں اسکور کی۔

    اس کے علاوہ ظہر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 مرتبہ سینچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔رنز بنانے کی مشین کہلانے والے ظہیر عباس نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ اور ایک روزہ کیرئیرمیں 4،4 مرتبہ ڈبل سینچریزاسکور کیں۔

  • میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا

    میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا

    لاہور:میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے اخراجات کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔
    پی سی بی کے مطابق چئیرمین رمیز راجہ نے چھ ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی.

    پی سی بی کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رمیزراجا نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی.

    چئیرمین رمیز راجہ نے موبائل ، سیکورٹی ، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے حاصل کئے۔رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر دو لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے.چئیرمین کے اخراجات کی رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کے اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار اور 985 روپے کے اخراجات ہوئے.پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات کی تفصیلات جاری کرنا یا نہ کرنا چئیرمین کا استحقاق ہے.

     

    واضح رہے کہ رمیز راجا کے اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبرچلی تھی.خبر چلنے کے 24 گھنٹے کے بعد ہی پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں.سابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا

    چئیرمین پی سی بی کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا سلسلہ احسان مانی نے شروع کیا تھا

  • کرکٹر عمر اکمل پرلگائی جانے والی پابندی کا معاملہ.

    کرکٹر عمر اکمل پرلگائی جانے والی پابندی کا معاملہ.

    کرکٹر عمر اکمل نے ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کی خدمات حاصل کرلیں. عمر اکمل کے خلاف لگائی جانی والی پابندی پر ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم نے تیاری شروع کر دی. ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم عمر اکمل کے خلاف عائد پابندی کو چیلینج کرے گی. پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی تھی. عمر اکمل نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں بوکیوں سے رابطے سے بروقت آگاہ نہیں کیا
    عمر اکمل پر پی سی بی کی سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ نے سزا سنائی تھا

  • سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی پھر واپسی ، مداح خوشی سے جھوم اٹھے

    سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی پھر واپسی ، مداح خوشی سے جھوم اٹھے

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ اہم فیصلے کرنے میں ابھی تک مصروف ، اطلاعات کے مطابق آئندہ ڈومیسٹک سیزن کیلئے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے انتخاب کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی آزاد ماہرین پر مشتمل پینل ترتیب دے دیا جس میں مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ تین رکنی آزاد پینل 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشاورت کرے گا اور سابق سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے تیار کردہ ابتدائی اسکواڈ کا جائزہ لے گا۔آزاد پینل تمام ایسوسی ایشنز کیلئے 32 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دینے کے ساتھ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کیلئے کپتانوں کا نام بھی تجویز کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں آئندہ سیزن میں قائد اعظم ٹرافی، ٹی ٹوئنٹی کپ اور پاکستان ون ڈے کپ میں حصہ لیں گی۔ ڈومیسٹک سیزن 12 ستمبر سے اگلے برس 24 اپریل تک جاری رہے گا۔