Baaghi TV

Tag: پاکستان کر کٹ ٹیم

  • عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    عبداللہ شفیق نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی اوپنربلے باز عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔24 سالہ عبداللہ شفیق نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے، سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

    مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

    ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

  • محمد مسروراگلی تین سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    محمد مسروراگلی تین سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد مسرور کو اگلی تین سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کیلئے پی سی بی نے محمد مسرور کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اس سے قبل محمد مسرور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ تھے۔پی سی بی نے جیسن گیلسپی کی سفارش پر محمد مسرور کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے متاثر ہوئے تھے۔محمد مسرور کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ یہ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے، وہ اس سے قبل پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، وہ کل کراچی سے دیگر پلیئرز کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

    قومی کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ،،، عمرہ کی ادائیگی کے بعد تینوں نے تصویر شیئر کر دی ۔فریضہ حج کی ادائیگی ہرعام مسلمان کی طرح اسٹار کرکٹرز کا بھی خواب ہوتا ہے، اس سعادت کے حصول کے لیے کپتان بابر اعظم محمد رضوان اور افتخار احمد نے عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی ، اس سال قومی کرکٹرز میں فخر زمان اور فہیم اشرف کے علاوہ لیجنڈری انضمام الحق عازمین حج میں شامل ہیں ،