Baaghi TV

Tag: پاکستان ہائی کمیشن لندن

  • لندن میں مقیم پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی بڑی سہولت

    لندن میں مقیم پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی بڑی سہولت

    پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے وژن کے تحت پنجاب میں جائیداد کی براہِ راست ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت اب ہائی کمیشن میں بھی دستیاب ہے۔

    پاکستان ہائی کمیشن لندن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی منتقلی کے لیے پاور آف اٹارنی، کسی تیسرے فریق یا ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی،جائیداد کی منتقلی کا پورا عمل براہِ راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جس سے طریقہ کار نہ صرف شفاف اور محفوظ بنتا ہے بلکہ تیز رفتار اور کم خرچ بھی ثابت ہوتا ہے۔

    ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے اوورسیز پاکستانیوں کو صرف جائیداد کی منتقلی کے لیے پاکستان کا سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا، جس سے ان کے وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں بچت ہوگی،اس نئی سہولت کے تحت مسٹر فضل اور ان کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو اس نظام کی مؤثر کارکردگی کا عملی مظہر ہے۔

    ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کی جائیداد کی براہِ راست اور ڈیجیٹل منتقلی کے عمل میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔