Baaghi TV

Tag: پاکستای فلمز

  • قاتلانہ حملے میں بال بال بچی نور

    قاتلانہ حملے میں بال بال بچی نور

    فلمسٹار نور جو شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں، پانچ سال قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہ آج تک چھوٹی یا بڑی سکرین پر نظر نہیں آئیں یہاں تک کہ وہ شوبز کی کسی تقریب میں بھی نظر نہیں آتیں. فلمسٹار نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں چونکہ بہت اچھا کام کررہی تھی بہت آگے جا رہی تھی اس لئے مجھ سے بہت زیادہ حسد کی جاتی تھی. بہت بار میرا کیرئیر ختم کروانے کی کوشش کی گئی، ایک بار تو شوٹنگ کے دوران مجھ پہ قاتلانہ حملہ بھی کروایا گیا اور قاتلانہ حملہ کروانے کےلئے کسی لائٹ مین کو پیسے دئیے گئے تے . جس نے مجھ پہ لائٹیں گرائیں تھیں‌لیکن میرے والد نے مجھے بچا لیا تھا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے

    اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھے کبھی کبھی تو دل کیا کہ جو کررہی ہوں چھوڑ کر سائیڈ پر ہوجائوں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور کام کرتی رہی. اللہ نے مجھے بہت عزت دی . میں نے جتنی دیر بھی شوبز اندسٹری میں‌کام کیا ہے وہ بہت عزت کے ساتھ کیا ہے. یہی وجہ ہے کہ لوگ آگ آج بھی مجھے یاد رکھے ہوئے ہیں. میں‌ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی تھی.

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

  • کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی وینا ملک

    کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی وینا ملک

    تنازعات میں گھری رہنے والی وینا ملک جو ایک عرصہ سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے بات کی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ مردوں کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ وہ عورت کی عزت کو اپنا اولین فرض سمجھیں، دوسری طرف خواتین کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ ان کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے حقوق کیا ہیں اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لئے انہیں کیا کرنا ہے. وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہ کوئی فلم خواتین سے برا سلوک کرنے کی ترغیب دیتی ہیں اور نہ ہی کوئی فیشن اسکی بے توقیری کرنے کی ترغیب دیتا ہے. یہ سب مرد کے خود کا ذہنی خلل ہوتا ہے. اصل بات یہ ہے کہ مرد کی بچپن سے ہی

    تربیت خواتین کے حوالے سے اس طرح کی جانی چاہیے کہ وہ عورت چاہے اور اسکے گھر کی ہو یا باہر کی اسکو عزت کی نظر دیکھے اور اسکے ساتھ حسن سلوک کرے اسکو اپنے فیصلوں میں آزاد رکھے. وینا ملک نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر مردوں کو اپنی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے ایسے ہی عورتوں کو بھی ان کی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے. صرف پاکستان ہی نہیں‌امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی خاتون کی بے توقیری ہوتی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے .

  • اصل فنکار وہ ہوتا ہے جو رسک لے جاوید شیخ

    اصل فنکار وہ ہوتا ہے جو رسک لے جاوید شیخ

    لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ اصل فنکار تو وہ ہوتا ہے جو کیرئیر کے عروج پر رسک لے. اور میں نے اپنے کیرئیر میں بہت سارے رسک لئے جیسا کہ میں نے فلم جو ڈر گیا وہ مر گیا میں ولن کا کردار ادا کیا. میرے اس کردار کو بہت سراہا گیا. میں وہ خوش نصیب ہوں جسے شائقین نے ہر حال میں پسند کیا چاہے وہ مثبت کردار ہوں یا منفی. جاوید شیخ نے مزید یہ بھی کہا کہ بطور ہیرو کام کرنے والے کے لئے بہت بڑا رسک ہوتا ہے اگر وہ منفی کردار

    قبول کرتا ہے. میں تو ہمیشہ ہی رسک لینے کا قائل رہا ہوں . جاوید شیخ نے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلموں میں بھی کام کیا اور پذیرائی ھاصل کی.جاوید شیخ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا. جاوید شیخ ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی ہر قسم کے کردار کر کے داد سمیٹی. جاوید شیخ کیرئیر کے عروج میں بہت سارے سکینڈلز کی زد میں بھی رہے ان کا نام اپنے دور کی بڑی ہیروئینز کے ساتھ آتا رہا.یاد رہےکہ جاوید شیخ کا شمار ان اداکاروں میں‌ہوتا ہے جو اپنے سے جونئیرز کو سراہتے ہیں. جاوید شیخ کو ان کی خدمات کی اعتراف میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. ہنستے مسکراتے جاوید شیخ کو ہر روپ میں ان کے پرستار سراہتے ہیں.