Baaghi TV

Tag: پاکسستان

  • ٹرمپ  انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا، ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا،امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی اس کے علاوہ وفد سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔

  • سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،ندیم جان

    سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،ندیم جان

    اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر برائے صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جلد ایک گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس ہورہی ہے، یہ کانفرنس لوگوں کی ہیلتھ کے بارے میں ہے،سینکڑوں پاکستانی ڈاکٹرز غزہ میں اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ غزہ جانے کے لیے تیار ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خواہ ہم شہید ہو جائیں لیکن ہمیں غزہ بھجوا دیا جائے، جہاں ہم اہل غزہ کو اپنی خدمات پیش کر سکیں، غزہ کے معاملے پر پاکستان نے بھرپور آواز اٹھائی ہے میرے پاس 500 ڈاکٹر موجود ہیں جو غزہ میں خدمات دینے کو تیار ہیں ہمارے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان غزہ متاثرین کی بھرپور مدد کرے گا۔

    ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری

    وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ کل سے گلوبل ہیلتھ عالمی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، جس میں ستر سے زیادہ مندوبین اس میں شرکت کریں گےگلوبل ہیلتھ سمٹ پہلی بار ہو رہی ہے، جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے،کانفرنس بلانے کا مقصد دنیا کو ہیلتھ سیکورٹی کے حوالے سے محفوظ کرنا ہے اس کانفرنس میں غزہ کے موضوع پر بات کی جائے گی، ہم نے غزہ کے تناظر میں بھی کہا تھا کہ صحت کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، ہر مریض اور ہر زخمی کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بنیادی حق ہے۔

    سانحہ 9 مئی:عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے ہیلتھ پلان میں بھی بہت خامیاں ہیں، پاکستان ویکسین پر کام شروع کرنا چاہتا ہے، تاہم ابھی ویکسین بنانے کی ہماری کپیسٹی نہیں ہے لوگوں کے حقیقی مسائل صحت کے حوالے ہی سے ہیں، کورونا سے پہلے پبلک ہیلتھ سسٹم میں انویسٹ کرنے کی بات چل رہی تھی، کورونا سے 7 ٹریلین سے زائد کا نقصان ہوا ویکسین ایکوئٹی کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان اور پوری دنیا میں سسٹم کی اپ گریڈیشن چاہتے ہیں۔

    لاپتہ افراد کمیشن نے تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں

  • نواز شریف کو ریلیف  بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز

    نواز شریف کو ریلیف بھونڈے طریقے سے دیا گیا. مصطفیٰ نواز

    سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا بھی اُتنے ہی بھونڈے طریقے سے دی گئی تھی جتنے بھونڈے طریقے سے اُن کو دیا گیا آج کا ریلیف ہے جبکہ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا کہ معزز جج صاحبان کو شاید اندازہ ہی نہیں کہ نظامِ انصاف کے بیچ چوراہے میں کپڑے اُتر چکے ہیں واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔

    علاوہ ازیں نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے ہیں، وہ ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے اور نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا خٰیال رہے کہ سابق وزیر اعظم دبئی میں دو دن قیام کریں گے، اس دوران اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے اور سابق وزیراعظم ہفتےکی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کامران شاہد صاحب آئندہ وہ کردار دینا جو آن ائیر جا سکے عدنان جیلانی
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ جب شاید وقت کا پہیہ ایک دفعہ پھر گھومے تو کوئی ن لیگ والا یہ کہہ رہا ہو گا کہ دیکھیں نہ عمران خان نے تو خود سائیفر ہوا میں لہرایا تھا، باقاعدہ مقدمہ چلا، اُن کے سیکرٹری اعظم خان تک نے اُن کے خلاف بیان دیا تھا اور اُن کے پاس کوئی جواب نہ تھا وغیرہ وغیرہ۔ لہٰذا اِس دلیل کو رہنے ہی دیں۔

  • خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔

    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔

    لاہور:اعظم سواتی تو اپنے آپ کو بڑے نیک اور پاکباز کہتےہیں مگراس کا بیٹا امریکہ میں شراب بیچتا ہے،اس کی صرف دوکان ہی نہیں بلکہ فیکٹری ہے ،

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ویسے تو اعظم سواتی صاحب پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز کا ملک دیکھنا چاہتےہیں اور سب اس قافلے میں شامل ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں لیکن اعظم سواتی کا بیٹا امریکہ میں شراب کا کاروبار کرتا ہے ، اس کے باقاعدہ ثبوت ہیں ، ٹیکس ریٹرن پیپرز ہیں جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ اعظم سواتی کا بیٹا شراب کا کاروبار کرتا ہے

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ یا تو اعظم سواتی صاحب اعلان کریں کہ عثمان سواتی سے میرا کوئی تعلق نہیں یا پھرجب سے اس نے یہ کام شروع کیا ہے میں نے ملنا جلنا ختم کردیا ہے، ایسے تو افتخارچوہدری بھی کہا کرتے تھے کہ میرے بیٹے ارسلان کے پاس کون سی گاڑی ہے مجھے تو پتہ ہی نہیں حالانکہ وہ بی ایم ڈبلیو گاڑی ان کے لان میں کھڑی رہتی تھی

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی عمران خان کے بچے ہیں پتہ نہیں کہ وہ حرام کھاتے ہیں یا حلال،پھرعمران‌خان نے اپنے بچوں کو لانگ مارچ میں شامل بھی نہیں کیا،ایسے ہی شیریں مزاری کہ اس کی بیٹی جو جو اپنی ماں کو باتیں کرتی ہے ، وہ تو بڑی تکلیف دہ ہیں،ایسے سب پی ٹی آئی والوں کا حال ہے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بھی کہہ رہے ہیں کہ اگلے 5 دن بڑے اہم ہیں توانکی بات بالکل درست ہے ، کیوں کہ عمران خان 26 کو راولپنڈی لانگ مارچ اور پھر دھرنا دے رہے ہیں‌اور 28 کونئے آرمی چیف کی تقرری کی تقریب ہونی ہے تو اس دن عمران خان دو باتیں کریں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت جلد سمری وزیراعظم ہاوس کو مل جائے گی ، پھر جو بھی آرمی چیف آئے گا عمران خان اس کی ہی تعریف کرے گا ، اور عمران خان کی یہ فتح ہوگی اور پھر یہ دباو ڈالے گا کہ اس حکومت کو گرا دو اور نئے انتخابات کرا دو اورپھراس وقت تک ایک طرف کیسز کے فیصلے ابھی باقی ہوں‌گے اورعمران خان وزیراعظم بن جائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم خیمہ بسی بنانے جارہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ،سندھ ، پنجاب اور کے پی سے بھی لوگ آئیں گے اور اسد عمر یہ بتائیں کہ اسلام آباد سے کتنے لوگ آئیں گے ، ان کا کہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور فواد چوہدری نے بہانہ بنا لیا ہے عمران خان اپنی بیماری اور فواد چوہدری نے ڈینگی کا بہانہ بنا لیا ہے ،

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے پریڈ گراونڈ میں ہیلی اتارنے کی درخواست دے رکھی ہے کہ مجھے خطرہ ، تسنیم حیدر نے نئی کہانی سنادی ہے کہ کینیا میں مقیم خرم اور وقار ناصر بٹ کے لوگ ہیں اور ورہ ارشد شریف کے قتل میں سہولت کار ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے ان عدالتوں پراعتبار ہی نہیں ، اگرفیصلہ حق میں آجائے تو سب اچھا اور اگرفیصلہ خلاف آجائے تو یہ عدالتیں‌ٹھیک نہیں ہیں

    وزیراعظم شہبازشریف چند دنوں تک ترکی جارہے ہیں ، ان کا کوئی کنسرن نہیں ہے ، عمران خان کو رانا ثناللہ ہی کافی ہے ،دوسرا ان کا کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ آرمی چیف کی تقرری شہبازشریف کے جانے سے پہلے کرکے جائیں گے تاکہ عمران خان کا لانگ مارچ کوئی بہانہ یا گڑبڑ پیدا نہ کرے ، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ عثمان سواتی کا کاروبار ٹھیک ہے اور کیا وہ اس کو جائز سمجھتے ہیں‌

  • جنرل ندیم رضا کا ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    جنرل ندیم رضا کا ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے الوداعی ملاقات کی۔

    جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ اور بحریہ کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایئر اور نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

     

    ادھراپنے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔ سی او اے ایس نے صوبے میں امن و استحکام کے لیے کور اور اس کی تشکیلات، حالیہ سیلاب کے دوران صوبائی حکومت کی مدد اور سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں (D.I.Khan) میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں خوشاب کے رہائشی 33 سالہ نائیک ساجد حسین اور اٹک کے رہائشی 26 سالہ سپاہی محمد اسرار بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کیلئے پاک فوج کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • پاکستان کا بھارت سے میچ جیتنا مہنگا پڑگیا:برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے:حالات بہت زیادہ خراب

    پاکستان کا بھارت سے میچ جیتنا مہنگا پڑگیا:برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے:حالات بہت زیادہ خراب

    ایسٹر:پاکستان کا بھارت سے میچ جیتنا مہنگا پڑگیا:برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے:حالات بہت زیادہ خراب ،اطلاعاتکے مطابق ہفتے کے روز لیسٹر میں بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے فسادات میں شدت آگئی ہے دوسری طرف مسلم رہنماوں نے مسلمانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے

    کہا جارہا ہے کہ اس کشیدگی کے درمیان ہجوم کو روکنے کی پولیس نے کوشش کی جس میں بنیادی طور پر مسلم اور ہندو برادریوں کے نوجوان شامل تھے۔

    یہ 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ میچ کے بعد تشدد سمیت کئی واقعات میں سے تازہ ترین واقعہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس علاقے میں ایک اہم پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

    اتوار کو کشیدگی برقرار رہی جب پولیس نے کہا کہ اس نے سڑکوں پر اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور نوجوانوں کو مزید تصادم میں پڑنے سے روکنے کے لیے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے۔

    ہفتے کی شام لوگوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہجوم کی فوٹیج اور تصویریں شیئر کیں جو "جئے شری رام” (بھگوان رام کی فتح) کے نعرے لگا رہے تھے جب یہ شہر میں ایشیائی کمیونٹی کے مرکز بیلگریو روڈ سے مارچ کر رہا تھا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں درجنوں نقاب پوش افراد کو مارچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب پولیس اہلکار انہیں لائن میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بیلگراو روڈ پر جمع ہونے والے ہجوم کے درمیان کچھ لوگوں نے مسلم مخالف مظاہرین پر شیشے کی بوتلیں پھینکیں۔

  • شہیدضیاالحق کی قبرکی بیحرمتی:جواپنےمحسن کاوفادار   نہیں وہ زرداری کاغمخوار:خون ہی سفید ہوگئے:اعجازالحق

    شہیدضیاالحق کی قبرکی بیحرمتی:جواپنےمحسن کاوفادار نہیں وہ زرداری کاغمخوار:خون ہی سفید ہوگئے:اعجازالحق

    اسلام آباد :فیصل مسجد میں شہید ضیاالحق کی قبرکی بیحرمتی:جواپنے محسن کا وفادارنہیں وہ زرداری کاغمخوارنہیں ہوسکتا:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آج وہ لوگ جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیں جنہیں نیب نے جیلوں میں ڈالا تھا۔

    اعجاز الحق نے ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی کے معاملے پر نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل مسجد میں شہید ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی کی گئی، کل کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جو اپنے محسن کا وفادار نہیں وہ زرداری کا غمخوار نہیں ہوسکتا ، لگتا ہے کہ یہ عمران خان کے خلاف اکھٹے ہیں اندرسے ان کے دلوں میں وہی نفرت اور دشمنی ہے

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے آئے شرپسندوں نے مزار کی بے حرمتی کی ہے، یہ پاکستان کے سپہ سالار کی قبر کی بے حرمتی ہے، اس واقعے پر کارکنان اور ضیاء الحق کے چاہنے والوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے، یہ واقعہ بلاول اور آصف زرداری کی ایما پر کیا گیا ہے، شر پسندوں کا تعلق سندھ سے تھا، مولانا فضل الرحمان اپنے مفاد میں ان کے ساتھ بیٹھے ہیں جنہیں لاڑکانہ کی سٹرکوں پہ کھسیٹنا چاہتے تھے۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ لانگ مارچ میں چوری کی گاڑی لائی گئیں تھیں جو پنجاب میں بیچ کر جائیں گے، فی بندہ 30 ہزار دیکر لوگوں کو لانگ مارچ میں لایا گیا ہے، ہم نے بلاول اور آصف زرداری کے نام پہ ایف آئی آر کی درخواست تھانہ میں جمع کروا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد کارکنان نے اس واقعے کے خلاف درخواستیں دی ہیں، پیپلز پارٹی اگر معافی مانگ لیں تو ٹھیک ورنہ لاڑکانہ بھی دور نہیں، آج وہ لوگ بھی جمہوریت کی باتیں کر رہے ہیں جنہیں نیب نے جیلوں میں ڈالا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنے والد کی روح سے پوچھ سکتے ہیں، آصف زرداری نے پی ڈیم کو توڑ کر پیپلز پارٹی کو نکال لیا، مجھے شیخ رشید کا فون آیا تھا اور انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ، جس سے نیکی کریں اس کے شر سے بچیں۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ میں کیا مشترکہ ہے، یہ صرف ڈر کے وجہ سے اکھٹے ہوئے ہیں، یہ لوگ بائیس کروڑ عوام کے لیے نہیں کر رہے، اپنے مفاد کے لیے عدم اعتماد لائے ہیں۔مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ دس پندرہ دن میں سب سامنے آجائے گا، انکی لائی عدم اعتماد بھی ناکام ہوگی۔

  • سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا

    سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا

    اسلام آباد :سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے:کہتےہیں کہ مریم کی سج دھج کےبعد’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کے مناظر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ،

     

     

    اس اہم شادی کی خاص تقریب پر جس طرح مریم نواز اپنے بیٹےکی شادی پر بن ٹھن کرآئی ہیں اس کے سوشل میڈیا کے بے لگام تبصروں نے ایک عجیب ہی کیفیت بپا کردی ہے ، اسی حوالے سے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ملے جلے خیالات اور الفاظ کی جنگ جاری ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں تو کسی نے کہا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔

    تنقید کرنے والوں نے ایک کے بعد ایک طنز کے تیر چلائے۔ ایک خاتون بولیں ’بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے، ان کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ حسین لگیں اور خوش نظر آئیں !‘

    اس پر ایک صارف کا جواب آیا کہ ’بیٹے کی شادی پر تیاری کریں لیکن خود دلہن نہ بن جائیں۔‘

    بعض نے یہ کہہ کربات ہی ختم کردی کہ اب بس کردیں مریم نواز کو بھی حق ہے اپنے بیٹے کی شادی پرخوشیوں کا، کسی نے تو یہ ہی کہہ دیا کہ امید ہے کہ اب مریم نوازدوبارہ سیاسی نہیں ہوں گی اور ایک اچھی ساس کی طرح اپنے بیٹے کے گھر کوآباد رکھنے میں توجہ دیں‌