Baaghi TV

Tag: پاک افغان بارڈر

  • اے این ایف کی پاک افغان بارڈر پرکاروائی، مشکوک مواد برآمد

    اے این ایف کی پاک افغان بارڈر پرکاروائی، مشکوک مواد برآمد

    اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بلوچستان میں 6 کارروائیاں کی ہیں

    کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، پشین میں واقع یارو ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرک سے 400 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی،دوران کارروائی کوئٹہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر کوئٹہ میں میر احمد روڈ پر واقع فلیٹ پر اے این ایف نے چھاپہ مارا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلیٹ سے 40 کلوگرام چرس برآمد کر لی دوران کارروائی کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا

    پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلو 290 گرام مشکوک مواد برآمد کر لیا گیا،چمن کا رہائشی ملزم پاکستان سے افغانستان جانے کی کوشش کر رہا تھا۔چمن، پنجگور اور نوکنڈی سے بالترتیب 68 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ، 17 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کی گئی،برآمدشدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

  • پاک افغان بارڈرپرپاکستانی اورافغان فورسز کے درمیان جھڑپیں،8 افراد زخمی

    پاک افغان بارڈرپرپاکستانی اورافغان فورسز کے درمیان جھڑپیں،8 افراد زخمی

    پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرکلی شیخ لعل محمد میں پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے پر جاوید آفریدی…

    لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولےگرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔

    حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب گولا گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا ہے جب کہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

    پاکستانی تارکین وطن نے نومبرمیں 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر کیں؛ سٹیٹ بینک

    پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب کہ کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

    پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانے ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے.ترجمان دفتر خارجہ

  • پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانےاور گاؤں کی آباد کاری میں اہم پیشرفت

    پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانےاور گاؤں کی آباد کاری میں اہم پیشرفت

    وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت منگل کے روز منعقد پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور دیگر امور سمیت منقسم گاؤں کی آباد کاری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کےحوالے سے پیشرفت ، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باڈر پر موجود منقسم علاقوں پر موجود آبادیوں کی آباد کاری کے حوالے سے انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں باڑ،گاوں کی آباد کاری  کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں اور جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ان فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ صوبائی وزیر زراعت انجینیئر زمرک خان اچکزئی کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، کمشنر کوئٹہ ڈیویژن اسفندیار کاکڑ، ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اظہر اکرم، کمانڈنٹ  چمن سکاوٹس کرنل محمد راشد،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بقام چمن و دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی –

    اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پاک افغان بارڈر پر 213 کلومیٹر کی فینسگ میں 182 کلومیٹر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 27 کلومیٹر کی فیسنگ کا کام جاری ہے صوبائی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر باڈ لگانے کا کام جاری ہے اور باڈر پر باڑ لگانے کے مسئلہ کے حل کے لیے قبائلی عمائدین کی خواہشات کے تناظر میں افغانستان کی حکومت سے دو طرفہ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بارڈر ایریا میں سیٹلمنٹ کے مسائل کے حل میں صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے  سیٹلمنٹ کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ،  بورڈ آف ریونیو کو جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات بھی کی۔

    وزیر داخلہ نے باڈرکے حوالے سے دیگر مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تمام مسائل کا حل مشاورت سے تجویز کردہ رپورٹ کی بناء پر حل کیے جا سکیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت زمرک اچکزئی نے کہا کہ چمن باڈر پر آباد کار لوگوں کا مسئلہ ان کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے گا ۔اور قبائلی عوام سے مشاورت کے بعد مربوط لائحہ عمل بناتے ہوئے اس مسلے کا حل پائیدار بنیاد پر حل کر لیا جائے گا۔ جبکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو باڈر سے منسلک تمام عوامل کا باخوبی علم ہے جبکہ باڈر علاقوں میں کاروبار کے فروغ بھی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر 13 باڈر کمرشل ایریاز بھی بنانے جارہی ہے جس سے دو طرفہ تجارت اور باہمی روابط کو بڑھانے میں خاطر خواہ بہتری آ سکے گی جبکہ ان کمرشل ایریاز کے بننے سے روزگار کے وسیع مواقع دستیاب آ سکیں گے۔