Baaghi TV

Tag: پاک افواج

  • پاک افواج کے سابق افسران اور ویٹرنز  کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

    پاک افواج کے سابق افسران اور ویٹرنز کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

    پاک افواج کے سابق افسران، جنگی ہیروز اور ویٹرنز نے راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، عسکری حکمت عملی اور پاکستان کی شاندار فتح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وار ویٹرنز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ تین دہائیوں سے جاری خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک کو تنہائی سے نکالا ان کی ملٹری ڈپلومیسی اور اعلیٰ حکمت عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر قابلِ اعتماد ملک کے طور پر پیش کیا۔

    سائبر اسپیس، نیٹ ورک سینٹرک اور اسپیکٹرم وار فیئر میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی ویٹرنز نے کہا کہ یہ جنگ صرف فوج نے نہیں بلکہ پوری قوم نے مل کر جیتی ہے چین، ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

    پریس کانفرنس میں وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم نے کہا کہ ہمارے دل، خون اور خوابوں میں پاکستان بستا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بھارت نے 1971 کی طرز پر کراچی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پاک بحریہ کی بروقت تعیناتی نے دشمن کی سازش ناکام بنا دی جو جذبہ 1965 میں دیکھا، وہی اس معرکہ حق میں نظر آیا۔آج کی جنگ ہم نے دماغ سے لڑی ہے۔ دشمن کے ریڈار اور ہتھیار کو جیم کرنا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔

    ایئر وائس مارشل (ر) فہیم نے ایئر فورس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو ناکام بنایا۔ ایئر فورس نے عالمی سطح پر حیرت انگیز کارکردگی دکھائی،یہ ایک الیکٹرانک وار فیئر تھی یہ نہ نظر آنے والی جنگ تھی جو پاکستان نے جیتی۔ بھارت اب کم سے کم دس سال دوبارہ جنگ کی ہمت نہیں کرے گا۔

  • پوری قوم دہشتگردی کےخلاف  جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور باغ ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کی تعریف کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہید 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کی سرکوبی کےلیے کارروائی کی،اللہ رب العزت شہدا کے درجات بلند اور ان کے اہلِخانہ کو صبر جمیل عطا کرے، مجھ سمیت پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔افواج پاکستان کے افسران اورجوانوں نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنی جانوں پر فوقیت دی،دہشت گردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم دہشتگردی کےخلاف اس جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، فوجی اور سول حکام نےبڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس …

    آئی ایس پی آر کے مطابق کہوٹہ کے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار، لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، باغ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر اور خوشاب کے 23 سالہ سپاہی محمد یاسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، نماز جنازہ میں شرکت کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور بھرپور قوت اور جذبے کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا، شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

  • قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات۔                             

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 07 جون،2022: قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل(پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے آج سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ معزز مہمان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل(پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتےہوئے  پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر باہمی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

  • پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش تقرروتبادلے     میں میرٹ:ہم اپنی افواج کےساتھ کھڑے ہیں:عمران خان

    پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش تقرروتبادلے میں میرٹ:ہم اپنی افواج کےساتھ کھڑے ہیں:عمران خان

    اسلام آباد:پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش ہےاور اس حوالے سے جو عالمی اموراورسیکورٹی کے معاملات دیکھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان میں آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ عالمی قوتوں کے لیے کیوں پریشانی کا باعٹ ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپریل میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، تعیناتی نومبر میں ہونی ہے۔

    سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد قانونی اور سیاسی معاملہ ہے اس کا سامنا کریں گے، ضمیر فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں، یہ اسی دن معلوم ہو گا۔ اتحادیوں کیساتھ رابطے میں ہیں، سارے کارڈ آخری دن سامنے آئیں گے، نمبرگیم آخری اوورتک چلے گی۔ پُر امید ہوں الیکشن جلد ہوں یا بدیر پوری طرح تیارہیں، عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو اس کے لئے تیارہوں، جیسےبھی سیاسی حالات کا سامنا ہو ہم کبھی بھی اداروں سے متعلق اس نہج پرنہیں جائیں گے، جیسےماضی کی حکومتیں جاتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونی ہے، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

    واضح رہے کہ 23 مارچ کو بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی صورت استعفی نہ دینے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا کہ کسی کو غلط فہمی ہو سکتی ہے میں گھر بیٹھ جاؤں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی، فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے ، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

  • دیکھنا کہیں وقت گزر نہ جائے؟؟؟ صفی اللہ کمبوہ

    دیکھنا کہیں وقت گزر نہ جائے؟؟؟ صفی اللہ کمبوہ

    آج وقت ہے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے
    سوشل میڈیا کا مورچہ سنبھالے. پوسٹ, ویڈیو پیغام اور کمنٹ کے ساتھ اپنے ملک کی سالمیت اور افواج پاکستان کے لیے بھرپور آواز اٹھائے.
    PTM ہو یا ان کی حمایتی کوئی بھی سیاسی جماعت اور اس کے نام نہاد لیڈر جوکہ ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے دوست ہیں. ان سب کی گز گز لمبی زبانوں کو بند کروانا آج ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے.

    آج اپنی سیاسی وابستگی کسی سے بھی ہو.. مطلب کسی سے بھی.. کسی بھی سیاسی پارٹی سے. مگر ہمیں سیاسی وابستگی نہیں دیکھنی بلکہ ملک کی سالمیت دیکھنی ہے. جو ملک کے دشمنوں کو افطاریوں میں دعوت دیں وہاں پلان بنائیں, آرمی کی چیک پوسٹ پر حملہ کریں وہ دہشت گرد گروہ اور سیاسی گماشتے ان کی سپورٹ کریں زبان درازی کریں اپنے اداروں پر, افواج پاکستان پر. یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا.
    میں مرسکتا ہوں مگر اپنے شہدا, کے خون سے غداری نہیں کرسکتا. پاک فوج ہماری فوج ہے. ہر پاکستانی اس خطرناک سازش کو سمجھیں. ڈراموں, فلموں, کہانیوں, کارٹونوں اور میچوں سے باہر نکل کر زرا حیقیت کی دنیا میں آجاو. اب وقت نہیں ہے زیادہ کہ ہم غفلت کی نیند سوئیں. دشمن اب پھر گھیرا ڈال رہے ہیں. اندر اور باہر سے ملک مخالف آوازیں اٹھانے والے متحرک ہوچکے ہیں. منظور پشتین, گلالئی اسماعیل, علی وزیر, محسن ڈارڑ, محمود اچکزئی, اسفند یار ولی, ملالہ اور دیگر سیاسی جماعتوں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کے حمایتی اپنا کام پوری محنت سے کررہے ہیں. مگر پاکستانی نوجوان سویا ہوا ہے. لڑکوں لڑکیوں کو پتا ہی نہیں کہ ملک کے خلاف کتنی بڑی سازش ہورہی ہے, کل میں نے ایک تقریب میں لڑکوں کی بڑی تعداد سے پوچھا کہ بتاو PTM کیا ہے اور اس نے پاکستان کے خلاف کیا محاذ گرم کیا ہوا ہے تو کوئی بتانے والا نا تھا , کیونکہ ہماری نوجوان نسل کی دلچسپی کچھ اور ہے. شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے. اقبال کا شاہین ایسا تو نا تھا. پاکستانی نوجوان, مسلمان عوام, کو ایسا ہونا چاہیے کہ یہ حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر دیکھیں تو پتا چل جائے کہ صورتحال کیا ہے اور میرے کرنے کا کام کیا ہے.
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے وہ مجاہد سپاہی وہ لشکر جو تکفیری اور ملک دشمنوں سے ٹکرا گئے وہ پاک فوج کے جانباز جو دفاع وطن میں جان کی بازی ہار گئے ان کو کل قیامت کے دن کیا منہ دکھاؤ گئے. سوچو زرا ؟؟؟
    ان شہدا نے کس بات پر قربانیاں دی ہیں کبھی خیال تو کرو. آؤ آگے بڑھو اور کردار ادا کرو ایک ایک دوست کو, کلاس فیلو, رشتہ دار کو, ہمسائے کو, امام مسجد کو, سکول ٹیچر کو, عالم دین کو, تاجر کو, ریڑھی والے کو, محنت کش کو, کسان کو, مزدور کو, دکاندار کو, ہر پاکستانی بھائی جان کو آج صورتحال سے آگاہ کرو اور ذہن سازی کرو ورنہ کہیں کل ہم بھی عراق, شام, فلسطین, افغانستان نا بن جائیں.
    اللہ تیری پناہ مانگتے ہیں ہم.
    اللہ ہمیں توفیق عطا فرما ہم تیرے دئیے ہوئے ملک کی حفاظت کریں اللہ ہماری افواج پاکستان کے سپاہیوں اور مجاہدوں کو ہمت و حوصلہ عطا فرما تاکہ دشمنان پاکستان کو نیست و نابود کریں.
    پاک فوج زندہ باد
    پاکستان پائندہ باد