Baaghi TV

Tag: پاک بحریہ

  • پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

    پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ترجمان پاک فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔

    مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا ۔دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے عزم کا مظاہرہ کیا ۔پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے ۔پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔

    مختلف شہروں میں بارش سےسردی کی شدت بڑھ گئی

    ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ہمدردوں کے پیچے پڑ گئی،ویزے منسوخ

    دبئی دنیا کا سب سے صاف ترین شہر قرار

    سول اسپتال کراچی بجلی سے محروم، متعدد آپریشن ملتوی

  • 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 پاک بحریہ کے نام

    32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 پاک بحریہ کے نام

    پاک بحریہ نے 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کی ٹیم نے 32ویں نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ 2025 کا ٹائٹل 20 طلائی، 17 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے نام کر لیا جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
    پاک بحریہ کے مقبول حسین اور رسم گل نے بالترتیب مَردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ مزید برآں، چیمپئن شپ کے دوران پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں 7 نئے قومی ریکارڈ بھی قائم کیے گئے۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں دیں۔

    انہوں نے منتظمین اور سپانسرز کی کاوشوں اور پاکستان بھر سے آئے شوٹرز کی شرکت کو بھی سراہا۔ مزید برآں، مہمان خصوصی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں جدید ترین سہولیات شوٹنگ شائقین کے لیے ہمیشہ دستیاب ہیں اور امید ظاہر کی کہ عنقریب یہی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی اِس چیمپئن شپ میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے قوانین کے مطابق پسٹل، رائفل اور شاٹ گن کیٹیگریز میں کل 16 ایونٹس کا مقابلہ ہوا۔چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان پولیس، واپڈا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صوبائی ٹیموں، ہائر ایجوکیشن کمیشن، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان کے مختلف شوٹنگ کلبز کے تقریباً 350 شوٹرز نے حصہ لیا۔تقریب میں سول اور ملٹری حکام، شوٹنگ کے شائقین اور میڈیا چینلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو  منتقل

    پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

    پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی جب کہ کموڈورعاصم سہیل ملک نے سی ٹی ایف 150 کی کمانڈ کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف مہمان خصوصی تھے، سی ٹی ایف 150 میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک فورس کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے زیر قیادت ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے، مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہا اس موقع پر کموڈورعاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے، پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ ، سیکرٹری دفاع سے بنگلہ دیشی جنرل کی ملاقاتیں

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ہے .

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ،لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    دوسری طرف بنگلہ دیش 🇧🇩 کی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر (PSO) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے وزارت دفاع، راولپنڈی میں ملاقات کی۔سیکرٹری دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ معزز مہمان نے بنگلہ دیش کے لوگوں کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے متحرک دنوں کے لئے بنگلہ دیش کی خواہش کا اظہار کیا۔

    بات چیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر مرکوز تھی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    بہاولپور:سرائیکی چوک فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    انسانی اسمگلروں نے شہری کو 1600 ڈالر میں فروخت کر دیا

    70سالہ خاتون سے گینگ ریپ کرنےوالادرندہ صفت ملزم گرفتار

  • پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے آپریشنل سال کے کامیاب اختتام کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہاسرکریک سے جیونی تک پاکستان کے ساحلی علاقے کے تحفظ کے لیے پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر نیول چیف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیول افسران سمیت سول معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

    صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

  • پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 1 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

    پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 1 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

    پاکستان نیوی کے بحری جہاز معاون نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران منشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 1 ملین امریکی ڈالر ہے، یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔ترجمان کے مطابق آپریشن میں شریک نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر کامیابی سے بورڈنگ آپریشنز کر کے منشیات قبضے میں لے لیں جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔پاک بحریہ کی سمندری ہمہ وقت نگرانی، پیشہ ورانہ مہارت اور سمندر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔

    سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کے سر قلم

    تنگوانی: چوروں کا دھاوا، صرافہ مارکیٹ سے لاکھوں کی چوری، پولیس کی غفلت پر ہڑتال

  • پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے خلیج میں تعینات جہازوں کا عراقی، کویتی بندرگاہوں کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہازوں نے خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس رسدگار اور پی این ایس عظمت نے کویت کی بندرگاہ الشویخ کا دورہ کیا، جبکہ پاکستان میری ٹائیم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "دشت” نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔ دونوں بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتی اور میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسرز کے ہمراہ دونوں ممالک کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائیم سیکیورٹی میں تعاون، اور بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں، کویتی اور عراقی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی گئیں۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا کویت اور عراق کا دورہ دوست ممالک کے ساتھ موجودہ سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دے گا.

    مریم نواز کا پارا چنار کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا

    آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے

    ایک اور ملک کا ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

    سندھ حکومت کا صوبے کے اسکولوں کو سولرائزڈ کرنے کا اعلان

    عمران خان شوکت خانم ڈونر کے پیسے کھاتا ہے، خواجہ آصف

  • پاک بحریہ  کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    پاک بحریہ کے 29ویں اینٹی سب میرین وارفیئر اسکواڈرن کے اے ٹی آر ایئر کرافٹ نے دالامان، ترکی، میں مشق ماوی بالینہ 2024 میں حصہ شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مشق ماوی بالینہ (MAVI BALINA) ترکی کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر (ASW) مشق ہے، جس میں 30 سے زیادہ بحری اثاثوں بشمول بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور UAVs نے حصہ لیا۔اس سال کی مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی؛ جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا ۔اس سال ترکیہ کے بحری فوج کے علاہ ترکیہ ائیر فورس اور سپیشل آپریشن فورسز کے متعدد اثاثوں نے نیٹو، امریکہ، پاکستان، یونان اور آذربائجان کی بحری افواج اور اسپیشل آپریشن فورسز کے دستوں ساتھ اس وسیع مشق میں حصہ لیا۔پاک بحریہ مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہے۔ مشق کے ہاربر فیز کے دوران پاکستان اور دیگر شریک بحری افواج کے درمیان ہونے والی سرگرمیوں میں باہمی دورے، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور پلاننگ سیشنز شامل تھی؛ جس کے بعد سمندر میں مختلف اور طویل دورانئے کی اینٹی سب میرین آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔ پاک بحریہ کی مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے شرکت؛ دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور عالمی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔ اس طرح کی مشترکہ سرگرمیاں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کرداراد کرتی ہیں۔

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

  • پاک بحریہ کی رائل عمان اور اسپین کے ساتھ مشترکہ مشقیں

    پاک بحریہ کی رائل عمان اور اسپین کے ساتھ مشترکہ مشقیں

    پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے رائل عمان بحریہ کے جہاز ’السیب‘ اور اسپین بحریہ کے جہاز ’سانتا ماریا کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں انعقاد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ اور رائل عمانبحریہ کے مابین مشق پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے فوکسڈ آپریشن ”قراقرم ریزولو“ کے دوران منعقد کی گئی، جس میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے بھی حصہ لیا۔پاک بحریہ اور رائل عمان بحریہ کے مابین دوطرفہ بحری مشق” ثمر الطیب“ کا انعقاد بھی باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے اسپین بحریہ کے جہاز سانتا ماریا کے ساتھ بھی دو طرفہ مشق کا انعقاد کیا، مشقوں کا مقصد، خطہ میں موجود بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔پاک بحریہ دیگر بحری افواج کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرتی ہے۔

  • اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    اطالوی بحری جہاز 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

    اطالوی تربیتی بحری جہاز امریگو ویسپوچی 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اٹلی کے مشہور بحری سیاح امیریگو ویسپوچی کے نام پر جہاز کی کراچی آمد پر اطالوی سفیر اور قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ اطالوی جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ کراچی کے دورے میں جہاز کےسئینر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات بھی کریں گے۔امیریگو وسیکوچی جہاز ورلڈ ٹور کے سلسلے میں کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔ جہاز کے عملے کو کرا چی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ امیریگو ویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں افریقہ کے دورے پر ہے ۔پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کینیا کی عوام کو مفت علاج، آپریشنز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

    ڈھائی کروڑ اور22 تولہ سونے کی خاطر بیٹے نے سگی ماں کو قتل کر دیا