Baaghi TV

Tag: پاک بھارت مذاکرات

  • آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز یکم مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا،انڈس واٹر کمیشن

    آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز یکم مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا،انڈس واٹر کمیشن

    اسلام آباد: پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد کل واہگہ کے راستہ لاہور پہنچے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز یکم مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہوں گےبھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

    گرین لینڈ کی برفانی پرتوں کے نیچے تیزی سے پگھلاؤ،سمندروں کی سطح میں اضافہ کا سبب…

    اس حوالے سے مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریا چناب پر 624 میگاواٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور مقبوضہ کشمیر میں دریا پونچھ پر 15 میگاواٹ کے مانڈی جبکہ دریا سندھ پر 24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض ہے-

    دریائے نیل کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل ہونے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے کہا کہ پاکستان دریا سندھ پر ہی 19 میگاواٹ کے ٹربوک شیوک اور 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان کے ڈیزائن پر بھی اعتراض اٹھائے گا دریا سندھ پر ہی ساڑھے 18 میگاوٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور 19 میگاواٹ کے مینگڑم سانگرا پر بھی اعتراض اٹھائے جانے والے اعتراضات پر بات ہوگی۔

    انڈس واٹر کمشنر نے بتایا کہ بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔

    یوم تاسیس پر بحیرہ احمر کے پانیوں میں سعودی عرب کا پرچم لہرا دیا

  • بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلیے تیار نہیں،شاہ محمودقریشی

    بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلیے تیار نہیں،شاہ محمودقریشی

    لاہور:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ قیادت مذاکرات کیلیے تیار نہیں .شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی کی کامیابی پر خط لکھا اور مبارکباد دی جو ایک روایت ہے .شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشکک میں محسوس ہوا بھارت ذہنی طور پرابھی بھی الیکشن کےدورسےباہرنہیں نکلا.شاہ محمود قریشی نے بھارت قیادت کو خطے میں حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان سے مذاکرات میں مخلص نہیں ہے

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے خطے میں غربت کا مقابلہ کرناہے تو امن ضروری ہے
    بھارتی رویے پر قریشی نے کہا کہ تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اس کے باوجود پاکستان نے امن کے لیے مذاکرات میں ہمیشہ پہل کی ہے پاکستان کا موقف ہر باشعور ملک اور طبقےنےسمجھ لیاہے.پاکستان کے وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ترقی کرنےاورغربت کےخاتمےکیلیےامن ضروری ہےجس کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت کو سوچنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے آگے آنا ہوگا.پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کا قیام خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہوگا. پاکستان بھارت سے خطے میں امن کے لیے ہر وقت بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے.