Baaghi TV

Tag: پاک ریل

  • پاکستان ریلوے نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

    پاکستان ریلوے نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

    پاکستان ریلوے نے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو15 اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈائون کی3ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر دیئے گئے سٹاپ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے سٹاپ مستقل کئے گئے ہیں، ان میں پاکستان ایکسپریس کا (45Up/46Dn) چک جھمرہ،غوری ایکسپریس کا (113Up/114Dn) فاروق آباد اور مہران ایکسپریس کا(149Up/150Dn) جھمپیر ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔اسی طرح اپ اینڈ ڈائون کی دو ٹرینوں بہائوالدین ذکریا ایکسپریس(25Up/26Dn) کا فیروزہ ریلوے سٹیشن پر اور عوام ایکسپریس (14Dn/13Up)کے جنگ شاہی وجھمپیر ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ ختم کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق خیبر میل (1Up/2Dn)کے نوشہرہ،جہانگیرہ وملتان ریلوے سٹیشن اور رحمان بابا(47Up/48Dn)کے اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر دیئے گئے سٹاپ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی- کراچی-راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سیدایکسپریس(35Up/36Dn)کو نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کوٹری روہڑی براستہ دادو کے درمیان چلنے والی موہنجو داڑوپسنجر (213Up/214Dn) کے روٹ میں کراچی سٹی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کومبنگ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار

    ڈاکٹر شاہنواز قتل، سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے رپورٹ حکومت کو پیش کردی

    کراچی، ایئر پورٹ دھماکے میں ہلاک 2 چینی انجینئرز کی میتیں بیجنگ روانہ

  • راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے مسافروں نے ٹرین میں سفر کرنا چھوڑدیا،راولپنڈی سے پشاور اکانومی کلاس کاکرایہ 750روپے اور اے سی کا 1300روپے ہے جبکہ روڈ ٹرانسپورٹ کا کرایہ اکانومی کا 550روپے اور اے سی کا650روپے بزنس کلاس کا 750روپے جس میں ریفریشمنٹ بھی شامل ہوتا ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ ریل میں کرائے بڑھادیئے ہیں مگر سروس اور وقت کی پابندی نہ ہونے کے برابر ہے۔ترجمان ریلوے نے اس حوالے سے موقف نہیں دیا

    راولپنڈی سے پشاور ریلوے میں مسافر سفر کیوں نہیں کرتے بڑی وجہ سامنے آگئی،ریلوے افسران نے ریلوے آمدن بڑھانے کے لیے ریل کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ کردیئے نتیجتا مسافروں نے پشاور راولپنڈی کے درمیان ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ دیا ۔راولپنڈی سے پشاور کے درمیان اس وقت تین مسافر ٹرینیں چل رہی ہیں جن میں خیبر میل ایکسپریس،جعفر ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس ہیں ۔خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کا راولپنڈی پشاور کے درمیان اکانومی کلاس کا کرایہ 700روپے ہے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1100روپے ہے جبکہ رحمان بابا کا اکانومی کلاس کا کرایہ 750روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 1300روپے ہے اور تینوں ٹرینیں 3گھنٹے 25منٹ تقریبا میں یہ فاصلہ طے کرتی ہیں۔

    راولپنڈی سے اٹک تک خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 300روپے ہے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 700روپے ہے جبکہ رحمان بابا کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 700روپے ہے اور 1گھنٹے 25منٹ میں یہ فاصلہ طے کرتی ہیں۔جبکہ موٹروے سے جانے والی نجی کمپنیوں کی لگژری بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ راولپنڈی سے پشاور کے درمیان930روپے ہے اے سی ہائی ایس کا کرایہ 650روپے جبکہ اکانومی کلاس نان ای سی کا کرایہ 550روپے تک ہے ۔اٹک سے راولپنڈی کے درمیان نان ای سی ہائی ایس کا کرایہ 280روپے ہے جبکہ کوسٹر کا 260روپے ہے نان اے سی ہائی ایس اگر موٹروے پر جائے تو کرایہ 330روپے لیتے ہیں۔جبکہ اے سی سروس دستیاب نہیں ہے ۔اس حوالے سے ریلوے ترجمان سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    صوبہ سندھ بلوچستان کی مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے کوچز دستیاب نہیں

  • ازبکستان ،افغانستان  اورپاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل

    ازبکستان ،افغانستان اورپاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل

    اسلام آباد(محمد اویس) ازبکستان ،افغانستان اورپاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل کردی گئی ،ریلوے لائن افغانستان سے طورخم کے بجائے خرلاچی سے پاکستان میں داخل ہوگی،سہ فریقی ورکنگ گروپ نے منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی آج اسلام آباد میں مشترکہ پرٹوکول پر دستخط ہوں گے،پہلے افغانستان سے ریلوے لائن طورخم باڈر پر پاکستان میں داخل ہونی تھی جس کو تبدیل کرکے خرلاچی باڈر کردیا گیا،اب پاکستان ریلوے کو بھی خرلاچی سے کوہاٹ تک ریلوے لائن بنانی ہوگی ، ایم ایل ٹو کو بھی اپ گریڈ کرناپڑے گا،ریلوے الائمنٹ کو پرامن علاقے سے امن وامان کے حوالے سے بدترین علاقے کی طرف موڑدیا گیاہے،

    گذشتہ سال پاکستان ریلوے کے افسران نے افغان اور ازبکستان کے حکام کے ساتھ مل کر مزارشریف سے لے کر طورخم باڈر تک ریلوے الائمنٹ فائنل کی تھی ،ریلوے الائمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے وزارت ریلوے اور دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی)ریلوے منصوبے پر تین ممالک کے سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس وزارت ریلوے اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری ریلویزسید مظہر علی شاہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ افغانستان کے وفود کی قیادت افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، الحاج بخت الرحمان شرافت نے کی جبکہ جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ دیکھکا نوف ڈی ۔ ٹی نے ازبکستان کی نمائندگی کی۔ ورکنگ گروپ نے اجلاس میں منصوبے کے روٹ کو حتمی شکل دی۔ اس سلسلے میں مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کی تقریب آج بروز منگل 18 جولائی 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

    منصوبے کے اہم مقاصد میں ترمیز- مزار شریف- لوگر- خرلاچی روٹ کے ذریعے ازبکستان ریلوے کو پاکستان ریلوے سے جوڑ کر ایک ریل لنک تعمیر کرنا ہے۔ریلوے پراجیکٹ نہ صرف شریک ممالک درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا بلکہ پورے خطے کے لوگوں کے درمیان بہتر روابط بھی فراہم کرے گا۔ یہ ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی، اور علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی میں حصہ اہم کردار ادا کری گی۔فریقین نے تکنیکی معاملات ، فنانسنگ کے ذرائع اور منصوبے کے جلد نفاذ کے لیے دیگر اہم پہلوں کے لیے ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا۔ فریقین نے حتمی روٹ اور اس کے نفاذ کے طریقوں پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں تینوں ریلوے کے ماہرین کے پیشہ ورانہ کام کو سراہا۔مشترکہ اجلاس کے بعد جاری بیان سے پتہ چلتاہے کہ ازبکستان ،افغانستان اور پاکستان ریلوے لائن کی الائمنٹ تبدیل کردی گئی ،پہلے افغانستان سے ریلوے لائن طورخم باڈر پر پاکستان میں داخل ہونی تھی جس کو تبدیل کرکے خرلاچی باڈر کردیا گیا، ریلوے الائمنٹ کو پرامن علاقے سے فرقہ واریت اور امن وامان کے حوالے سے بدترین علاقے کی طرف موڑدیا گیاہے

    ،اب پاکستان ریلوے کو بھی خرلاچی سے کوہاٹ تک ریلوے لائن بنانی ہوگی جس کے بعد کوہاٹ سے جنڈ برانچ لائن کے ساتھ مین لائن ٹو(2) سے ملے گی جبکہ مین لائن ٹو کی اپ گریڈیشن کاکوئی منصوبہ مستقل میں نہیں بنایاگیاہے اورمین لائن ٹو انتہائی خستہ حال ہے ۔پاکستان ریلوے کی تمام توجہ ایم ایل ون پر ہے اور اس فنڈنگ حاصل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اگر افغانستان سے ریلوے لائن کو اصل ڈیزائن پر بنایاجاتا اور طورخم سے پاکستان میں داخل کیاجاتا تو پاکستان ریلوے کو پشاور لنڈی کوتل ٹریک جو موجود ہے اس کو اپ گریڈ کرناپڑتا جبکہ پشاور سے ایم ایل ون ریلوے لائن شروع ہوتی ہے جبکہ مستقل میں اس کو اپ گریڈ کرنے کا بھی منصوبہ ہے مین لائن ون ریلوے مین لائن ٹو سے کافی بہتر حالت میں ہے ۔گذشتہ سال پاکستان ریلوے کے افسران نے افغان اور ازبکستان کے حکام کے ساتھ مل کر مزارشریف سے لے کر طورخم باڈر تک ریلوے الائمنٹ فائنل کی تھی ،ریلوے الائمنٹ کی تبدیلی کے حوالے سے وزارت ریلوے اور دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کسی قسم کا موقف نہیں دیا۔(محمداویس)

    پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا

    ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا

    اسلام آباد (محمداویس)ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا، مالی سال 2022-23میں 5 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64 کروڑ44لاکھ روپے اور گذشتہ مالی سال سے 1ارب زائد ہے ، اس آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آوٹ سورس ٹرینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔

    باغی ٹی وی کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 5 ارب20کروڑ 36لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64کروڑ44لاکھ روپے زائد ہے راولپنڈی ڈویژن کو ہیڈ کوارٹر کی طرف سے 4ارب 55 کروڑ 93لاکھ 50ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔30جون تک راولپنڈی ڈویژن نے ٹارگٹ کا 114فیصد حدف حاصل کیا ہے مالی سال 2021-22میں راولپنڈی ڈویژن نے 4ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی تھی ۔ ہیڈکوارٹر کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کو مسافروں کی آمدن کا 2469.597ملین روپے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ آمدن 2494.280ملین روپے ہوئی جو آمدن کا 101فیصد بنتا ہے ۔ای ٹکٹ کا ٹارگٹ 889.51ملین روپے دیا گیا تھا جبکہ آمدن 1093.493ملین ہوا ہے ۔دیگر چارجز کی مدمیں ٹارگٹ 76.397ملین روپے تھا جبکہ آمدن 56.314ملین روپے ہوئی ہے جو کہ 73فیصد بنتی ہے ۔فریٹ کا ٹارگٹ 289.465ملین دیا گیا تھا جبکہ آمدن 359.883ملین ہوئی ہے جو کہ 124.33فیصد ہے ۔سنڈری کی مد میں ٹارگٹ 198.381ملین تھا جبکہ آمدن 376.136ملین ہوئی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 189.6فیصد ہے پی اینڈ ایل سنڈری کا حدف 636ملین روپے تھا جبکہ آمدن 823.523ملین روپے ہوئی جو کہ ٹارگٹ کا 129.4فیصد بنتی ہے ۔

    تمام آمدن کو ملایا جائے تو راولپنڈی ڈویژن کو 5ارب 20کروڑ 36لاکھ 29 ہزار روپے آمدن ہوئی ہے جبکہ حدف 4ارب 55کروڑ 93لاکھ 50ہزار تھا اس طرح ٹارگٹ کا 114.13فیصد آمدن ہوئی ہے مالی سال 2021-22میں ٹارگٹ 4106.088ملین تھا اور آمدن 4234.010ملین ہوئی تھی ۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں راولپنڈی ڈویژن کو 1ارب روپے زائد آمدن ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا تھا اس کے باوجود راولپنڈی ڈویژن نے 1ارب روپے کی زائد آمدن اکٹھی کی۔

    راولپنڈی ڈویژن کی آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آٹ سورس ٹوینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن انعام محسود نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ راولپنڈی ڈویژن کو آمدن کا جو ہدف ملا تھا اس کا 114فیصد ہم نے حاصل کیا ہے گذشتہ مالی سال ہم نے 4 ارب روپے کی آمدن کرکے ریکارڈ بنایا تھا اور مالی سال 2022-23 میں ہم نے 5 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرکے ریکارڈ بنایا ہے اس پر میں اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں آمدن کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں وزارت ریلوے کے تعاون کے بغیر بھی ممکن نہیں تھا

    پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • پاکستان ریلوے قومی معیشت کو کروڑوں روپے روزانہ نقصان پہنچانے لگا

    پاکستان ریلوے قومی معیشت کو کروڑوں روپے روزانہ نقصان پہنچانے لگا

    لاہور:پاکستان ریلوے قومی معیشت کو کروڑوں روپے روزانہ نقصان پہنچانے لگا،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ملکی معیشت پہلے ہی ہچکولے کھارہی ہے وہاں کچھ قومی ادارے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالنے سے پیچھے نہیں رہ رہے ، تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹرینیں نہ چلنے سے قومی معیشت کو روزانہ 10کروڑ سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

    مریم نواز، رانا ثناء، فضل الرحمان و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

    ویسے تو پاکستان ریلوے کورونا وبا کے آغاز سے ہی نقصان کی طرف بڑھ رہا تھا مگر تازہ لہر کچھ زیادہ ہی ہے ، ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے ہر طرف تباہی مچادی ہے، لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں جانور موت کے منہ میں چلے گئے، جب کہ انسانی جانوں کا بھی سیکڑوں کی تعداد میں نقصان ہوچکا ہے۔

    متعدد اضلاع میں جہاں نجی املاک تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں وہیں سرکاری املاک بھی تباہ حال ہیں، گزشتہ رات ہی مچھ اسٹیشن کے قریب ریلوے پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد اب کوئٹہ کا ملک بھر سے ریل رابطہ ایک ماہ کے لئے مزید کٹ گیا ہے۔

    مصیبت کی اس گھڑی میں ہر سیلاب زدہ فرد تک پہنچنا ہے۔ آرمی چیف

    حالیہ سیلاب کے باعث ریلوے کو ملکی تاریخ کے بدترین حالات کا سامنا ہے، اور محکمہ روزانہ دس کروڑ روپے سے زائد کے ریونیو سے محروم ہورہا ہے، جب کہ ٹرینیں بند ہونے سے قومی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطباق کوئٹہ اور کراچی جانے والی 7 اہم ٹرینیں پھر منسوخ ہوگئی ہیں، عوام ایکسپریس، تیزگام ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس بدستور بند ہیں۔ جب کہ قراقرم، کراچی اور جعفر ایکسپرس بھی نہیں چلے گی بولان میل ایکسپرس اور موہنجوداڑو پسنجر بھی کینسل ہوگئی ہے۔

    عدالت نے یکم ستمبر تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    سی ای او ریلوے فرخ غلزئی کا کہنا ہے کہ پل کی بحالی تک پشاور اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹرینیں سبی تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریک کی بحالیئ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام این ایل سی کے حوالے کیا جائے گا۔