Baaghi TV

Tag: پاک سری لنکا سیریز

  • ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

    ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

    اسلام آباد، ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی

    اے سی سی کے مطابق ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا،ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، اے سی سی چار میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے

    ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہو گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے ،50 اوورز کا ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا پہلے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا جب کہ بقیہ 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے

    ایشیا کپ میں ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے ٹاپ کی دو ٹیمیں سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی سُپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کےدرمیان فائنل کھیلا جائے گا

    ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ہم دنیا بھر سے شائقین کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں کہ وہ کرکٹ کے اس جشن کا بہترین مشاہدہ کریں

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان لانے کا وعدہ پورا کردیا ، خوشخبری دے رہا ہوں ایشاکپ ستمبر میں پاکستان آرہا ہے ، ایشا کپ کا ہائبرڈ ماڈل پیش قدمی ہے مزید دروازے کھلیں گے ،

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

  • پاکستان ، سری لنکا سیریز ٹکٹو ں کی آن لائن بکنگ کا اعلان کردیا گیا ، کب شروع ہورہی ہے  یہ بکنگ

    پاکستان ، سری لنکا سیریز ٹکٹو ں کی آن لائن بکنگ کا اعلان کردیا گیا ، کب شروع ہورہی ہے یہ بکنگ

    لاہور : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی کرکٹ سیریز کی آن لائن ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں دستیاب ہوں گی ، ‏سری لنکا کے خلاف ‏ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی طےکرلی گئی ہیں‌،کراچی میں ہونے والے ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر

    پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک مقرر کی گئی ہے جبکہ کراچی میں اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا

    باغی ٹی وی کے مطابق آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز کا ٹکٹ 2000 روپے میں ملے گا،‏حنیف محمد، جاوید میاں داد اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 3000 روپے مقرر کردی گئی

    کشمیر کا کیس بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھا رہے ہیں ، قوم اعتماد کرے

    لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ‏انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے میں ملے گا،‏عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا

    باغی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کا ٹکٹ 3000 جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ 5000 روپے میں ملے گا،‏شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی