Baaghi TV

Tag: پاک سعودی تعلقات

  • صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے سعودی عرب کے شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط استوار ہوں گے۔صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر استوار ہیں۔ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کے لیے مزید گنجائش موجود ہے اور اس میں کئی نئے امکانات تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران، صدر مملکت نے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین، لبنان اور شام کے ساتھ تعلقات میں ہم آہنگ ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید پیشرفت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔چیئرمین شوریٰ کونسل نے صدر مملکت کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس بات کی توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

  • سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی۔اس موقع پر بچوں نے شوریٰ کونسل کے چیئرمین کو گلدستہ پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان پر دلی مسرت ہوئی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کا دورہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا۔چیئرمین سعودی مجلسِ شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں۔دورہ پاکستان کے دوران ہمیشہ خلوص اور محبت ملی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله بن محمّد بن ابراہیم الشیخ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے۔سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ صدر مملکت،، چیئرمین سینٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

    سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

  • پاک سعودی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

    پاک سعودی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ کی پبلک سیکیورٹی پولیس ہیڈ کوارٹر آمد پر اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسمیع نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔محسن نقوی نے پبلک سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے اسٹیٹ آف آرٹ پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سیف سٹی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور ٹریفک حادثات اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نظام کو سراہا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی کے شاندار نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پولیس ٹریننگ کے ضمن میں تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کو پبلک سیکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے جرائم اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کرنے کا نظام وضع کیا ہے۔بریفنگ کے مطابق حج و عمرے پر بھی خصوصی فورسز فرائض سرانجام دیتی ہیں، سعودی عرب میں تمام خصوصی فورسز کو پبلک سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ،انسانی حقوق تنظیموں کا امریکی جیل کے باہر بڑامظاہرہ

    پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

    بہاولپور: زیادتی کے بعد تیزاب گردی،لڑکی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، مرکزی ملزم گرفتار

  • پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی  مراحل میں داخل

    پاکستان اور سعودی عرب ، 56 کروڑ ڈالر کےمعاہدے حتمی مراحل میں داخل

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 56 کروڑ ڈالر کے 7 معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی، مختصر مدت میں دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

    سرکاری میڈیا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔قلیل عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سے 7 کو معاہدوں کی شکل دی جاچکی ہے جن کی مالیت 56 کروڑ ڈالر ہے۔وزیراعظم کو نومبر میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قومی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ متعدد شعبوں میں اشتراک جاری ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کل سے سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم واٹر سمٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور کاپ 16 کے سائیڈ لائن ایونٹ میں حصہ لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی ہوں گے۔

    ٹھٹھہ:سندھی ثقافت ہماری قدیم وراثت ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں،ایس ایس پی

    سیالکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد

    پاکستان کو عالمی دنیا کے بدلتے حالات پر توجہ کی ضرورت۔تجزیہ: شہزاد قریشی

    کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

  • سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کے حالیہ بیان پر کہا ہے کہ انکی اہلیہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے.

    سوشل ویب سائٹ ایکس پر ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا 24 نومبر غلامی سے نجات کا دن ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی پاسداری اور انسانی حقوق معطل ہیں جس کی وجہ سے پوری قوم کا باہر نکل کر قربانی دینا نا گزیز ہو چکا ہے- قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ بہادر شاہ ظفر کی طرح موت تک غلامی کا طوق پہننا ہے یا ٹیپو سلطان کی طرح مرتے دم تک آزادی کا سہرا پہننا ہے!!.عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات ہیں۔ جب وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو مجھے سب سے پہلی کال سفارت خانے کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آئی۔ ہمارے دور میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا تاریخی دورہ بھی کیا- ہماری حکومت کے خاتمے سے دو ہفتے پہلے OIC وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جو سعودی عرب کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی- سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے- انہوں ںے کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر قوم کی توجہ بٹانے کی ناکام کوشش نہ کی جائے۔ انھوں نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا- ہماری حکومت کے خلاف تمام سازشوں میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا- میں نے اس وقت بھی چیف جسٹس اور جنرل طارق خان کے ذریعے سازش کی تحقیقات کروانے کی کوشش کی مگر جنرل باجوہ نے ایسا نہیں ہونے دیا اگر تب شفاف تحقیقات ہو جاتیں تو سچ کھل کر سامنے آ جاتا۔عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بطورِ اہلیہ انہوں نے احتجاجی کال کے حوالے سے قوم تک میرا پیغام پہنچایا- نواز شریف کے لیے مشرف دور میں کلثوم نواز بھی نکلی تھیں مگر اس نے ڈکٹیٹر ہوتے ہوئے بھی خاتون کو جیل میں نہیں ڈالا تھا مگر بشریٰ بی بی کو 9 ماہ جھوٹے مقدمات میں قید میں ڈالا گیا-انہوں نے زور دیا کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے، انشاللہ فتح آپ کی ہو گی“۔ ٹوئٹ کے آخرمیں درج تھا کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام‘۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تونسہ شریف میں کچھی کینال منصوبے کی بحالی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بطور وزیراعظم پاکستان میں اعلان کرتا ہوں کہ کوئی ایسا ہاتھ جو پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا، قوم اسے اپنے ہاتھوں سے توڑ دے گی۔ سعودی عرب پاکستان کا مربی دوست، بھائی اور برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، سعودی عرب نے بلاتفریق ہمیشہ پاکستان کے عوام اور حکومتوں کی ہر محاذ پر بھرپور مالی، سفارتی اور عالمی حمایت کی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی وہ مدد کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ہے اور بدلے میں کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، جس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کی مدد کرتا ہے سعودی عرب نے ویسے ہی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اس سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی، وہ ملک جس نے کبھی پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنے دروازے کھولے۔سعودی بادشاہ اور فرمانروا شہزادہ سلمان جس طرح پاکستان کی مدد کررہے ہیں، ابھی دو تین دورے کرکے آیا ہوں، سعودی فرمانروا نے مجھے کہا کہ آپ منصوبے لے کر آئیں ہم انتظار کررہے ہیں‘۔ جس بھائی کا یہ شفیقانہ رویہ ہے اس کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور سیاستدان کیسے ہیں کہ دل میں ہمارے لیے اچھے جذبات رکھنے کے بجائے ایسا زہر آلودہ بیان دے رہے ہیں اور معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان کو اس بیان کا کتنا نقصان ہوگا۔

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

    ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت دینے کی سوچ خطرناک ہے، سیاسی رہنماوں کی تقلید ملکی مفاد میں ہوسکتی ہے، ملکی مفاد کے خلاف نہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ہوٹل میں سعودی عرب کے 94 قومی دن کے حوالے سے "پاکستان سعودی عربیہ کے تعلقات ماضی، حال اور مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمرہ و حج اعلٰی درجے کی چیزیں ہیں، ان میں چھوٹے مسائل کو نظر انداز کردینا چاہیے۔ پاکستان کو جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوا، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ تقریب سے کراچی میں سعودی قونصل جنرل، معروف اسلامی اسکالر و چیئرمین پاکستان علمائ کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تنظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی، محمد امین اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عربیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سفارتی تعلقات رکھتے ہیں، مگر پاک و سعودی تعلق دنیا کے تمام ممالک سے تعلقات بالکل مختلف ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کے علاوہ ہمارا روحانی تعلق برقرار رہے گا اور اس روحانی تعلق کی وجہ خانہ کعبہ و مدینہ منورہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوا، سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کار پاکستان آئے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں شامل مشکلات کو دور کرنے میں سعودی عرب نے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زر مبادلہ کا مسئلہ رہا ہے، اس کو بھی انہوں نے دور کیا۔
    سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بھی سعودی عرب میں 26 سے 27 لاکھ سے زائد پاکستان برسر روزگار ہیں، جو اس ملک میں زرمبادلہ کا بڑا سبب بنے ہوئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب کی مدد کا ہم اتنا فائدہ اٹھائیں کہ ہم خود کفیل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی وفود کی آمد روکنے کے لیے دشمن ممالک کا بڑا ہاتھ ہے، پاکستان میں شنگھائی کانفرنس ہونے جارہی ہے، ملک دشمن عناصر و ممالک چاہتے ہیں کہ یہ کانفرنس نہ ہو۔
    انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردی واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کے مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت دینے کی سوچ خطرناک ہے، ایسی جماعتوں کے کارکنان پھر بھی انکی تقلید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کی تقلید ملکی مفاد میں ہوسکتی ہے، ملکی مفاد کے خلاف نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اگر میری جماعت کی قیادت مجھے ملکی مفاد جانے کے خلاف بولے گی تو میں ایسی جماعت کو چھوڑ دونگا۔
    انہوں نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس میں مختلف عالمی سربراہ مملکت آرہے ہیں، میری پی ٹی آئی سے گذارش ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کو معطل کیا جائے، یہ نامناسب طرز عمل ہے، آپ پاکستان کے مفاد کے لیے ریاست کا ساتھ دیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ جو حج و عمرہ آپریٹرز ہیں وہ حاجیوں کو بتایا کریں کہ حج کے لیے جارہے ہیں وہ تفریح کے لیے نہیں۔ حج مشکلات کا ہی نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ہمارے حاجی صاحبان رہائشی سہولیات کے حوالے سے شکایت کرتے ہیں، عمرہ و حج اعلی درجے کی چیزیں ہے۔ ان میں چھوٹے مسائل کو نظر انداز کردینا چاہیئے۔

    کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    تعلیم ہی وہ روشن راستہ ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے ،ْ منعم ظفر خان

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

  • سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

    سعودی عرب کا قومی دن،پاکستانی قیادت کی مبارکباد،پیغامات

    سعودی عرب میں آج 94واں قومی دن یعنی ’یوم الوطنی‘ منایا جا رہا ہے،سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے مبارکباد دی ہے اور پیغام جاری کئے ہیں

    پاکستان کے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اکیسویں صدی کے عظیم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔
    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 دنیا بھر کے لیے مثالی نمونہ ہے۔آج کے دور میں سعودی عرب کاروبار، ٹیکنالوجی، معیشت اور دیگر شعبوں میں ترقی پزیر ممالک کی مثالی قیادت کر رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے حالیہ استحکام میں سعودی عرب کے تعاون کے لیے پوری قوم مشکور ہے۔

    پاک سعودی باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد حرمین شریفین کا احترام اور عقیدت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے سعودی عرب کے عوام کو خصوصی مبارکباد دی ہے اور وزیراعلی مر یم نواز نے خادم حرمین شریفین،شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکو قومی دن پر مبارکباد دی اور کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے، پاکستان او ر سعودی عرب عقائد، ثقافت او روایات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہیں،پاک سعودی باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد حرمین شریفین کا احترام اور عقیدت ہے،سعودی عرب پاکستان کے لئے روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر ”ہم خواب دیکھتے ہیں او رہم حاصل کرتے ہیں“ ویژن کو بھی سراہا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں،وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات، دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیا ہے،حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں،سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا،انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے آمد ہوئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے سفیر کو مبارکباد دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مشکل کی ہر گھڑی میں بھرپور تعاون پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب ہو یا زلزلہ، معاشی مشکلات یا کوئی اور ایشو، سعودی عرب کے بے پایاں تعاون کی نظیر نہیں ملتی۔

    پاکستان کی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ایاز صادق
    قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سعودی عرب کے قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی ہےاور کہا کہ آج کا دن سعودی عرب کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔سعودی عرب نے قلیل عرصے میں ترقی اور استحکام کے سفر میں نمایاں منازل طے کی ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان کی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے، دونوں برادر ممالک کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ہم سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام سعودی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

    سعودی عرب کے قومی دن پر کراچی کی اہم شاہراہ پر فوارہ چوک کو سعودی عرب اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

    سعودی عرب سے امت مسلمہ کا مذہبی، روحانی تعلق ہے.گورنر سندھ
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن پر سعودی عوام کو مبارکباد دی،گورنر ہاؤس کے متصل پریس کلب چوک کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی خوشی میں پاک سعودی عرب پرچم بھی لہرا دیے گئے،گورنر سندھ نے سعودی شاہی خاندان اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب سے امت مسلمہ کا مذہبی، روحانی تعلق ہے. پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات احترام کی بنیاد پر انتہائی مستحکم ہیں. سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،

  • دورہ کامیاب،سعودی عرب کا پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس بڑھانے کا فیصلہ

    دورہ کامیاب،سعودی عرب کا پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس بڑھانے کا فیصلہ

    سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،

    سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرےگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کا حصہ ہیں، سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    محمد القحطانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کو پاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی ولی عہد سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ دونوں رہنمائوں نے غزہ کی پریشان کن صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا.

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی