Baaghi TV

Tag: پاک چائنہ

  • چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

    ایس آئی ایف سی کے تحت چائنا ایشیا اکنامک ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزارت توانائی سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات اور سولر پاور گرڈ کنکشن کے امور پر ملاقات ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وفد کی ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر وزارت صحت سے طبی پالیسیوں اور دواسازی میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔یہ اقدام چین اور پاکستان کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ایس آئی ایف سی کے تحت چین کا وفد پاکستان میں فری ٹریڈ زون میں آئندہ 5 سالوں میں 13 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کے ابتدائی مرحلے کا تخمینہ 8 سے 13 ارب ڈالر تک ہے جبکہ مجموعی سرمایہ کاری تقریبا 30 ارب ڈالر تک متوقع ہے۔تجارتی کمیٹی میں چین کے متعدد بااثر کاروباری اراکین "فری ٹریڈ زون” میں سرمایہ کاری کے لیے پرجوش ہیں جن میں درآمدات اور برآمدات ٹیرف اور ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔فری ٹریڈ زون کا مقصد عالمی مارکیٹ اور مقامی پاکستانی ضروریات کو پورا کرنا ہے جن میں پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سامان فراہم کرنے والے ڈیوٹی فری شاپنگ مال کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں چائنا ایشیا اکنامک ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے عزم کے تحت 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 20 ماہی گیری کی کشتیاں بھی پاکستان روانہ کی ہیں۔

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

  • ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    شمال مغربی چین میں منعقدہ غیر ملکی فلموں کے میلے میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائی گئی پہلی اینی میٹڈ فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘ پریمیئر کیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ 7 روزہ نمائش میں واحد غیر ملکی فلم، اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کو سات شو کے ساتھ شیان کے 15 نامزد سینما گھروں اور تھیٹروں میں سے دو میں دکھایا جا رہا ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مذکورہ فلم اس سے قبل دسمبر 2021 میں چین بھر میں دکھائی جا چکی ہے جو کہ اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کے بعد چین میں ریلیز کی جانے والی دوسری اینی میٹڈ پاکستانی فلم ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم

    ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے. یہ اینیمیٹڈ فلم شیان بایلو فنگخا ٹورزم کلچرکمیونیکیشن کمپنی لمیٹیٹڈ،شن ینگ جیاین(شن ای ) فلم کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیٹڈ،دانشی پیکچرز(شیامن)کلچر میڈیا کمپنی لمیٹیٹڈ اور پاکستان کے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق10 نمائشی تھیمز میں تقسیم اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول 2022 میں کل 300 نمائشوں کے ساتھ 31 فلمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے بھی اینیمیٹڈ فلمز بنا چکی ہیں ان فلموں کو بھی کافی پذیرائی ملی.