Baaghi TV

Tag: پاک چین تعلقات

  • چین نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے،وزیراعظم

    چین نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن بنہائی نیو ایریا کے پارٹی سیکریٹری لیون ماؤ جن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی-

    دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک منفرد اور نمایاں مقام رکھتی ہے دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے چین نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اسمارٹ سٹیز، زرعی صنعت کے فروغ اور نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    معرکہ حق: عالمی میڈیا فیلڈ مارشل کا معترف،پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع

    وزیراعظم نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں تیانجن کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے پاکستان تیانجن بنہائی نیو ایریا کے ساتھ اقتصادی تعاون اور تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے کراچی پورٹ، بن قاسم پورٹ اور گوادر پورٹ کو چین کے تیانجن پورٹ کے ساتھ جوڑنے سے باہمی تجارت کو وسعت دی جا سکتی ہے، پاکستان پورٹ ہینڈلنگ اور آپریشنز کے حوالے سے تیانجن-بنہائی نیو ایریا کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے،پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ فارماسیوٹیکل، بائیو میڈیسن اور جانوروں کی ویکسین کے شعبوں میں تیانجن-بنہائی نیو ایریا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں معاشی اصلاحات میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن، نئی قومی اقتصادی پالیسی اور آئی ٹی کے فروغ کے اقدامات سمیت متعدد اصلاحات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں،وزیراعظم نے تیانجن کے صنعتی و اقتصادی شعبے سے وابستہ وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    ہمارے دور میں کوئی این او سی کسی بھی غیر قانونی طور پر آباد سوسائٹی کو نہیں دیا گیا،عظمیٰ بخاری

    ملاقات کے دوران لیون ماؤ جن نے وزیراعظم کو تیانجن بنہائی نیو ایریا کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ اس خطے میں انٹیلی جینٹ ٹیکنالوجی، گرین پیٹروکیمیکل، آٹوموٹو انڈسٹری، بائیو میڈیسن، نیو انرجی، ایرو اسپیس، کولڈ چین اسٹوریج، ڈیپ سی مائننگ اور جین تھراپی سمیت کئی صنعتی شعبے موجود ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور تیانجن کے درمیان کھاد، فارماسیوٹیکل، ٹائرز، معدنیات اور فشریز کے شعبوں میں تجارت ہو رہی ہے، جبکہ تیانجن بنہائی نیو ایریا پاکستان کے ساتھ ای کامرس سمیت تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے اس خطے کی صنعتوں اور کاروباروں کو پاکستان تک پھیلانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ، چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

    ہم نے 9 لاکھ کیوسک ریلے کے حساب سے تیاری کر رکھی ہے،مراد علی شاہ

  • احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں سی پیک فیز 2 کے تحت صنعتی ترقی، کاروباری روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا،احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر فخر ہے۔سن ویڈونگ کے بطور سفیر دور میں سی پیک نے کاغذی خاکے سے اربوں ڈالر کے منصوبوں کی صورت اختیار کی.احسن اقبال نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران چین کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا.

    احسن اقبال نے زور دیا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ انڈسٹریل زونز، بزنس ٹو بزنس تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی جیسے نئے شعبوں پر مشتمل ہے، جس سے پاکستان میں ترقی کے نئے در کھلیں گے۔

    شانگلہ میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، ایک شخص گرفتار

    بھارتی کھلاڑی نے علیحدگی کے بعد شادی بچانے کا فیصلہ کر لیا

    کراچی میں پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

  • چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا حالیہ دورہ انتہائی مثبت اور کامیاب رہا، پاکستان اور چین کے تعلقات میں مزید گہرائی اور مضبوطی آ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ تین اہم ممالک – پاکستان، چین اور افغانستان – کے درمیان سہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی اور معاشی ترقی سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ افغان عبوری وزیر خارجہ کے ساتھ الگ سے تفصیلی مذاکرات بھی کیے گئے، جن میں دوطرفہ امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ اگلا سہ فریقی اجلاس افغانستان میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

    اسحاق ڈار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور پائیدار ہو رہے ہیں، خاص طور پر سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے کے معاملے پر دونوں ممالک مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ دورہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولنے کی امید لے کر آ رہا ہے۔

    کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے

    پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد کو 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

    سپریم کورٹ کی بڑی پیش رفت: سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی گئیں

    کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط