Baaghi TV

Tag: پبلک ٹرانسپورٹ

  • چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

    چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

    کراچی: چینی کمپنی یوٹونگ بسز چائنہ نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق سندھ حکومت کے مطابق یہ اہم پیشرفت وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن سے یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang کی ملاقات میں ہوئی۔

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    اس ملاقات میں سروس ہیڈ یوٹونگ Wayner Wang بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ افسران میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو اور این آر ٹی سی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے دوران آئندہ ہفتے تک اس ضمن میں ٹھوس پروپوزل تیار کرنے پر اتفاق ہوا اور طے پایا کہ پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھرپور کوشش ہے کہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پلانٹ لگایا جائے، پلانٹ لگنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پیٹرول آج سستا ہوجائے گا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعوی

    دوسری جانب چینی کار ساز کمپنی، گاس آٹو گروپ نے کراچی سپیشل اکنامک زون میں الیکٹرک گاڑیوں کے پروڈکشن پلانٹ کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق یہ پلانٹ پورٹ قاسم، کراچی کے قریب تقریبا 1,000 ایکڑ اراضی پر اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے ذریعے لگایا جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ سیکٹر کو بجلی کی طرف منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔الیکٹرک گاڑیاں جدید دنیا کا لازمی حصہ بن چکی ہیں۔ پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر میں الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت ایک مکمل طور پر نئی صنعت کھول سکتی ہے اور بہت سی ملازمتیں پیدا کر سکتی ہے۔ پیٹرول کی ریکارڈ بلند قیمت برقی گاڑیوں کیلئےصارفین کی مانگ کو متحرک کرے گی۔ اس میں معیشت کو متحرک کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

    کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج

  • پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہوگئی،ٹرین اور فضائی کرائے بھی بڑھیں گے

    پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہوگئی،ٹرین اور فضائی کرائے بھی بڑھیں گے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی ہفتے کے دوران مزید 30 روپے اضافے کے نتیجے میں ٹرینوں اور ائرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے جب کہ مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر بھی مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ائرلائنز کی جانب سے بھی فضائی کرایوں میں اضافے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے حکام ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں 20 فی صد اضافے کی تجویز پرغور کررہے ہیں۔ پاکستان ریلوے سالانہ 20 ارب روپے کا ڈیزل خریدتا ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کے سالانہ ڈیزل کی مد میں ہونے والے اخراجات 25 ارب تک پہنچ جائیں گے، جس کا سارا بوجھ مسافروں پر ڈالا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق اے سی سلیپر، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس کلاس سمیت اکانومی کلاس پر بھی ہوگا۔ حکام کو بھیجی گئی تجویز میں ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کے مختصر سفر کے لیے بھی کرائے میں اضافہ شامل ہے۔

    دوسری جانب ائرلائنز ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ پٹرولیم کے نرخوں میں بڑے اضافے کے بعد قومی و نجی ائرلائنزکی اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرائے میں اضافہ زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ بھاری کرایوں کے باعث پہلے ہی ائرلائنز کو مسافروں کی کمی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے قومی و نجی ائرلائنز کے مالی اخراجات خصوصا ٹرانسپورٹ اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، جس کا بوجھ فضائی مسافروں پر منتقل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ائرلائنز کی بزنس کلاس سمیت اکانومی کی تمام اے تا زیڈ کلاس کے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر کرایوں میں اضافے کا مالی بوجھ زیادہ پڑے گا۔

    مزید برآں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس نے اندرون شہر سفر کرنے والے مسافروں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں کرایوں کی مد میں 150 فی صد اضافے سے شہری سخت پریشان ہیں۔

    لاہورمیں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑنے کے فوری اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 300 فیصد تک مزید اضافے کا امکان ہے۔

    پبلک ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے ملک بھر کے لیے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف روٹس پر کرایوں میں 150 سے 300 روپے تک اضافے کردیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سے کراچی تک کرایہ 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 4300 روپے ہو جائے گا۔ اسی طرح صادق آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، مری اور ساہیوال سمیت دیگر شہروں کے کرائے میں اضافہ کردیا جائے گا۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ، متعدد روٹس بند ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، حناپرویز بٹ

    پبلک ٹرانسپورٹ، متعدد روٹس بند ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، حناپرویز بٹ

    لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس بند ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر دی گئی .قرارداد مسلم یگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی.صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس ایک سال سے زائد عرصے بند پڑے ہیں۔ سرکاری بسیں بند ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ کوچز نے تمام روٹس پر قبضہ کرلیاہے۔ شہری جدید اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔پرائیویٹ کوچز کے مالکان من مرضی کے کرایے شہریوں سے وصول کررہے ہیں۔پنجاب حکومت نے نئے سال کے آغاز میں لاہور میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ نئے سال کے دوسرے ماہ بھی لاہور کے بند روٹس پر نئی بسیں نہیں چل سکیں۔ لاہور شہر میں جلد از جلد تمام روٹس دوبارہ بحال کیے جائیں۔تمام بند شدہ روٹس پر نئی سرکاری بسیں چلائی جائیں:قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے۔