Baaghi TV

Tag: پتنگ

  • پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پتنگ بازی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس کے باوجود نہ رک سکی، لاہور شہر میں آج ایک شہری پتنگ کی ڈور سے زخمی ہو گیا،

    وزیراعلیٰ کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات، پولیس خود پتنگین اڑانے میں مصروف تو وہیں آج ایک اور شہری کی جان خطرے میں ، نشتر کالونی میں واپڈا ملازم گلےپر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،واپڈا ملازم رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رضوان کی گردن پر ڈور پھرنے کا زخم ہے تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے

    وہیں پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے خود پتنگ بازی میں مصروف ہے، وزیراعلیٰ کے احکامات کو پولیس خود ہوا میں اڑا رہی ہیں،ا نسانی جانوں کے ضیاع کی قانون کے رکھوالوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ بلا خوف و خطر پولیس اہلکار پتنگیں اڑا رہے ہیں شاید ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 57 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور سے زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ آفیسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

    پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

  • والدین بچوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

    والدین بچوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

    قصور
    سانحہ فیصل آباد کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آئی جی پنجاب کو پنجاب بھر میں پتنگ بازوں پتنگ فروشوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر قصور پولیس بھی ضلع بھر میں مکمل کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں ترجمان قصور پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے سرکل چونیاں میں بھی ڈی ایس پی رانا زاہد کی سربراہی میں مکمل کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے سٹی پولیس پتنگ بازوں کو مکمل کنٹرول کیے ہوئے ہے آسمان کلئیر دیکھائی دے رہا ہے، ڈی پی او قصور طارق عزیز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ خونی کھیل پتنگ بازی سے اپنے بچوں کو دور رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

  • پتنگ بازوں،پتنگ سازوں کے خلاف گھیرا تنگ

    پتنگ بازوں،پتنگ سازوں کے خلاف گھیرا تنگ

    قصور
    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم پر پتنگ بازوں،پتنگ سازوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم،ڈی پی او قصور کی طرف سے تمام ایس ایچ اوز کو کاروائیوں کے احکامات

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پورے پنجاب میں پتنگ بازوں و پتنگ سازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ بلا امتیاز پتنگ بازوں و پتنگ سازوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ کر مقدمات بنا کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
    نیز ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے
    نیز شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کے عمل کو تیز کرکے کرائم میں کمی لائی جائے

  • پتنگ بازی کے خلاف مہم تیز

    پتنگ بازی کے خلاف مہم تیز

    قصور میں پتنگ بازی کے خلاف مہم تیز ترین کر دی گئی
    رواں سال کے دو ماہ کے دوران پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 167مقدمات درج کرکے 190ملزمان کو گرفتار کیا گیاباور ملزمان کے قبضہ سے18956پتنگیں، 752دھاتی ڈور کی چرخیاں اور آلات پتنگ سازی برآمد کیے گئے
    پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت مساجد میں اعلانات کروائے گئے،سوشل میڈیا پر کمپین چلائی گئی اور اسکے ساتھ ساتھ سکولوں میں جا کر بچوں کو آگاہی لیکچر بھی دئیے گئے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس و ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی

  • پتنگ بازی اور  بجلی کی ٹرپنگ جاری

    پتنگ بازی اور بجلی کی ٹرپنگ جاری

    قصور میں پتنگ بازوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی ہوا میں اڑا دی
    شہر میں ممنوع ڈور کے استعمال سے بجلی کی بار بار ٹریپنگ سے شہری پریشان بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شہریوں کا الیکٹرونکس کا سامان خراب ہونے لگا شہری تنظیموں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
    پنجاب حکومت کی پتنگ بازی اور اسکی فروخت پر پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری اور خاص کر جمع اور اتور کے روز تو پتنگ بازی عروج پر ہوتی ہے اور پتنگ باز ایسی ممنوعہ ڈور استعمال کرتے ہیں جس میں دھات شامل ہوتی ہے جو کہ نہ صرف انسانی جانوں کے لئے خطرناک ہے بلکی اس سے بجلی کی بار با رٹریپنگ بھی ہوتی ہے جس سے شہر بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور پتنگ باری رکوائی جائے