Baaghi TV

Tag: پتنگ بازی

  • آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

    آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار

    راولپنڈی: کینٹ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی.سوشل میڈیا کا استعمال کر کے آن لائن پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والا گینگ گرفتار .پتنگ فروشوں سے 05 ہزار کے قریب پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہ رخ جبکہ دیگر ملزمان میں عامر ، عاشر اور یاسر شامل ہیں. ملزمان نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے مختلف گروپس بنا رکھے تھے جہاں وہ پتنگوں اور ڈوروں کی آن لائن ڈیل کرتے تھے. پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے کی ، پولیس

    گینگ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی ، ایس ڈی پی او کینٹ ، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش ۔ ملزم جتنا بھی چالاک کیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں ، سی پی او راولپنڈی.

  • اوکاڑہ بھر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

    اوکاڑہ بھر میں پتنگ بازی عروج پر، پولیس خاموش تماشائی

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) شہر اور مضافات میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی کا دھندا عروج پر ہے۔ قانونی احکامات کی واضع خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پولیس خاموش تماشائی ہے۔ اکا دکا پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے جبکہ یہ جان لیوا کھیل لوگوں کی اکثریت کھیل رہی ہوتی ہے۔ باغی ٹی وی کے سروے کے دوران مختلف شہریوں کے تاثرات کو جب قلمبند کیا گیا تو کئی ایک نتائج نکلے جن سے شہریوں کے احتجاج کا اندازہ کرنا مشکل نہیں۔ شہریوں کے مطابق اوکاڑہ شہر میں پتنگوں سے آسمان بھرا نظر آتا ہے اور اس قدر پتنگیں ہوتی ہیں جو تھانہ اے ڈویژن اور بی ڈویژن کے احاطوں سے پولیس والوں کو صاف نظر آسکتی ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ شہریوں نے عدم تحفظ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اگر اس قدر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں تو یقیناً پتنگ سازی کا دھندا پس دیوار کیا جارہا ہے یا پولیس سے پتنگ سازوں نے کوئی ساز باز کررکھی ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بابت ایکشن لیں تاکہ اندھی اور آوارہ کیمیکل زدہ ڈوروں سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ شہریوں نے حکام سے التماس کی ہے کہ مساجد و مدارس کے سنجیدہ علماء کرام سے رابطے کیے جائیں اور منبر و محراب سے لوگوں کو اس شیطانی اور جان لیوا کھیل سے باز رہنے کی تلقین کی جائے۔ شہریوں نے پتنگ بازی و پتنگ سازی کی روک تھام اور تدارک کے لیے موثر ترین اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پتنگ باز رمضان میں بھی متحرک

    پتنگ باز رمضان میں بھی متحرک

    قصور
    سخت گرمی میں بھی لوگ پتنگ بازی سے باز نا آئے قصور پولیس اب تک کئی افراد کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا چکی مگر شہری غیر سنجیدہ
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں سخت گرمی میں بھی لوگ پتنگ اڑانے سے باز نہیں آئے حالانکہ اب تک قصور پولیس کی جانب سے سینکڑوں افراد کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کئے ہیں مگر لوگ رمضان اور لاک ڈاؤن میں کام دھندہ نا ہونے کی بدولت پتنگ بازی کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں پتنگ بازی سے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کیساتھ بجلی کی تاروں کو بھی مسئلہ بنتا ہے جس سے بجلی کی فراہمی بھی غیر یقینی ہو کر رہ گئی ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا مذید تنگ کرنے کی درخواست کی ہے

  • پتنگ بازی اور لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری

    پتنگ بازی اور لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری

    قصور
    تھانہ کھڈیاں کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر کھڈیاں پولیس بے خبر
    تفصیلات کے مطابق کچا پکا نزد کھڈیاں کا رہائشی محمد رمضان نامی شخص اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کھڈیاں کی طرف آرہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اپنی مدد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا
    علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ ڈور گڈی کے کا کام جو مقامی پولیس کی پشت پناہی پر ہورہا ہے کو فوری بند کیا جائے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے

  • پتنگ بازی جاری انتظامیہ بے بس

    قصور پتنگ بازی جاری انتظامیہ بے بس

    تفصیلات کے مطابق قصور میں پتنگ باز بے لگام ہوچکے ہیں لوگ پتنگ بازی بڑے شوق سے کر رہے ہیں جس سے کئی افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ چکے ہیں تو کئی سفر آخرت پر
    جمعرات کع ساتویں جماعت کا طالب علم چھت سے گر گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا محلہ ترکھاناوالہ کا رہائشی محنت کش عبدالرحمن کا کمسن بیٹا شہزاد پتنگ لوٹنے کی کوشش میں چھت سے گر گیا جو کہ سر میں گہری چوٹ لگنے کی بدولت موت وحیات کے کی کشمکش میں مبتلا ہے ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کے پتنگ بازی کے خلاف احکامات کے باوجود پتنگ بازی پر قابو نہیں پاسکی ورثاء کے مطابق جمعرات کو گر کر زخمی ہونے والا ہسپتال میں زیرعلاج 10 سالہ شہزاد سر میں گہری چوٹ لگنے سے ٹھیک طرح سے نا ہی بول سکتا ہے نا ہی سن سکتا ہے ورثاء نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے