قصور
چھانگا مانگا اور پتوکی کو ملانے والا نہر کا خونی پل پھر کسے بڑے سانحے کا منتظر اسی پل پر پہلے بھی 26 افراد جانبحق ہوئے تھے گزشتہ دس سال سے تاحال زیر تعمیر
تفصیلات کے مطابق پتوکی اور چھانگا مانگا کو ملانے والا نہر کا پل گزشتہ دس سالوں سے زیر تعمیر ہے اس پل کی چوڑائی بہت کم جبکہ سڑک کی چوڑائی زیادہ ہے جس کے باعث چند سال قبل رائیونڈ سے پتوکی جانے والی تیز رفتار ٹویوٹا ہائی ایس وین سڑک سے نیچے نہر میں جا گری تھی اور اس حادثے میں تقریباً 26 مسافر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اب یہ پل انتہائی خستہ حال ہو چکا ہے اور پھر کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتا ہے
مقامی شہریوں نے وزیراعلی اور ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر اس تعمیر کروانے کی استدعا کی ہے
Tag: پتوکی

درجنوں افراد کا قاتل خونی پل

سخت گرمی اور بجلی بھی
قصور
واپڈا رورل ایریا پتوکی میں بجلی کی آنکھ مچولی کے ساتھ لوڈ شیڈنگ بھی جاری لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے حکام بے خبرتفصیلات کے مطابق پتوکی فیڈر ہنجرائے کلاں میں بجلی کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور ایسا کئی دنوں سے ہو رہا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں سخت گرمی بھی پر رہی ہے اور بجلی بھی سارا سارا دن غائب رہتی ہے جس سے لوگوں کو گھروں میں پانی پینے اور نہانے کیلئے میسر نہیں لوگ واپڈا پتوکی سے سخت نالاں ہیں اور اس بابت
اعلی حکام فوری طورپر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
پتوکی کے لوگوں کی صدا
قصور
پتوکی کے لوگوں کی صدا
مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خان سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن ،حاجی عباس علی ،حاجی محمد اسلم ،فاروق علی سندھو ،حاجی عبدالغفور بھٹی ،شیخ محمد نعیم ،میاں سرفراز احمد ،ملک حافظ عابد اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈی پی او قصور ،زاہد نواز مروت اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں فوری طور پر دوبارہ ایڈیشنل ایس پی قصور کو پتوکی میںتعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کو 90 کلومیٹر دور قصور کے سفر سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پتوکی میں ایڈیشنل ایس پی قصور کا دفتر قائم کیا گیا تھا اور ان کے تبادلہ کے بعد یہ سیٹ خالی ہے اور اب جب کہ نئے ایڈیشنل ایس پی قصور تعینات ہوچکے ہیں لہذا انہیں پتوکی دفتر میں بھجوایا جائے تاکہ وہ پتوکی دفتر میں ہی عوام کے مسائل سن کر انہیں موقع پر ہی حل کر سکیں
پتوکی میں وارداتیں عروج پر
قصور
پتوکی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا لوگ ڈاکوؤں سے لٹنے پر مجبور
ملانوالا بائی پاس کے قریب بحرین آٹوز پر تین موٹر سوار مسلح ڈاکووں کی گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو 135000 لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے
ڈاکو راج قائم ہونے سے شہری لٹنے لگے دن ہو یا رات ڈاکو آزادانہ طور پر وارداتوں میں مصروف ہیں گزشتہ کئی روز سے پے در پے وارداتوں سے کاروباری طبقے کیساتھ شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے
جبکہ پولیس ابھی تک سوراغ لگانے میں ناکام ہے
پتوکی میں وارداتیں نا رک سکیں
قصور
پتوکی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ملتان روڈ گولڈن بیٹری ہاوس پر تین موٹر سوار مسلح ڈاکوؤں کی گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو سات لاکھ لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ڈاکو راج قائم شہری لٹنے لگے دن ہو یا رات ڈاکو آزادانہ طور پر وارداتوں میں مصروف گزشتہ کئی روز سے پے در پے وارداتوں سے کاروباری طبقے کیساتھ عام شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے
جبکہ پولیس ابھی تک مجرمان کا سوراغ لگانے میں ناکام ہے ملتان روڈ گولڈن بیٹری ہاوس پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا نے حاصل کر لیپتوکی میں وارداتیں عروج پر
قصور
پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،میگاروڑ پرایک اور واردات، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکود کان سے گن پوائنٹ پر لیب ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے کل رات میگا روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ہوئی ہے جس میں موبائل شاپ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ساٹھ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
،15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،میگا روڈ پر ایک ماہ کے دوران پانچویں واردات ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور لوگ خوف ذدہ دکھائی دیتے ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں
پتوکی میں بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی ،
پتوکی:(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں زرعی ترقیاتی بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو کار سوار سے 14 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس کی روایتی بےحسی برقرار ہمیشہ کی طرح آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ہے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ گاڑی سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس تفتیش کے لیے مصروف عمل ہے۔

قصور کی سب سے بڑی شوگر مل کی نیلامی کی تیاریاں
پتو کی:-
پتوکی شوگرمل کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور کی قدیم اور سب سے پرانی پتوکی شوگر مل کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔ معتبر اور باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پتوکی شوگر مل کے مالکان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے انہوں نے پتوکی شوگر مل کو فروخت کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کر دیاجائیگا پتوکی شوگر مل کی فروخت کے فیصلہ کے بعد شوگر مل کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم شوگر مل مالکان اس فیصلہ کو ابھی تک خفیہ رکھ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ چند روز میں شوگر مل کی فروخت کا باضابطہ اعلان کر کے انہیں نئے مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔
پتوکی میں فاسٹ فوڈز میں ناقص اجزائے خورد و نوش کا استعمال ، انتظامیہ لاعلم
قصور ، پتوکی:-
cheezious فاسٹ فوڈ پر زنگر برگر اور دیگر کھانے والی چیزوں میں خراب اور بدبو دار گوشت کے استمعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیزیس پتوکی برانچ سے زنگر برگر منگوا کر کھولا تو چکن پیس سے انتہائی بدبو آ رہی تھی۔ لیکن تب تک بچہ ایک بائٹ کھا چکا تھا جس پر اس زنگر برگر یعنی چیسیز پر فون کر کے انھیں مطلع کیا گیا تو چیزیس ڈلیوری بوائے نے بھی گوشت بدبودار اور باسی ہونے کی تائید کی۔
بعدازاں بچے کے چیک اپ کے لیے احتیاطاً ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم بچے کی حالت نارمل ہے۔
چیزیس پتوکی کی چیزوں سے بو آنا یا گوشت کا باسی پن کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسی کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں ۔ اہلخانہ نے چیزیس پتوکی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی اور اے سی پتوکی سے چیزیس پتوکی کی اس برانچ کو سیل کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتوکی اور گردونواح کے بچوں کو چیزیس پتوکی پر پائے جانے والے بدبودار اور باسی گوشت سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔








