Baaghi TV

Tag: پرائس کنٹرول

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

    قصور
    سردی کی امد سے بیماریوں میں اضافہ،ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا،بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب،گورنمنٹ خاموش تماشائی،ادویات کی بلیک میں فروخت جاری

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ محض دعوے ہی کر رہی ہے عملی طور پہ کام نامی کوئی چیز نہیں بلیک مارکیٹنگ مافیا گورنمنٹ کی پہنچ سے بہت دور ہے جس کی من مانیاں جاری ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے ہر روز نئے سے نیا دعویٰ کیا جاتا ہے جو کہ ریٹ کا گھروندا ثابت ہوتا ہے ملک بھر کی طرح شہر قصور میں بھی
    سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں میں الرجی، نزلہ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے
    جس سے ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ادویات نایاب کرکے ادویات کی قیمتوں میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اور منہ مانگے داموں پہ فروخت جاری ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں
    ڈریپ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ جیسے ادارے چپ سادھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ادویات ساز کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے
    شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور رحم کرنے کی اپیل کی ہے

  • پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا کر قیمتیں کنثرول کی جائیں

    پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا کر قیمتیں کنثرول کی جائیں

    ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرکے لوگوں کو معیاری اشیائے خورد و نوش مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی سینٹرل پنجاب کے چئیرمین ندیم قادر بھنڈر نے قصور اور تحصیل چونیاں کا دورہ کرنے کے بعد پتوکی میں تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری عقیل اسلم کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلع قصور کی چاروں تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرکے ایک ایک کوآرڈینیٹر اور دو دو میمبرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹ ان کی معاونت کریں گے انھوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں قائم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے گے۔ اس موقع پر میاں سیلمان مالک چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور ، تحریک انصاف تحصیل پتوکی کے صدر چوہدری عقیل اسلم، ظفر اسلم ، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اسلم خاں آر یو جے ضلع قصور کے صدر منیر احمد خان ساقی سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوآرڈینیٹر خالد ورک ترجمان محمد فرخ سجاد اور صفدر علی عادل بھی موجود تھے

  • ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری-

    ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری-

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماہ جنوری 2021 کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی.

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27477 انسپکشنز کی گئیں-2831 خلاف ورزیاں پائی گئیں- 72 لاکھ 07 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں- 315 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا- 315 افراد کو حراست میں لیا گیا- 06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا-

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے-

  • پرائس کنٹرول و فوڈ اتھارٹی کے ستائے تاجر

    پرائس کنٹرول و فوڈ اتھارٹی کے ستائے تاجر

    قصور
    محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے قصور کے تاجروں سے ناروا سلوک کرکےمنظور نظر افراد کو نوازنیں اور رشوت نہ دینے والے دوکانداروں کو آئے دن بے جا جرمانوں سے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جبکہ سستا دودھ فروخت کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے
    تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کا تاجروں سے مبینہ ناروا سلوک زور پکڑ گیا ہے منظور نظر افراد کو نوازنیں اور رشوت نہ دینے والے دوکانداروں کو آئے دن بےجا جرمانوں کئے جانے لگے جس سے تاجر شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں متعلقہ ملازمین بلا عذر دوکانداروں سے معیاری دودھ کے سیمپلز لیکر موقع پر چیک کرنیکی بجائے من پسند جگہ پر لے جا کر متعلقہ دوکانداروں کی عدم موجودگی میں خود ساختہ رزلٹ بنا کر بلیک میل کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق جرمانے ڈال رہے ہیں اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیطرف سے حکم ملتا ہے دودھ 70 روپے کلو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے جبکہ دوکاندار 80 روپے خود خرید رہے ہیں سرکاری ریٹ پر سستہ دودھ فروخت کرنے پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کے بہانے دھڑا دھڑ جرمانے کررہے ہیں اور معیاری دودھ فروخت کرنے پر پرائس کنٹرول کمیٹی سرکاری ریٹ سے زیادہ پر جرمانے کر رہے ہیں جس کیوجہ سے شہر میں دودھ کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے متاثرین ایک عجیب و غریب ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے حکام بالا سے فوری کاروائی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اگر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے آپنی روش نہ بدلی تو تاجران انکے خلاف ہڑتال کی کال دینگے

  • پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا ٹاءوٹ

    قصور
    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گھروں میں بیٹھ کر تنخوائیں وصول کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کا کلرک خود ساختہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر منتھلیاں نا دینے والوں کو بھاری جرمانے کرنے لگا اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور خاموش تماشائی الہ آباد کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے کرپٹ اہلکاروں نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے عوام کے درینہ مسائل نکاسی آب صاف پانی صفائی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کی بجائے میونسپل کمیٹی کا کرپٹ عملہ سارا دن اپنے پرائیویٹ ٹاءوٹوں کے ہمراہ گلی محلوں میں منتھلیاں اکھٹی کرتے نظر آتے ہیں افضال نامی کلرک تقریباً چار پرائیویٹ آدمیوں کے ہمراہ سارا دن شہر بھر میں منتھلیاں نا دینے والے دکانداروں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے دستخطوں سے جرمانے عائد کرتا ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے اپنے کماؤ ٹاءوٹ افضال کلرک کو ایک ہی وقت میں بلڈنگ انسپکٹر، انفورسمنٹ انسپکٹر اور ریکوری آفیسر کے اختیارات دے رکھے ہیں مذکورہ کلرک سہارا دن شہر میں لاکھوں روپے جرمانے کرتا ہے لیکن رسیدیں چند ایک کو ہی دیتا ہے باقی تمام رقم مل جل کر بانٹ لی جاتی ہے تمام معاملات اے سی چونیاں کے نوٹس میں ہونے کے باوجود بھی ان کی مجرمانہ خاموشی پر مقامی شہری حیران اور پریشان ہیں مقامی شہریوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے