Baaghi TV

Tag: پرائمری سکول

  • افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    شمالی افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی تقریباً 80 افغان بچیوں کو اسکول میں زہر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو زہر کا نشانہ بنانے کا یہ واقعہ لڑکیوں کی تعلیم کی سخت جانچ پڑتال کے بعد سامنے آیا ہے۔

    تین سالہ بچے نے سانپ کو چبا کر اسکی جان لے لی

    سر پول کے پولیس ترجمان دین محمد نظری نے کہا کہ ضلع سانچارک میں کچھ نامعلوم افراد لڑکیوں کےاسکول میں داخل ہوئے اور کلاسوں کو زہر آلود کر دیا، جب لڑکیاں کلاسوں میں آئیں تو وہ اس زہر کا شکار ہوگئیں لڑکیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، وہ ”بہتر حالت میں“ ہیں لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ کوئی مادہ استعمال کیا گیا تھا یا اس واقعے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

    دوسری جانب تعلیمی حکام نے کہا کہ زہر دینے کا منصوبہ بنانے والے شخص کی ذاتی رنجش تھی، لیکن انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کے سربراہ محمد رحمانی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے دوران صوبہ سرپل کے ضلع سنگچارک میں تقریباً 80 طالبات کو زہر دیا گیا نسوان کبود آب اسکول میں 60 اور نسوان فیض آباد اسکول میں 17 طلباء کو زہر دیا گیا دونوں پرائمری اسکول ایک دوسرے کے قریب ہیں اور یکے بعد دیگرے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

    بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ

    طالبات کو زہر دئیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،افغانستان کی سابقہ غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کے دوران، لڑکیوں کے اسکولوں پر مشتبہ گیس حملوں سمیت زہر کے کئی حملے ہوئے تھے بلکہ پڑوسی ملک ایران میں نومبر سے لے کر اب تک لڑکیوں کو اسکولوں میں زہر دینے کے واقعات میں ایک اندازے کے مطابق 13,000 طالبات بیمار ہوچکی ہیں۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور آزادیوں پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کے بعد سے اس قسم کا پہلا حملہ ہوا ہے۔

    ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ

    واضح رہے کہ طالبان انتظامیہ نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے زیادہ تر طالبات کو ہائی اسکول اور یونیورسٹی جانے سے روک دیا ہے، جس کی بین الاقوامی حکومتوں اور بہت سے افغانوں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے طالبان حکام نے لڑکیوں کے لیے پرائمری اسکول 12 سال کی عمر تک کھلے رکھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بعض شرائط کے تحت خواتین کی تعلیم کے حق میں ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان،15 ہزار پرائمری اسکول آج سے بند

    خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان،15 ہزار پرائمری اسکول آج سے بند

    پشاور: خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار پرائمری سکول آج سے بند کر دئیے گئے۔

    باغی ٹی وی :اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری کےلیے 5 اکتوبر تک بات چیت کاعندیہ دیا گیا تھا، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے-

    حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے باعث تیاریاں تیز کردی، اسلام آباد میں…

    صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ طالبات منظور ہونے تک دھرنا دیں گے گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگرکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

    انہوں نے کہا کہ پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتاہے مڈل اور ہائی سکول کے لیے گریڈ 15 یا 16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟

    پرائمری ٹیچرز کے ساتھ یہ ناروا سلوک ہے، اگر حکومت پرائمری سکولوں کی حالت بہتر کرنا چاہتی ہے تو اساتذہ کو پروموشن دیں اور نئی بھرتیاں سکیل 15 پر کی جائیں۔

    لانگ مارچ کے وقت جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے،پرویز الہٰی

    اردو نیوز کے مطابق پرائمری ٹیچرز کے صوبائی صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اس تفریق سے ہمارے اساتذہ احساس محرومی کا شکار ہیں ہم نے اپنے مطالبات وزیر تعلیم اور وزیر خزانہ کے سامنے الگ الگ ملاقاتوں میں پیش کیے مگر تاحال کچھ نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مجبور ہوکر جمعرات سے تمام پرائمری بوائز سکول بند کررہے ہیں، اسمبلی چوک پر دھرنا بھی دیا جائے گا جس میں شرکت کے لیے پرائمری ٹیچرز پشاور پہنچ رہے ہیں پرائمری ٹیچرز کی جانب سے آج یوم اساتذہ کےحوالےسےمنعقدہ تقریب کا بھی بائیکاٹ
    کیا گیا۔

    دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کےلیے تیاری مکمل ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ