Baaghi TV

Tag: پرائیویٹ سکول

  • کینٹ ایریاز سے تعلیمی اداروں کی بے دخلی،احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

    کینٹ ایریاز سے تعلیمی اداروں کی بے دخلی،احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

    اسلام آباد:کینٹ ایریاز سے تعلیمی اداروں کی بے دخلی،احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے 42کنٹونمٹ بورڈز کے ایریاز سے نجی تعلیمی اداروں کو نکالنے کے حوالے سے دی جانے والی 31دسمبر2021ء کی ڈیڈ لائن کے خلاف نجی تعلیمی اداوں کی ملک گیر تنظیم کا بڑا فیصلہ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مستقل احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔ احتجاجی کیمپ مطالبات کی منظوری اور کینٹ ایریازسے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کا فیصلہ واپس لینے تک جاری رہے گا۔

    اس حوالے سے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیمپ کا فیصلہ مجبوری میں کیا جارہاہے کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل احتجاج اور تمام دروازے کھٹکھٹانے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں کو ان کا جائز حق نہیں دیا جارہاہے اور متعلقہ اداروں نے بھی کوئی توجہ نہیں دی ہے،

    انہوں نے کہاکہ کینٹ کے ایریاز میں ایک سروے کے مطابق 15ہزار سے زائد نجی تعلیمی ادارے ہیں،ان میں 37لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں،بے دخلی کے فیصلے سے یہ بچے سکولوں سے محروم ہوجایں گے، ان میں تدریسی و غیر تدریسی خدمات انجام دینے والے دو لاکھ کے قریب افراد بیروزگار جبکہ سکول مالکان کی جانب سے اربوں روپے لگا کر قائم کی گئی عمارات اور انفراسٹرکچر پر ہونے والی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی،

    انہوں نے کہا کہ احتجاجی کیمپ میں ملک بھر سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران،دیگر ایجوکیشن تنظیموں کے وفود، وکلاء،سول سوسائٹی، اراکین پارلیمنٹ اور صحافی برادری کی تنظمیوں کے عہدیدار بھی دورہ کریں گے اورمطالبات کی منظوری تک یہ کیمپ مستقل بنیادوں پر اسی جگہ قائم رہے گا۔

  • پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں سے انکار

    پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں سے انکار

    قصور
    شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کا بچوں کو چھٹیاں دینے سے انکار زیادہ تر سکولوں نے یونیفارم کے بغیر بچوں کو مختلف اوقات میں بلانا شروع کر دیا
    تفصیلات کے مطابق حالیہ کرونا وباء کے باعث گورنمنٹ نے بچوں کو سکولوں سے 10 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں کو چند ایک کلاسز کے علاوہ بند کر دیا گیا ہے تاہم قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے بچوں کو چھٹیاں دے کر سکول بند کرنے سے انکار کر دیا ہے بیشتر سکولوں نے بچوں کو مختلف اوقات میں بغیر یونیفارم کے آنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پورا ملک اسی طرح چل رہا ہے ماسوائے سکولوں کے کیا بچوں کے سکولوں کے علاوہ کرونا نہیں پھیلتا نیز والدین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اتنے لمبے عرصے سے سکول بند رکھنے سے بچوں کی پڑھائی کا بہت حرج ہو رہا ہے گورنمنٹ سکول بند کرنے کی ںجائے ای او پیز کو یقینی بنا کر سکول کھولے تاکہ بچوں کی ہڑھائی کا حرج نا ہو سکے

  • پرائیویٹ سکول کی کرونا معطلی فیس کی ڈیمانڈ

    پرائیویٹ سکول کی کرونا معطلی فیس کی ڈیمانڈ

    قصور
    کھڈیاں خاص صادق میموریل سکول کے پرنسپل خالد نے کرونا وبا کے دوران بچوں سے فیس نہ لینے کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے
    تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر کنٹرول ہونے پر حکومت پاکستان کی طرف سے سکول کھولنے کی اجازت ملنے پر کھڈیاں خاص میں صادق میموریل سکول کے بچوں سے خالد نامی پرنسپل نے گزرے ہوٸے تمام مہینوں کی وصولی کے لٸے بچوں کے والدین پر دباٶ ڈالنا شروع کر دیا
    کرونا وبإ کے دوران گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے فیسوں میں ریلیف کے حکم کو مذکورہ صادق میموریل سکول کے پرنسپل خالد نے جوتے کی نوک پر رکھ لیا اور بچوں کو دس دس ہزار فیس کے واٶچر تھما دیے اور جو بچہ یا اس کے والدین فیس نہیں دے پاتے یا گورنمنٹ کے احکامات کے مطابق فیس کی اداٸیگی میں ریلیف کی بات کرتے ہیں مذکورہ پرنسپل خالد ان کے بچوں کو سکول کے باہر دھوپ میں بٹھا کر تعلیم سے آراستہ نہیں ہونے دے رہا اور الٹا بچوں کے والدین کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صادق میموریل سکول کے طلبا کے والدین نے سکول انتظامیہ کی اس غنڈہ گردی پر اے سی اور سی ای او ایجوکیشن سے اس سکول انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سکول انتظامیہ سے کرونا ریلیف کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جاٸے تاکہ ان کے بچے بلا روک ٹوک اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں