Baaghi TV

Tag: پرائیڈ آف پرفارمنس

  • پرائیڈ آف پرفارمنس کےلئے انجمن حکومت پاکستان کی ہیں شکر گزار

    پرائیڈ آف پرفارمنس کےلئے انجمن حکومت پاکستان کی ہیں شکر گزار

    اداکارہ انجمن جن کو پرائیڈ آف پرفارمنس دئیے جا نے کا اعلان کیا گیا ہے وہ اس اعلان پر ہیں بہت خوش. ان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ کافی لیٹ مل رہا ہے لیکن پھر بھی میں حکومت پاکستان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عزت بخشی ہے. میں بہت محسوس کرتی تھی جب مجھ سے بعد میں آنے والوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملتا تھا لیکن میں خاموش ہی رہتی تھی کچھ نہیں کہتی تھی. میرے مداح بہت افسردہ رہتے تھے کہ کیوں مجھے یہ ایوارڈ نہیں دیا جا رہا تھا لیکن یقینا میرے مداح بھی اب میری طرح کافی خوش ہیں. انجمن کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ بہت محنت سے کام کیا اور میرے کام کو عوام میں بہت

    پذیرائی ملی، میری فلمیں کئی کئی مہینے سینما گھروں سے نہیں اترتی تھیں. میری تقریبا فلموں نے ڈائمنڈ ،گولڈن اور پلاٹینیم جوبلی کی. مجھے کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے، میرا چونکہ قسمت پر بہت یقین ہے لہذا ہمیشہ ہر معاملے میں یہی سوچا کہ جب جو قسمت میں ہو گا مل جائیگا. انجمن نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے اب بھی اگر کوئی اچھا اور پاور فل کردار آفر ہو گا تو یقینا میں کروں گی. آج کل کے فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں ان سب کا کام دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے.اچھی اور مثبت بات یہ ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کررہی ہیں.

  • شبنم نے انجمن کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے نامزد ہونے پر دی مبارکباد

    شبنم نے انجمن کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے لئے نامزد ہونے پر دی مبارکباد

    پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے 253ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے مظاہرے پر اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزرات اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ان شخصیات کو آئندہ سال 23مارچ کو ایوارڈ دیں گے۔ نشان امتیاز پانے والوں میں جہاں مختلف شعبوں سے مختلف شخصیات نامزد ہوئی ہیں ان میں پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکارہ ”انجمن “بھی نامزد ہوئی ہیں.اداکارہ انجمن کو پرائیڈ آف پرفارمنس دئیے جانے کا اعلان ہونے کے بعدان کے پرستاروں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اس خبر پر نہ صرف ان کے مداح خوش ہوئے بلکہ ان کے ساتھ فنکار بھی بہت خوش ہوئے۔ انجمن کی سینئر اداکارہ شبنم نے ان کے لئے ایک

    پیغام بھیجا انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آپ کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ نے پنجابی فلموں میں کام کیا اور بہت عرصہ تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ، آپ نے فلم انڈسٹری کو سنبھالے رکھا آپ اس ایوارڈ کی حق دار ہیں ۔شبنم نے مزید کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہ ایوارڈ آپ کو آپ کی زندگی میںہی مل گیا اور اس سے بڑھ اور کیا ہو سکتا ہے کہ کسی بھی فنکار کو اسکی زندگی میں ایوارڈ ملے اور اس کے کام کو سراہا جائے۔ میں اس ایوارڈ کو ملنے پر آپ کو دل کی گہرائیوںسے مبارکباد دیتی ہوں ۔