Baaghi TV

Tag: پراوین ساہنی

  • آپریشن سندور میں بھارتی فوج نے ایک احمقانہ مقصد کی بھاری قیمت چکائی،انڈین تجزیہ کار

    آپریشن سندور میں بھارتی فوج نے ایک احمقانہ مقصد کی بھاری قیمت چکائی،انڈین تجزیہ کار

    انڈین تجزیہ کار پراوین ساہنی نے آپریشن سندور کو ایک احمقانہ مقصد کے لیے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    رواں برس مئی میں پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، دنیا میں جہاں پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے وہیں بھارت کے اپنے ہی شہری مودی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔

    ماضی میں بھارتی فوج سے منسلک رہنے والے انڈین تجزیہ کار پراوین ساہنی بھی مودی حکومت کے جارحانہ عزائم پر کھل کر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ایکس اکاؤنٹ پر اپنے تازہ ترین بیان میں بھی انہوں نے آپریشن سندور کو ایک احمقانہ مقصد کے لیے کی گئی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسے شدید کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    https://x.com/PravinSawhney/status/1947300383245910078

    اپنےبیان میں انہوں نے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فوج نے ایک احمقانہ مقصد کی بھاری قیمت چکائی، جس کے نتیجے میں دشمنوں کے سامنے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں بے نقاب ہوئیں۔

    بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اس مقصد کو احمقانہ قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے وضاحت بھی کی کہ یہ مقصد اس لیے بے معنی تھا کہ بھارتی فضائیہ 2019 میں بالاکوٹ پر ایئر سٹرائیکس کرکے بھی اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرچکی تھی۔

    واضح رہے کہ فروری 2019 میں بھارتی فضائیہ کے میراج طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستانی طیاروں کی بروقت مداخلت نے انڈین طیاروں کو پے لوڈ گرا کر فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا، 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ کو اطلاع ملی کہ دو بھارتی طیارے پاکستان کے حدود میں داخل ہونے کو ہیں۔ جس پر شاہینوں نے جھپٹ کر بھارتی خواب کو ملیہ میٹ کردیا اور بھارتی طیاروں کو پاکستان میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا۔

    ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا، جس کے بعدعوام نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو دبوچ لیا اور پاک آرمی کے حوالے کردیا۔ جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو بھارت کو واپس کردیاجھڑپ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا۔ جس نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیابھارت نے کہا تھا کہ فضائی حملہ پلوامہ حملے کے جواب میں تھا-

  • پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی بھی پاکستان کی سفارتکاری کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ، امریکی صحافی جیکسن ہینکل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس نے مبینہ طور پر پاکستان کو ’’ برکس‘‘ (BRICS) کا مستقل ممبر بننے کی پیشکش کر دی ہے ۔

    https://x.com/PravinSawhney/status/1932967028446671167

    امریکی صحافی کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں (چین، امریکہ، روس) کی حمایت حاصل ہےمیری رائے میں اگر پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی کیونکہ اس کے پاس عسکری قوت، بہترین جغرافیہ اور مہمان نوازی جیسی بے مثال سافٹ پاور موجود ہے۔‘‘

    مودی اور حسینہ خطے میں بے امنی اور انتشار کا بڑا سبب

    محض معیشت میں بہتری ہماری منزل نہیں، وزیر خزانہ

    سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • سابق فوجی افسر کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

    سابق فوجی افسر کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

    بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ ماہر پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    اپنے بیان میں پراوین ساہنی نے کہا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے ان کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد مودی سرکار کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ انیل چوہان وار فیئر کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔

    پاکستانی اور ترک خفیہ ایجنسی کا اہم کامیاب آپریشن، داعش کا سینیئر ترک رہنما گرفتار

    بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی

    کانگرس لیڈر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا