Baaghi TV

Tag: پراپرٹی

  • پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز

    پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز

    اسلام آباد: حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: گھر خریدنے کے خواہمشند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت کی جانب سے بڑی چھوٹ ملنے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریئل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، جس کے بعد وزیر اعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے لے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ورکنگ پیپر میں رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز ہے جبکہ پہلی بار گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے،اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

    ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس 4 سے کم کرکے 2 فیصد مقرر کرنے، خریدار پر ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے اعشاریہ 5 فیصد مقرر کرنے، پرا پرٹی کی خرید وفروخت پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور ہاؤسنگ کے لیے کم آمدن افراد کو ہاؤسنگ سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے،ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسز کو 14 فیصد سے کم کرکے 4 سے 4.5 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔

    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو وزارت داخلہ کے بجائے وزارت ہاؤسنگ کے تحت کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ گھروں کے لیے آسان قرضہ اسکیم کو بحال کرنے کی سفارش کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو سہولت دینے کی تجویز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

    فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

  • پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی:رئیل اسٹیٹ اورکاروباری طبقہ خوش ہوگیا

    پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی:رئیل اسٹیٹ اورکاروباری طبقہ خوش ہوگیا

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی گئی۔

     

     

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبے بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے بہت زیادہ تھی جو اب ایک فیصد مقرر کردی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے’

     

     

    اجلاس میں چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا۔

     

     

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

     

     

    واضح رہے کہ اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔

     

     

    دوسری طرف دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

    وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔

    اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔