Baaghi TV

Tag: پراپرٹی ٹیکس

  • پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    حکومت نے پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکس شرح کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری جمود کے باعث ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں کمی ہوئی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ پر بھاری ٹیکس کے باعث کاروبار جمود کو شکار ہے اور ٹیکسوں کی بلند شرح سے تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 15 فیصد گری ہے۔واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ فال اکتوبر میں 101 ارب روپے ہو گیا تھا، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور مہنگائی کا تیزی سے نیچے آنا تھا۔ جاری کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ بنیادی طور پر درآمدی مرحلے اور مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی میں تنزلی کی وجہ سے محصولات کم اکٹھا ہوئی ہیں۔اکتوبر میں ٹیکس وصولی 980 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 879 ارب روپے رہی تھی، یہ 101 ارب روپے کے بڑا فرق کو ظاہر کرتی ہے، تاہم محصولات میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب 711 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔مالی سال 2025 کے پہلے 4 مہینوں میں 34 کھرب 42 ارب روپے کی محصولات اکٹھا کی گئیں تھیں، جو جولائی تا اکتوبر کے لیے 36 کھرب 32 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 190 ارب روپے یا 5.23 فیصد کی کمی تھی۔تاہم، پہلے 4 مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں محصولات میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

    مراد علی شاہ کا غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس

  • اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کردیا گیا جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤ ن میں 140 سکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤ س پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک فارم ہاوؤ سز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہوگا، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤ نڈ فلور میں پر سکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا جبکہ بیسمنٹ میں پر سکوائر فٹ 22 روپے، رہائشی اپارٹمنٹ پر سکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پرسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا، پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز میں پرسکوائر یارڈ 180 روپے جبکہ مارکیز اور میرج ہالز میں پر سکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

    سابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان چل بسے