Baaghi TV

Tag: پروازیں

  • شدید دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    شدید دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    ائیرلائنز کو موسمیاتی وارننگ جاری کی گئی ہے،جہاز کے کپتانوں کو لینڈنگ اور ٹیکس آف میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230 منسوخ ہو گئی ہے،دمام، شارجہ ، دبئی ، جدہ اور کراچی سے آنے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 منسوخ کر دی گئی ہے،جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 822 ملتوی کر دی گئی،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 242 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،کویت جانے والی پرواز جے 9-502 کو بھی آٹھ گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،لاہور سے جدہ، دمام، دبئی اور دوحا جانے والی پرواز بھی پرواز نہ بھر سکیں

    لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔پنجاب بھر میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی اور موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • پی آئی اے کی آج پھر 15 پروازیں منسوخ

    پی آئی اے کی آج پھر 15 پروازیں منسوخ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں بحالی کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی ،آج بھی اندرون اور بیرون ملک روانہ ہونے والی 15 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا

    کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے تربت جانے والی دو دو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ،کراچی سے کوئٹہ، سکھر اور دمام جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ،دبئی، ملتان، شارجہ جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا ،گزشتہ 16 دنوں میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوئی

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکارہو رہی ہیں،جس کی وجہ سے شہریوں نے پی آئی اے پر سفر کرنا ترک کر دیا ہے، آئے روز ایئر پورٹس پر پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں

    ماہرین کاکہنا ہے کہ پی آئی اے 10 سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان کرچکی ہے، یہ ادارہ ریاستی خزانے پر ناقابل برداشت حد تک بوجھ ڈالتا رہا ہے، حکومت کو اس کی نجکاری تیزی سے مکمل کرنا ہوگی تاکہ ملک کو مزید خسارے سے بچایا جا سکے۔

  • پی آئی اے کا دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف

    پی آئی اے کا دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف

    قومی ائیرلائن نے دوران پرواز سوار بچوں کے لیے الگ مینو متعارف کروا دیا گیا
    دوران پرواز جہاز میں سوار بچوں کو لنچ اور ڈنر میں سپیشل مینو پیش کیا جائے گا،کڈز مینو میں ڈونٹس، کپ کیک، نگٹس، پیسٹریز، جوسز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق 30ہزار کی بلندی پر جہاز میں بچوں کو انکے من پسند کھانے دستیاب ہونگے.

    واضح رہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازیں تاخیر کا شکارہو رہی ہیں،جس کی وجہ سے شہریوں نے پی آئی اے پر سفر کرنا ترک کر دیا ہے، آئے روز ایئر پورٹس پر پی آئی اے کی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اندرون وبیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال کر دیا گیا ہےپی آئی اے کی آج 61 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90فیصد بحال ہواہے، بدھ کو 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی، پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھی

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • پی آئی اے کی پروازیں معمول پر نہ آ سکیں،ایک دن میں 59 منسوخ

    پی آئی اے کی پروازیں معمول پر نہ آ سکیں،ایک دن میں 59 منسوخ

    قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پروازیں معمول پر نہ آسکیں ،آج ایک دن میں پی آئی اے کی 59 قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخی کی گئی ہیں،

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن کی فراہم کیا گیا،کراچی کی 17، اسلام آباد کی 18 اور لاہور کی تین پروازیں منسوخ کی گئی،کوئٹہ، دبئی، سکھر اور تربت کی دو دو پروازوں کو منسوخ کیا گیا ،لاہور سے شارجہ،دبئی، جدہ کی بھی دو دو پروازوں کو منسوخ کیا گیا ، دمام اور دبئی کی ایک ایک جبکہ سیالکوٹ سے شارجہ کی دو پروازوں کو منسوخ کیا گیا

    اسلام آباد سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں دبئی، جدہ، گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی شامل ہیں ،ابوظہبی اور ریاض کی دو دو اور دوحا کی ایک پرواز بھی منسوخ کر دی گئی،ملتان اور مسقط روانہ ہونے والی پروازوں کو بھی منسوخ کر دیا گیا
    ,
    پی ایس او کو فیول فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے ادا کئے گئے،گزشتہ 12 دونوں کے دوران منسوخ کی گئی پروازوں کی تعداد 597 تک پہنچ گئی

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

  • پی آئی اے یا گجر طیارہ؟ پروازوں کا منسوخ ہونا معمول بن گیا

    پی آئی اے یا گجر طیارہ؟ پروازوں کا منسوخ ہونا معمول بن گیا

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے،گجر طیارہ بن گئی،پروازوں کی منسوخی معمول بن گیا،پاکستان کے شہروں، کراچی،لاہور،اسلام آباد سے پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس میں سے 18 اندرون ملک کی تھیں، پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے شہریوں نے پی آئی اےکی بکنگ کروانا چھوڑ دی، پی آئی اے کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ایسے لگ رہا ،پی آئی اے کے ساتھ سوچ سمجھ کر ایسا کیا جا رہا

    ائیر پورٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کے لیے پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583، سکھر روٹ کی پرواز پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی سے پشاور کے لیے پی کے 350 اور پی کے 351، کراچی سے ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں پی کے 601 اور 602، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پی کے 725 اور پی کے 726، اسلام آباد سے سکھر کے لیے پی کے 631 اور پی کے 632، اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 اور 606 بھی منسوخ کی گئی ہے،

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ نجی ائیر لائنز کی منسوخ ہونے والی پروازوں میں دمام سے آنے والی پرواز پی ایف 743، لاہور سے کراچی کے لیے پی ایف 144، کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی ایف 121، لاہور کے لیے پی ایف 143 بھی منسوخ ہے،اسلام آباد تا جدہ نجی ائیر لائن کی پروازیں پی ایف 718 اور پی ایف 719، اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی ایف 122 اور پی ایف 126 بھی منسوخ کر دی گئیں،

    کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 207 ایک گھنٹہ، جدہ کے لیے پی ایف 714 لگ بھگ 46 منٹ، جدہ کے لیے پرواز پی اے 170 تین گھنٹے، جدہ کے لیے سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 705 ایک گھنٹہ، شارجہ کے لیے ائیر عربیہ کی پرواز جی 9549 پونے 2 گھنٹے، امارات کی دبئی کے لیے ای کے 607 ایک گھنٹہ 9 منٹ، لاہور سے جدہ کے لیے نجی ائیر لائن کی پرواز میں 6 گھنٹے، لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 186 کی روانگی میں ایک گھنٹہ، استنبول کے لیے ٹی کے 709 پونے 2 گھنٹے جب کہ دوحہ، دبئی، لاہور، جدہ اور کولمبو کی پروازوں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

    جدہ سے کراچی کے لیے پی کے 732 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے ای آر 502 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے،

    پاکستان کی قومی ائیرلائنu ان دنوں مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کو فیول کی بار بار بندش پر اپنا آپریشن بحال رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے ، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔ حکومتی گارنٹی پر پی آئی اے کمرشل بینکوں سے 260 ارب قرض بھی لے چکی ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کے مطابق پی آئی اے کے 34 میں سے 15 ہوائی جہاز گراؤنڈ ہیں صرف 19 ہوائی جہازوں سے ائیر لائن چل رہی ہے ان میں سے بھی بعض گراؤنڈ ہوتے رہتے ہیں۔

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  • پی آئی اے پروازیں  غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

    پی آئی اے پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

    قومی ائیر لائن پی آئی اے کی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، کئی پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی قومی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جدہ سے اسلام آباد کیلئے پی آئی اے کی پرواز میں 9 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 760 جدہ سے اسلام آباد کیلئے دوپہر 12 بجے روانہ ہونے کے بجائے رات 9 بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوئی جبکہ پرواز نے شام 7 بجے اسلام آباد پہنچنے کی بجائے ساڑھے 3 بجے صبح لینڈ کیا۔

    اسی طرح جدہ سے لاہور کیلئے پرواز پی کے 762 کی روانگی 5 گھنٹے جبکہ جدہ سے لاہور کیلئے دوسری پرواز پی کے 742 کی روانگی میں بھی ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ریاض سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 726 کی روانگی میں 4 گھنٹے 20 منٹ، شارجہ سے لاہور کیلئے پی کے 186 کی روانگی میں 5 گھنٹے 27 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

    21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی

    پی آئی اے کی مدینہ سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 744 کی روانگی میں 10 گھنٹے جبکہ مدینہ سے لاہور کی پرواز میں بھی ساڑھے 5 گھنٹے ،دبئی سے کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 714 دو گھنٹے جبکہ ٹورنٹو سے لاہور کی پرواز پی کے 798 کی روانگی میں بھی دو گھنٹے تاخیر ہوئی اسی طرح کوئٹہ سے کراچی کی پرواز پی کے 311 کی روانگی میں ساڑھے تین گھنٹے، لاہور سے کراچی کی پرواز کو ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر ہوئی-

    نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی میں تاخیر

  • کئی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے رخ تبدیل،متعدد تاخیر کا شکار

    کئی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے رخ تبدیل،متعدد تاخیر کا شکار

    کراچی : موسم کی خرابی اور تیز ہواؤں کے سبب پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے متعدد پروازوں کے رخ تبدیل کردیے۔

    باغی ٹی وی : : ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث بیشتر پروازیں متاثر ہوئی ہیں ملک بھر میں خراب موسم کے باعث دبئی سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کا رخ ملتان کی جانب موڑا گیا۔

    پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل

    ترجمان کے مطابق ٹورونٹو سے لاہور آنے والی فلائٹ قومی ائر لائن کی پرواز کو اسلام آباد اور ریاض سے پشاور آنے والی پرواز پی کا رخ اسلام آباد موڑا گیا تاہم واپس پشاور اتار لی گئی کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔

    ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کا اور ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 324 کا جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 760 دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 243 کو ملتان بھیجا گیا۔ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ فیصل آباد جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑا گیا۔

    بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …

    ترجمان کے مطابق لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747 تین گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 244 تین گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 406 پینتیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی –

    لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 821 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 9 پی 847 دو گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

  • پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر  پروازوں کا شیڈول متاثر

    پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھندکی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 6000 میٹر ہےپرواز پی اے 475 کی ریاض سے لاہور آمد دوپہر 12:20 کے بجائے شام 07:20 تک مؤخر کی گئی ۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    پرواز پی اے411 کی دبئی سےلاہور آمد رات 09:10 کے بجائے کل صبح 03:15 بجے تک مؤخر کی گئی ہے پرواز پی اے 410 کی لاہور سے دبئی روانگی دوپہر 01:10 کے بجائے رات 08:20 تک مؤخر کردی گئی ۔

    دبئی سے نجی ائیرلائن کی پرواز پی ای 411 تاخیرکا شکار ہوئی، نجی ائیرلائن کی کراچی سے لاہور روٹ کے اپ ڈاؤن کی پروازیں پی اے 405 اور پی اے 406 منسوخ کی گئیں جدہ سے سعودی ائیرلائن کی لاہور آمدکی پرواز ایس وی 738 اور روانگی کی پرواز ایس وی 739 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی حد نگاہ 5000 میٹر ہونے کی وجہ سے لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوئی جس بناء پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 اور پی کے 341 منسوخ کردی گئیں۔

    ملتان ائیرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر رہا، موسمی خرابی کے باعث ملتان سےکراچی کے لیے پی آئی اے پرواز پی کے 330 اور پی کے 331 تاخیر کا شکار ہوئی ملتان جدہ روٹ پر قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 739 اور ایس وی 740 بھی تاخیرکا شکار ہوئی۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

  • ائیر پورٹس دھند اپ ڈیٹ،انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور، پشاور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس دھند اپ ڈیٹ ،لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی تاخیر کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی: لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور حدنگاہ 1200 میٹر اور کمی کا رحجان ہے تاخیر کا شکار بین الاقوامی آمد پروازوں میں پی اے 475 ریاض لاہور دن 12:20 کے بجائے رات 1 بجے متوقع ہے،پی اے 411 دبئی لاہور رات 09:10 کے بجائے صبح 05:45 پر متوقع ہے-

    جبکہ تاخیر کا شکار بین الاقوامی روانگی پروازوں میں پی اے 410 لاہور۔دبئی روانگی دن 01:10 کے بجائے رات 11 بجے متوقع اور پی اے 472 لاہور جدہ روانگی دن 04:35 کے بجائے رات 11:59 پر متوقع ہے-

    عالوہ ازیں پی اے 430 لاہور ابوظہبی روانگی رات 12:35 کے بجائے صبح 09:15 پر متوقع ہے جبکہ ای ار 525 لاہور کراچی رات 08:15 کے بجائے رات 11 بجے متوقع ہے-

    پشاور ائرپورٹ پر ہلکی بارش کے ساتھ حد نگاہ 5000 میٹر ہے ایئر لائنز کے آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی،
    ایئر بلیو پی اے 631،ابوظہبی-پشاور صبح 9:30 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی،جبکہ پی آئی اے پی کے 728ریاض-پشاور دوپہر 03:30 کے بجائے رات 09:30 بجے پہنچی-

    پی آئی اے پی کے 258 شارجہ۔پشاور شام 06:05 بجے کے بجائے شام 07:30 بجے پہنچی ایئر بلیو پی کے 630 پشاور۔ابوظہبی صبح 10:30 بجے کے بجائے رات 08:30 بجے روانگی ہوئی،

    پی آئی اے پی کے 735 پشاور جدہ روانگی شام 5 بجکر 15 منٹ کے بجائے 10 بجکر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ فیصل آباد ایرپورٹ پر حد نگاہ 1000 میٹر اور کمی کا رحجان ہے اور ملتان ائرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر ہے جبکہ رات 11:30 بجے تک ناقص حد نگاہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے-

    براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں جبکہ فلائٹ انکوائری کیلئے مندتجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں-
    114
    0800 00114
    111 222 114

  • برٹش ایئرویز کا 15 جون سے اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز کا 15 جون سے اسلام آباد کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

    برٹش ایئرویز نے آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔

    باغی ٹی وی : برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ایئرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی اسلام روٹ آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر دو ہفتوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے، ہم نے کسٹمرز کو بھی آگاہ کرنے کے لیے جتنے نوٹس دے سکتے تھے دیئے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے کسٹمرز سے رابطے میں ہیں اور معذرت خواہ ہیں، کسٹمرز کو مکمل سہولیات، متبادل بکنگ یا ری فنڈ کی آپشز دی ہیں۔ برٹش ائیرویز کی پروازیں 15 جون سے صرف دو ہفتے کے لیے معطل کی جا رہی ہیں جبکہ مزید شیڈول یا تبدیلی کے بارے آگاہ کر دیا جائے گا، سفر سے پہلے برٹش ایئرویز ویب سائٹ سے لازمی کنسلٹ کیا جائے۔

    ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

    برٹش ایئرویز جلد ہی اس حوالے سے وضاحت جاری کرے گی۔ اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کی مقامی انتظامیہ ایئرپورٹ منیجر پی سی اے اے اسلام آباد کے ساتھ ہم آہنگی میں ہے۔