Baaghi TV

Tag: پرواز

  • پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ بیہوش، ہسپتال پہنچنے پرہوئی موت

    پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ بیہوش، ہسپتال پہنچنے پرہوئی موت

    پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل پائلٹ بیہوش، ہسپتال پہنچنے پر موت ہو گئی

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، ناگپور سے پونے جانے والی انڈیگو کی پرواز کی روانگی سے چند لمحے قبل طیارے کے پائلٹ بیہوش کو بورڈنگ گیٹ پر گر گیا جس کو فوری ایمبولنس منگوا کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تا ہم ہسپتال پہنچنے تک اسکی موت ہو گئی، انڈیگو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ہے جس پر ہمیں افسوس ہے

    انڈیگو ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی ناگپور ایئر پورٹ پر طبیعت خراب ہوئی اور وہ بیہوش ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم بدقسمتی سے انکی موت ہو گئی،ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اہلخانہ کے ساتھ ہیں

    قطر ایئرویز کے پائلٹ کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں موت
    واضح رہے کہ رواں ہفتے پائلٹ کی موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، دو بھارتی پائلٹ کی موت ہوئی ہے، قطر ایئر ویز کا پائلٹ بدھ کو دہلی سے دوحہ جا رہا تھا جب راستے میں اسکی طبیعت خراب ہو گئی اور موت ہو گئی، پرواز کیو آر 579 کو راستے سے دبئی کے لئے ڈائیورٹ کر دیا گیا تھا، یہ پائلٹ پہلے الائنس ایئر اور اسپائس جیٹ کے ساتھ کام کر رہا تھا ، 51 سالہ سینئر پائلٹ کی طبیعت خراب ہوئی تو ایئر بس اے 350 نے دوحہ میں لینڈنگ کی بجائے دبئی کی طرف رخ کر لیا، پائلٹ مسافر کے طور پر سفر کر رہا تھا، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پائلٹ جسمانی طور پر فٹ تھا، قطر ایئرویز کے پائلٹ پائلٹ کی موت پیر کی رات ہوئی،

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

  • پائلٹ نے دوران پرواز بھرے جہاز میں خاتون مسافر کو پرپوزکردیا،ویڈیو

    پائلٹ نے دوران پرواز بھرے جہاز میں خاتون مسافر کو پرپوزکردیا،ویڈیو

    لبنان کے ایک پائلٹ نے لبنانی مسافر خاتون کو اس وقت ناقابل فراموش سرپرائز دیا جب اس نے ٹیک آف سے کچھ دیر قبل سب کے سامنے اسے شادی کی پیشکش کی،لبنان کی قومی فضائی کمپنی مڈل ایسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ ابراہیم خطیب نے جہاز میں 245 افراد کے ساتھ پرپوز کرکے اپنی گرل فرینڈ کو حیران کردیا۔

    باغی ٹی وی: مڈل ایسٹ ائیر لائنز کے کیپٹن ابراہیم خطیب نے مسافروں کے لیے کاکپٹ میں موجود اناؤنسمنٹ سسٹم پر خاتون، جن سے وہ محبت کرتے تھے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سامنےآنے کے بعد وائرل ہوگئی لبنانی خاتون کو یہ توقع ہرگز نہیں تھی کہ جب وہ جہاز میں بیٹھیں گی تب انہیں زندگی کے سب سے یادگار لمحے کا تجربہ کرنے کو ملے گا، ہوا کچھ یوں کہ جب خاتون طیارےکے ٹیک آف کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں تو کیپٹن نے لاؤڈ اسپیکر کھولا اور سب کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

    سمجھ سکا نہ کوئی آج تک کہ کیا ہوں میں، ہوا کےدوش پہ جلتا ہوا …

    ابراہیم خطیب نے تمام مسافروں کو مخاطب کیا اور کہا کہ آج میں طیارے میں بہت ہی خاص مسافر کو خوش آمدید کہتا ہوں، ان کا نام شیریں الحاج ہے ، کیا آپ کھڑی ہوسکتی ہیں؟اپنا نام سنتے ہی خاتون ششدر رہ گئیں اور شرم سے چہرہ چھپا لیا، جب وہ کھڑی ہوئیں تو پائلٹ نے اعلان جاری رکھا اور کہا ‘245 مسافروں کے سامنے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے آپ سے محبت ہے، اور میں نے آپ کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے،میں آپ سے مشہورِ زمانہ سوال کروں گا، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گی؟ شیریں نے جواب دیا یقیناً ہاں-

    یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا،امریکا

    ابراہیم خطیب اعلان ختم کرکے اپنی سیٹ سے اٹھ کر مسافروں میں آتے ہیں اور شیریں الحاج کو گلے لگاتے ہوئے انگوٹھی نکال کر خاتون کی انگلی میں پہنا دیتے ہیں تاہم یہ سن کر تمام مسافر تالیاں بجاتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں، بہت سے مسافر ویڈیوز بھی بناتے دکھائی دیے، تاہم شیریں نے ابراہیم کو شادی کے لیے ہاں کردی ویڈیو کو مڈل ایسٹ ایئرلائنز فینز کلب کے نام سے ایک پیج نے پوسٹ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم اور شیریں اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے جو کئی عرصے سے جانتے ہیں۔

    برطانوی ٹی وی میزبان کی اہلیہ نےفحش تصاویر اسکینڈل میں ملوث شوہرکوبےنقاب کردیا

  • خلائی سیاحت؛ پہلی پرواز مکمل، سیاح واپس آگئے

    خلائی سیاحت؛ پہلی پرواز مکمل، سیاح واپس آگئے

    خلاء میں جانے والی سیاحوں کی پہلی پرواز اپنا سفر مکمل کرکے 6 افراد سمیت واپس آگئی ہے جبکہ ۔ رچرڈ برانسن کی ورجن گیلیکٹک نے خلا کے کنارے پر اپنی پہلی پرواز کی جبکہ نرچرڈ برانسن کی خلائی کمپنی نے اب ایلون مسک کے اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کے بلیو اوریجن کے ساتھ کمپنیوں کے ایک چھوٹے سے کلب میں شمولیت اختیار کی ہے، جو رقم کی ادائیگی کرنے والے افراد کو خلا تک لے جاسکتی ہے۔


    وی ایس ایس یونٹی ایک راکٹ سے چلنے والا خلائی جہاز ہے، جس کو نیو میکسیکو میں ٹیک آف کے لیے ایک کیریئر ہوائی جہاز سے باندھا گیا تھا اور Galactic 01 نامی اس مشن میں خلائی سیاح نہیں تھے بلکہ اطالوی فضائیہ کے دو ارکان اور ایک ریسرچ انجینئر تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈبلیو ایچ او نے بھی سویٹنر کو کینسر کے خطرے کا باعث قرار دے دیا
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

    ان تینوں نے پرواز کا استعمال مائیکرو گریوٹی میں سائنسی معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا، جس میں بائیو میٹرک ڈیٹا اور حیاتیاتی لحاظ سے متعلقہ مائعات (liquids) اور ٹھوس (solid) مرکبات کتنی اچھی طرح سے مکس ہوتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے اس تجربے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ممکنہ مستقبل کے مشنوں کی تربیت کے طور پر بھی استعمال کیا ہے، جبکہ مسافروں میں ورجن گیلیکٹک کے دو پائلٹ اور ایک فلائٹ انجینئر شامل تھے۔

  • کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

    کھٹمنڈو سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا

    متحدہ عرب امارات: فلائی دبئی کی پرواز کھٹمنڈو سے ٹیک آف کے دوران پرندوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دبئی جانے کیلئے پرواز بھری تھی۔


    فلائی دبئی کی پرواز کھٹمنڈو سے ٹیک آف کے دوران پرندوں کے ٹکراگئی تاہم کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی اور مقامی وقت کے مطابق 11 بجے پہنچنے والی فلائٹ 3 گھنٹے کی تاخیر سے دبئی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گئی۔

    دبئی: 253پاکستانیوں سمیت 319 گداگر گرفتار


    ایئر لائن نے بتایا کہ بوئنگ 737-800، رجسٹریشن A6-FED پرفارم کرنے والی پرواز FZ-576 کھٹمنڈو (نیپال) سے دبئی سے ٹیک اف کر رہی تھی کہ پرندے سے ٹکرا گئی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد عملے نے دبئی کے لیے پرواز جاری رکھی –


    ایوی ایشن حکام کے مطابق پائلٹ نے بہت مہارت اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت دبئی لینڈ کرایا طیارے کا مکمل معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ طیارے میں سوار مسافر اور جہاز کا عملہ بھی محفوظ رہا۔

    ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ معمول کے مطابق دبئی میں اترا اور مزید معائنہ کیا جائے گا-

    دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی


    ائیر لائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمارے تجربہ کار فلائٹ عملے نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کیا اور اس بات کا تعین کرنے کے بعد کہ انجن نارمل آپریٹنگ پیرامیٹرز کے اندر تھا آگے کا سفر جاری رکھا۔ ہمارے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے مسافروں کے سفر کے شیڈول میں ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

    نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا

  • آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

    آئر لینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پرغیرمتوازن لینڈنگ کے دوران پرواز کو حادثہ،رن وے بند

    یورپی ملک آئرلینڈ کے ڈبلن ائیرپورٹ پر غیر متوازن لینڈنگ کے دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگئی-

    باغی ٹی وی :ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ریان ائیر کی پرواز ایف آر 5542 انگلینڈ کےلیورپول جان لینن ائیرپورٹ سے آئرلینڈ پہنچی پرواز ڈبلن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے نمبر 28 پر لینڈنگ کے دوران غیر متوازن ہوئی اور رن وے سے ٹکرانے سے بوئنگ 737 طیارے کا اگلا گیئر بری طرح نقصان کا شکار ہوا نوز گیئر کا ٹائر پھٹ گیا تاہم طیارہ کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام مسجد پر چاقو حملہ

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہےتاہم اس واقعے میں ایک مسافر کی صدمے سے حالت خراب ہوئی ہنگامی صورتحال کے بعد پہنچنے والے نیشنل ایمبولینس سروس کے اہلکاروں نے مسافروں کی جانچ پڑتال کی۔

    امریکا میں خرگوش پولیس افسر بن گیا

    ایمرجنسی کی وجہ سے ڈبلن ائیرپورٹ کا جنوبی رن وے بند ہے اور شمالی رن وے استعمال میں ہے۔

  • طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

    طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

    کیا ٹائم ٹریول یعنی وقت میں آگے یا پیچھے سفر کرنا ممکن ہے؟ اس کے بارے میں آج تک سائنسدان بھی کوئی جواب نہیں ڈھونڈ پائے-

    باغی ٹی وی: یونائٹیڈ ائیرلائنز کے بوئنگ 777-300 طیارے نے ایسا کچھ کیا جسے مکمل ٹائم ٹریول تو نہیں کہا جاسکتا مگر کچھ حد تک اس سے ملتا جلتا ضرور ہے،یہ طیارہ 2023 میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول سے اڑان بھر کر امریکا میں 2022 میں اترا۔

    برطانیہ کا سالِ نو کےآغازپر141 شہریوں کو اعلیٰ ترین اعزازات دینے کا اعلان:پاکستانی…


    فلائٹ راڈار 24 کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے تکنیکی طور پر ماضی میں ایک دن پیچھے سفر کیا کیونکہ یہ طیارہ مختلف ٹائمز زونز سے گزر کر منزل تک پہنچا تھا۔

    یہ طیارہ سیئول سے یکم جنوری 2023 کو وہاں کے مقامی وقت کے مطابق رات 12:29 کو روانہ ہوا اور 31 دسمبر کی شام 5 بج کر ایک منٹ پر سان فرانسسکو پر اترا،سیئول کا وقت سان فرانسسکو کے وقت کے مقابلے میں 17 گھنٹے آگے ہے۔

    بحرالکاہل کے درمیان سے گزرنے والی انٹرنیشنل ڈیٹ لائن نے اس ‘ٹائم ٹریول’ کو ممکن بنایا طیارے کا مجموعی سفر تو 9 گھنٹے 46 منٹ کا تھا مگر انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کے عجیب نظام کے باعث گھڑیوں میں وقت آگے کی بجائے پیچھے کی جانب گیا، یعنی اس پرواز میں سوار افراد نے 2 بار نئے سال کا جشن منایا ہوگا۔

  • قنطاس ائیر لائنز کی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر اسی روٹ پر یادگار پرواز

    قنطاس ائیر لائنز کی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر اسی روٹ پر یادگار پرواز

    آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ روٹ پر اپنی پہلی فلائٹ کے سو سال پورے ہونے پر یادگار پرواز کی۔

    باغی ٹی وی : یکم نومبر 1922 کو قنطاس ائیر نے چارلی وِل سے کلونکری لانگریچ اپنی پہلی کمرشل پرواز کی تھی، جسے اب سو سال پورے ہو گئے ہیں قنطاس بمبارڈیئر Q400 ٹربو پروپ نے جہاز میں موجود خصوصی مہمانوں کے ساتھ 928 کلومیٹر کا سفر طے کیا-

    برازیل : بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،اقتدارنومنتخب صدر لولا…

    جب کہ لانگریچ، ونٹن اور کلونکری سبھی قنطاس کا حقیقی گھر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، یہ چارلی وِل تھا جہاں سے پائلٹ ولموٹ ہڈسن فیش نے 2-3 نومبر 1922 کو جہاز میں 106 خطوط کےساتھ پروازکی کلونکری میں سفر ختم ہونے سے پہلے اس نے ٹمبو، بلیکال، لونگریچ اور ونٹن کا رخ کیا۔

    قنطاس کی پہلی پرواز ،فوٹو بشکریہ: اے بی سی نیوز

    رجسٹریشن VH-QOT کے حامل طیارے کی اس خصوصی فلائٹ نمبر QLK660D نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:21 بجے چارلی وِل سے ٹیک آف کیا اور 4:11 بجے لانگریچ پر لینڈنگ کی، فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

    کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردیں

    مروے شائر کے میئر شان ریڈنیج نے کہا کہ مجھے اس سب پر بہت فخر ہے؛ یہ سوچنا کہ چارلی وِل سے نکلنے والی پہلی قنطاس میل فلائٹ واقعی جشن منانے کے لائق ہے-

    فوٹو: بشکریہ اے بی سی نیوز

    شمالی کوریا کا نیا تجربہ، میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

    کلونکری کے میئر گریگ کیمبل نے کہا کہ یہ علامتی ہے مسٹر کیمبل نے کہا میں صرف قنطاس ہی نہیں بلکہ بہت سارے کارپوریٹ آسٹریلیا کو دیکھنا پسند کروں گااس صد سالہ جشن کا مطلب یہ ہے کہ یہ واقعی مستند آسٹریلوی کمپنیاں لوگوں کی خدمت کے لیے قائم کی گئی تھیں۔

    قنطاس ائیرویز لمیٹڈ آسٹریلیا کی فلیگ کیریئر فضائی کمپنی ہے اور جہاز کے سائز، بین الاقوامی پروازوں اور بین الاقوامی مقامات کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔

    یہ ائیر لائن دنیا کی تیسری قدیم ترین ائیر لائن ہے جو اب بھی کام کر رہی ہے، جس کی بنیاد نومبر 1920 میں رکھی گئی تھی، اس نے مئی 1935 میں بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغاز کیا۔

    دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کا ٹکراؤ تباہ کن ہو سکتا ہے،روس کا انتباہ

  • ڈینگی سکواڈ کے زیر سایہ مچھروں کی پروازیں

    ڈینگی سکواڈ کے زیر سایہ مچھروں کی پروازیں

    قصور
    ڈینگی سکواڈ غیر فعال،قوم کا لاکھوں ماہانہ خرچ کرنے والا سکواڈ کئی ماہ سے مچھر مار سپرے نا کر سکا،پورے شہر میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی سکواڈ قصور لاکھوں روپیہ ماہانہ قوم کا کھا کر ڈکار بھی نہیں رہا
    سارا کام خاموشی سے کئے جا رہا ہے
    عرصہ دراز سے ڈینگی سکواڈ قصور کی طرف سے مچھر مار سپرے نہیں کی گئی جس کے باعث مچھروں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے خاص کر ڈینگی مچھر کی بہتات ہو رہی ہے اور قصور شہر و قرب و جوار میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں دیکھی جا رہی ہیں
    ڈینگی سکواڈ قصور نے محض گلی محلوں میں اعلانات اور سیمینارز کروا لینا ہی اپنا اصل کام سمجھ لیا ہے اور عملی کچھ نا کرنے کی قسم کھا لی ہے جس کے باعث درجنوں لوگ ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال میں پڑے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کے لئے  پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

    سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کے لئے پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

    سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی پہلی پروازکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی.

    دفتر خارجہ کے مطابق یہ کھیپ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے دفتر خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کی۔پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے.

    علاوہ ازیں ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی ایک اور پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی پہنچ گئی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکی سے مجموعی طور پر 13 امدادی پروازیں متاثرین سیلاب کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ترکی کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا جاتا ہے.

    پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک 90پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 39، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 8 ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی 3 اور امریکہ سے 11پروازیں،نیپال اور سعودی عرب سے ایک ایک پرواز امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں ۔

  • جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

    جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

    جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے، ترجمان کے مطابق طیارہ گراونڈ ہونے کی وجہ سے کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ایس وی 701 منسوخ کر دی گئی ہے، پرواز کے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے، تمام مسافروں کو بتا دیا گیا ہے کہ انہیں کل صبح جدہ روانہ کردیا جائے گا

    ایئر پورٹ پر پرندوں کے طیاروں کے ساتھ ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں تا ہم ایوی ایشن حکام کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے صرف دعوے کئے جاتے ہیں

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ بھی نہ صرف کراچی بلکہ لاہور ایئر پورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتے ہیں، ایوی ایشن حکام کی جانب سے صرف اعلانات اور دعووں نے کئی طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایوی ایشن حکام واقعی میں اقدامات کریں، اعلانات نہیں

    طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ایئر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟