Baaghi TV

Tag: پروٹوکول

  • پروٹوکول کیوں نہیں دیا؟ وزیراعلیٰ کے پی مریم نواز سے ناراض ہو گئے

    پروٹوکول کیوں نہیں دیا؟ وزیراعلیٰ کے پی مریم نواز سے ناراض ہو گئے

    پنجاب حکومت نے پروٹوکول کیوں نہیں دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مریم نواز سے ناراض ہو گئے، خط لکھوا دیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو پنجاب کے شہر فیصل آباد میں عدالت پیشی کے دوران سکیورٹی نہ ملنے پر پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری عابد مجید نے علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں سکیورٹی نہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کو شکایتی خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں وی وی آئی پیز کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو فیصل آباد میں سکیورٹی نہیں دی گئی، خیبر پختونخوا حکومت پنجاب اور وفاق کے وزرا اور سینیئر افسران کو بھی سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرتی ہے تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی،ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دورے سے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا گیا تھا، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی ملنی چاہیےتھی۔معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سکیورٹی نہ ملنے پر انکوائری کی جائے، پنجاب پولیس کو اس بارے سخت ہدایات جاری کی جائیں

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے تھے، نومئی کے چار مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت گزشتہ روز منظور ہوئی ہے،کے پی حکومت کے خط پر پنجاب حکومت کے ردعمل کا انتظار ہے، ممکنہ طور پر پنجاب حکومت کا ردعمل ہو گاکہ نومئی کے بلوائیوں کو کبھی پروٹوکول نہیں دیا جاتا،

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

    بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

  • قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئی ہیں، چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے، دوران سفر معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے،سابق چیف جسٹس صاحبان کیساتھ پروٹوکول کی دس سے بارہ گاڑیاں مختص تھیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ پروٹوکول کی صرف 2گاڑیاں رہ گئیں تھیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہندو جیم خانہ کی ملکیت سے متعلق کیس کی چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے سماعت کی تھی دوران سماعت رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تجویز پیش کی کہ کمشنر سے زمین کے رقبے سے متعلق تفصیل طلب کی جائے، آپ زمین سندھ حکومت کے حوالے کر دیں۔

    وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ شہر میں کوئی ایسی عمارت بتا دیں جو سندھ حکومت نے محفوظ رکھی ہو؟ جس پر رمیش کمار نے جواب دیا کہ گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ وہاں عوام نہیں جاتے اس لیے صاف ہیں، جو عوامی مقامات ہیں وہ بتائیں کسی کو صاف رکھا ہو، آپ گورنر ہاؤ س کے باہر احاطہ دیکھ لیں جاکر، کیا حال ہے، دنیا کاکوئی ایک ملک بتا دیں جہاں گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرکنٹینر لگے ہوں، وہ وقت بھی آئےگا جب حکمرانوں کو لوگوں کی فکر ہوگی، ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے آپ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نہیں کرنے دیں گے، آپ کو تو یہ جگہ نہیں دیں گے،کل آپ کچھ اوربنا دیں گے۔

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار …

  • وزیرِ ریونیو پنجاب منصور احمد خان نے  پروٹوکول لینے سے انکار کردیا

    وزیرِ ریونیو پنجاب منصور احمد خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا

    پنجاب کابینہ میں شامل نومنتخب وزیر نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا .وزیرِ ریونیو پنجاب منصور احمد خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو پروٹوکول نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ منصور احمد خان پی پی271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوابزادہ منصور احمدخان معروف سیاستداں نوابزداہ نصراللّٰہ خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ نوابزادہ منصور احمد خان وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی

    منصور احمد خان نے وزیراعلی کو خط میں لکھا کہ موجود ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا، ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے میں نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے .

    صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہقیام امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے،محرم الحرام کے مقدس مہینے میں بھی بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو پروان چڑھانے میں علماء کرام اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں،محرم الحرام کے موقع پرضلعی انتظامیہ، پولیس تمام سرکاری اداروں او ر ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں سے مل کر تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی، راستوں میں روشنی، صفائی، نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جہاں سے حساس جلوسوں‘ مجالس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جلوس کی گزرگاہوں میں صفائی ستھرائی اور بجلی کی لٹکتی تاروں کی مرمت کر دی گئی ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ نے باہمی مشاورت سے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

    محرم الحرام میں غیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں ایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحاد پیدا کرتے ہو ئے مسلسل چوکنا رہنا ہو گا، بالخصوص ہمسایہ ملک میں موجودہ حالات کے تناظر میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے جید علماء کرام مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کو کامیاب بنائیں کسی بھی شرانگیزی‘ فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بالخصوص ملکی قوانین کے تابع بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جس پر نفرت انگیز پوسٹ‘ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق فوری ایکشن سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل رسول ؐ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے جس کاپہرہ دینا ہمارا اولین فرض ہے اور تمام مسالک کے علماء مل کرایسی تمام قوتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں گے جو امت مسلمہ کی صفوں میں انتشار اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے  ہیں۔

  • امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی

    امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی

    امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر پروٹوکول کی ایک غلطی دیکھنے میں آئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہو گئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔


    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔


    بلاول بھٹو نے اٹلی اور ترکی کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی جبکہ امریکی ٹی وی سی این این سے انٹرویو بھی ان کی آج مصروفیات کا حصہ ہے۔


    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بالاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سےمزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے س نمٹنےکیلئے ہم اکھٹے ہورہےہیں، اس مسئلےسے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔

    دوسری جانب ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا-

  • عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ، ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کےمطابق عمران خان کوائیر پورٹس پروی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔

    ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نےویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے:عمران خان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہےکہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیرپورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائےجووہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔

    شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تابناک روایت ہے ،وزیراعظم

    علاوہ ازیں سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہےسازش کا مجھے پہلے پتہ تھا، چند دن پہلے پورا علم ہوگیا ہے، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور ایک محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، ویڈیو میں پچھلی گرمیوں سے اب تک سازش میں ملوث کرپٹ ٹولےکے ایک ایک شخص کا نام بتایا ہے،، اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو قوم کے سامنے آئےگی تاکہ سارے پاکستانیوں کو پتہ چلےکہ کون کون ملوث تھا-

    اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھاکہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہےعمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں انہوں نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔

  • حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

    حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

    نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات کریں گے.
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج 2021ء کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ابھی تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے، پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔
    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو حج پر آنے والوں کیلئے قواعد وضوابط بنانے سے پہلے کورونا کی صورتحال واضح ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حج کے دوران لوگوں کو پیش آنے والے مسائل سے بخوبی واقف ہے، اس حوالے سے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
    نور الحق قادری نے کہا کہ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 10 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی حکومت کورونا وائرس کے صورتحال کی سخت نگرانی اور تمام ممالک سے اعدادوشمار جمع کر رہی ہے، صورتحال بہتر ہونے پر سعودی حکومت پاکستان کو فوری آگاہ کرے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان امور پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے، صورتحال بہتر ہونے پر حج انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سے حج 2021ء میں شرکت کرنے والے عازمین کی تعداد نہیں بتا سکتے، اس کیلئے سعودی حکومت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ حج کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، حکومت پاکستان حج پر جانے والوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گی، میڈیا حاجیوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائے۔