Baaghi TV

Tag: پروپیگنڈا

  • کنٹینر سے گرنے والاشخص زندہ ، پی ٹی آئی پروپیگنڈا بے نقاب، ماں کے انکشافات

    کنٹینر سے گرنے والاشخص زندہ ، پی ٹی آئی پروپیگنڈا بے نقاب، ماں کے انکشافات

    کنٹینر سے گرنے والے شر پسند طاہر عباس سے متعلق پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی نے بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کیا،ویڈیو میں ایک شخص کو کنٹینر سے گرتا دیکھا جا سکتا ہے بعدازاں ویڈیو کو بنیاد بنا کرشرپسند شخص کی موت کا جعلی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،سیکیورٹی ذرائع کےمطابق مذکورہ شخص زندہ ہے جبکہ موت سے متعلق حقائق اس کے برعکس ہیں،کنٹینر سے گرنے والے شخص کی شناخت طاہر عباس کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ٰطاہر عباس ولد فیض احمد تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ہے,طاہر عباس کے رشتہ داروں کےمطابق وہ زخمی ہے اور ہسپتال سے ابتدائی علاج کے بعد راولپنڈی میں بہنوئی کے گھرپرہےتکنیکی تحقیقات کے مطابق”طاہر عباس نے اپنا فون بند کر رکھا تھا اور اپنے موبائل فون میں کسی اور کا نمبر استعمال کر رہا تھا،موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر کو ٹریس کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اس وقت راولپنڈی میں ہے ۔طاہر عباس کاشتکار ی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لئے بطور ایجنٹ کام کرتا ہے طاہر عباس ویزوں کی غرض سے 21نومبر 2024 کو اسلام آباد آیا،مذکورہ شخص بعدازاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہو گیا.تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ” مذکورہ شخص پی ٹی آئی کا کارکن اور پی پی 41سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے بسمہ ریاض چوہدری سے وابستہ ہے۔طاہر عباس پہلے پیپلز پارٹی کا ورکر تھا لیکن بعد میں پی ٹی آئی کا حمایتی بن گیا۔طاہر عباس اس وقت راولپنڈی میں اپنے بہنوئی کے ساتھ رہائش پزیر ہے جس بارے میں پتہ چلایا جا رہا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے طاہر عباس کی ماں کا کہنا تھا کہ بیٹے کو اسلام آباد جانے سے منع کیا لیکن وہ ضروری کام کا اصرار کرے چلا گیا جس کے بعد ایک دفعہ فون کرکے بتایا کہ میں خیریت سےہوں تھوڑی چوٹ لگی ہے جلدی ٹھیک ہو جاوں گا .

    سپریم کورٹ نے ہزاروں مقدمات نمٹا دیئے

    عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے، آصف زرداری

    چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

  • جناح ہاؤس حملہ: سیکیورٹی اداروں  سے متعلق پی ٹی آئی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب

    جناح ہاؤس حملہ: سیکیورٹی اداروں سے متعلق پی ٹی آئی کا گھناؤنا پروپیگنڈہ بے نقاب

    لاہور: 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : شرپسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قرار دے کر حملے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر لگایا گیا تھا تاہم شر پسند شخص بھی تحریک انصاف کا سرگرم کارکن نکلا جس کا نام عمران محبوب ہے اس کی تصدیق اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی کر دی۔

    عثمان بزدار،فرح گوگی اور بشری بی بی کے بیٹے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ …


    حکام کے مطابق شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبہ کے تحت ابتدا میں ہی جناح ہاؤس بھیجا گیا تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اِسے ایجنسیوں کااہلکار قرار دیا جائے اور حملے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے شرپسند شخص نجی ہوٹل کاملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔

    عمران خان نے چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کر دی

    سرکاری حکام کے مطابق اسے سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں نے بھی اسے ببانگ دُہل ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا تھا۔

    پی ٹی آئی نے عمران محبوب ایجنسیز کا بندا قرار دیتے ہوئے جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا بعد ازاں پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سےجاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ اس وقت شر پسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    روس اور یوکرین کی بمباری میں ڈیم تباہ،سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

  • پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    لاہور: بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالفت جعلی خبروں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آشیرباد کے لیے مسلمان مخالف پروپیگنڈے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا خود بھارتی صحافی محمد زبیر نے بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قبر کے اوپر لوہے کی جالی ہے اور اس پر تالا لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کو لے کر الزام لگایا گیا کہ یہ قبر پاکستان میں ہے جہاں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں کو تالے لگاتے ہیں تاکہ ان کی لاشوں کو زیادتی سے بچایا جا سکے۔


    اس تصویر کو کئی بڑے بھارتی اشاعتی اداروں اے این آئی، دی ٹائمز، نیوز 18، ٹائمز آف انڈیا ،دی پرنٹ، ٹائمزناؤ اور این ڈی ٹی وی سمیت دیگر چینلز نے بھی خوب اچھالا ہے۔


    https://twitter.com/jihadwatchRS/status/1652357266337587206?s=20
    تاہم بھارت کے مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے پاکستان کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس تصویر کے مشکوک دعوے کی سچائی تلاش کرنے کے لیے جب گوگل میپس/اسٹریٹ ویو سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کو کراس چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جو تصویر استعمال کی جا رہی ہے وہ دراصل بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع قبرستان کی ہے۔
    https://twitter.com/ashoswai/status/1652691199134670849?s=20
    آلٹ نیوز کے مطابق یہ قبر بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے دراب جنگ کالونی مدنا پیٹ، حیدرآباد، انڈیا میں واقع مسجد سالار ملک کے سامنے مقامی قبرستان میں موجود ہے۔


    آلٹ نیوز نے مقامی سماجی کارکن عبدالجلیل کو قبرستان بھیج کرقبر کی تصدیق کی، ویڈیو میں مقامی مسجد کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ قبر ڈیڑھ دو سال پرانی ہے اور یہ قبر کمیٹی کے ذمہ داروں کی اجازت کے بغیر راستے میں بنائی گئی جس سے آنے جانے کا رستہ بھی تنگ ہوگیا پرانی قبروں میں مردے دفنانے کے باعث لواحقین نے قبر پر جالی ڈالی ہے تاکہ کوئی قبر میں دوسرا مردہ دفن نہ کرسکے۔