Baaghi TV

Tag: پروپیگنڈہ

  • پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پرسمندر پار پاکستانیوں نے ریان گرم اور مرتضیٰ حسین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے

    حالیہ دنوں میں، صحافی ریان گرِم اور مر تضی حسین کی جانب سے دی انٹرسیپٹ میں شائع ہونے والے ایک متنازعہ مضمون نے زبردست بحث کو جنم دیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس خفیہ معلومات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی فوج نے اپنے افسران کو سوشل میڈیا پر ججز اور سیاسی کارکنوں کو ڈوکس کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ دھماکہ خیز رپورٹ نہ صرف اپنے مواد کی وجہ سے بلکہ ان الزامات کے وسیع تر اثرات کی وجہ سے بھی شدید تنازعہ کا باعث بنی ہے۔

    ریان گرِم اور مرتضی حسین کو اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں مخالفین نے ان کے بھارتی صحافیوں سے تعلقات اور پاکستان مخالف سمجھے جانے والے پچھلے کام کی نشاندہی کی ہے۔ یہ نقاد یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ صحافی اکثر خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہیں جنہیں وہ شائع کرنے سے انکار کرتے ہیں، جس سے ان کی ساکھ پر شدید شبہات پیدا ہوتے ہیں۔اپنی متنازعہ رپورٹنگ کو جاری رکھنے کی کوشش میں، گرِم اور مرتضی نے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔ ان کی کوششوں کے باوجود، سوال یہ ہے کہ کیا وہ اپنے غیر معمولی دعووں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ان الزامات کے نتیجے میں، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹیز نے گرِم اور انڈرسن کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ہتک عزت کے مقدمات چار اہم عناصر پر مبنی ہوتے ہیں: ایک جھوٹا بیان جو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہو، اس بیان کی کسی تیسرے فریق کو اشاعت، اشاعت میں کم از کم لاپروائی، اور ملوث افراد کی ساکھ کو نقصان پہنچانا۔ ان تمام عناصر کا موجود ہونا ممکنہ مقدمات میں نظر آتا ہے۔

    ان مقدمات کے مرکز میں مبینہ خفیہ دستاویزات ہوں گی۔ گرِم اور مرتضیٰ کو ان دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا یا اپنے بے بنیاد دعووں کے لیے قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان قانونی جنگوں کا نتیجہ ان کی صحافتی کوششوں کی ساکھ اور مستقبل پر نمایاں اثر ڈالے گا۔کیا گرِم اور مرتضی اپنے دعوؤں کی تائید کے لیے ضروری شواہد فراہم کریں گے، یا وہ دوسرے بدنام صحافیوں کی طرح بدنامی کا سامنا کریں گے؟ جیسے جیسے یہ کہانی آگے بڑھے گی، ان کی ساکھ اور کیریئر کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ مرتضیٰ حسین اور ریان گرم نے پاک فوج کے خلاف ایک سٹوری میں پروپیگنڈہ کیا تھا اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی تھی،انٹرسیپٹ کی رپورٹ میں پاکستان دشمنی کی حدیں پار کر لی گئی تھیں، انہوں نے رپورٹ میں پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا اور سوشل میڈیا کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی جو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی جو ملک دشمنی میں بہت آگے جا چکی ہے، اس کی طرف سے اس ادارے کو یہ رپورٹ بنا کر دی گئی اور انہوں نے شائع کر دی.اس رپورٹ بارے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر جھوٹ ہے،اس میں غلط معلومات دی گئی ہیں،

    علی بلوچ ایکس پر لکھتے ہیں کہ کند ذہن ہمیشہ اپنے ذہنی معیار تک سوچتا ہے اس سے اوپر سوچنا ذہنی صلاحیت کی توہین ہے۔مرتضیٰ حسین بھی کند ذہن ہے جسے لگتا ہے سوشل میڈیا پر ذانی و تاریک انصاف کیخلاف لکھنے والے تمام اکاؤنٹس "فوجی” چلا رہے ہیں۔لیکن افسوس اس بات کا ہے مرتضیٰ نے دو چار اکاؤنٹس کے نام تو لکھ دئیے لیکن ان کے رینک نہیں بتائے۔ساتھ میں شدتِ افسوس یہ ہے کہ مرتضیٰ نے ہمیں فوج میں کوئی رینک نہیں دیا اس لئے میں سوشل میڈیا پر موجود فوجیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں بھی رینک دئیے جائیں۔۔۔

    https://twitter.com/balochali05/status/1819330431851925813

    صحافی حماد اظہر اسلم کہتے ہیں کہ جیسے ہی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہیے، ہمیں عمران خان کے دوستوں مرتضیٰ حسین اور ریان گرم کی سٹوری نظر آتی ہے۔ یہ وہی سکرپٹ دہرایا جا رہا ہے لیکن لگتا ہے عمران خان کوئی سبق نہیں سیکھ رہے۔

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کہتے ہیں کہ تحریک انصاف والوں کو بیوقوف بنا کر پیسے کمانا کتنا آسان ہے؟
    ایک ہی صحافی بولتا ہے کہ یوکرائن نے NATO کی بجائے پاکستان سے اسلحہ مانگا.وہی صحافی پھر بونگی مارتا ہے کہ اسرائیل کو مغرب کی بجائے پاکستان سے اسلحہ کی بھیک مانگنی پڑی .اب بونگی مارتا ہے کہ فوج نے لاکھوں لوگ بھرتی کئے ہیں تاکہ تحریک فساد کے فتنہ کا خاتمہ کیا جا سکے.ایسی ایسی بونگیاں ماریں گے کیونکہ انکو پتہ ہے کہ پڑھنا صرف تحریک انصاف کے بیوقوف لوگوں نے ہے جو ہمیشہ کانسپریسی تھیوریاں ڈھونڈتے ہیں اور انتہا کے عقل سے فارغ ہیں۔ ایسی بونگیاں کوئی مستند اخبار چھاپے گا نہیں اسلئے خود سے لکھیں گے اور ساتھ تحریک انصاف والوں سے چندا مانگنا شروع کردیں گے۔یہ تحریک انصاف والے ایسے ہی بیوقوف بننے کے پیسے دیتے ہیں لہذا بندا اب انکو کیا سمجھائے لیکن پھر بھی بطور یوتھیا وائرس کا والد، ہمارا فرض ہے کہ کوشش ضرور کریں

    علیزے خان کہتی ہیں کہ جدید ترین سافٹ وئیر IVBP 3.3 نے تحریک انصاف کا نیا فراڈ پکڑ لیا،یہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس اور ریان گرم کی چیٹ ہے جہاں جبران الیاس ریان گرم کو پاکستانی فوج کی تذلیل کے احکامات جاری کر رہا ہے۔ جبران الیاس باقاعدہ امریکی ایجنسیوں کا پیڈ ملازم ہے

  • بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    بھارتی میڈیاباز نہ آیا، پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا،بھارتی صحافی پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے لگے، مودی سرکار کی زبان بولتے ہوئے بھارتی میڈیا نے پاک فوج کے خلاف مہم شروع کر دی ہے،جموں کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑھتے حملوں، بھارتی فوج کی ہلاکتوں اور عسکریت پسندوں کے خوف میں مبتلا بھارت نے اپنی قوم کو سچ بتانے کی بجائے ایک بار پھر پروپیگنڈہ کی راہ پکڑ لی ہے.

    بھارتی ٹی وی چینل ری پبلک ٹی وی نے مودی سرکار کی زبان بولتے ہوئے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ہے ،اس دوران آدتیہ راج جو بھارتی صحافی ہیں اس نے پاک فوج کے خلاف پروپینگڈہ کیا اور ایکس پر من گھڑت افواہیں پھیلائیں، مودی سرکار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرتی ہے، پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کروائے جاتے ہیں، یوٹیوب چینل بند کروائے جاتے ہیں تا ہم پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے بھارتی صحافیوں اور بھارتی میڈیا کو مودی کی شہہ حاصل ہوتی ہے،بھارتی صحافی آدتیہ راج نے سوشل میڈیا پر من گھڑت بات اور جھوٹ بولا،آدتیہ راج بھارتی فوج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا کارندہ ہے،اسے را کی سرپرستی حاصل ہے.

    ریپبلک ٹی وی کے مطابق، پاکستانی فوج کے ایس ایس جی چیف جنرل عادل رحمانی کو جموں و کشمیر میں ایس ایس جی کی دراندازی کی سازش کے بے نقاب ہونے کے بعد اسپورٹس اینڈ فٹنس ڈائریکٹوریٹ تبادلہ کردیا گیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا نام آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا، اور میجر جنرل احمد جواد اب ایس ایس جی کے سربراہ ہیں۔

    https://x.com/ghulamabbasshah/status/1819313310694621298

    بھارتی میڈیا نے جھوٹا اور من گھڑت الزام لگایا، بھارتی میڈیا جو کہہ رہا ہے اس کے مطابق تو یہ مودی سرکار کی بہت بڑی ناکامی ہے، مودی سرکار جو اپنے آپ کو ایشیا کی سپر پاور سمجھتی ہے اگر انکی بات سچ ہے تو یہ انکی انتہائی نااہلی ہے کہ اربوں روپے لگا کر بھی مودی سرکار کی فوج بارڈر پر لوگوں کو روک نہیں روک سکی،پانچ اگست سے قبل مودی سرکار نے یہ تماشا لگانا تھا کیونکہ مودی سرکار نے پانچ اگست کو کشمیرکی حیثیت بدلی تھی اور 5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا.غباروں اور کبوتروں سے ڈرنے والی بھارتی فوج اب کشمیری عسکریت پسندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی یہی وجہ ہے کہ وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں.

    صحافی غلام عباس شاہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاہم، فوجی حکام نے تصدیق کی کہ حقائق مختلف ہیں، جنرل عادل نے اپنا معمول،توسیع شدہ تین سالہ دور مکمل کیا. ایس ایس جی کی روایت نئے اور کم عمر جرنیلوں کو کمانڈ کرنے کے لیے فروغ دیتی ہے۔ جنرل عادل اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر ملکی ساتھیوں اور دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے جانے جاتے ہیں، ہندوستانی میڈیا کی طرف سے یہ جعلی پروپیگنڈہ ہمارے قابل فخر ایس ایس جی اور فوج کے درد کو تسلیم کرتا ہے۔ریپبلک ٹی وی، ایک مشہور پروپیگنڈہ آؤٹ لیٹ ہے،

    واضح رہے کہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج پر کشمیری عسکریت پسندوں نے تابڑ توڑ حملے کئے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج انتہائی پریشان ہے، بھارتی آرمی چیف نے بھی جموں کا دورہ کیا لیکن اپنی فوج کے اہلکاروں کے حوصلوں کو نہ بڑھا سکا، بھارتی فوج جموں میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے تو وہیں مقامی عسکریت پسند بھارتی فوج کو اپنے ٹھکانے جہنم تک پہنچا رہے ہیں،گزشتہ دنوں کپواڑہ میں بھارتی فوج کے میجر سمیت چار بھارتی فوجی زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک ہلاک ہوا تھا اس حملے کا الزام بھارت نے فوری پاکستان پر لگا دیا تھا،حالانکہ پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی کاروائی نہیں کی گئی، پاکستا ن کے خلاف الزام تراشی مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا وطیرہ ہے،

    پچھلے کچھ ماہ سے جموں و کشمیر کے کسی نہ کسی ضلع میں تقریبا روزانہ عسکریت پسند بھارتی فوج پر حملہ کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج کے اہلکار ڈرے ہوئے ہیں کہ معلوم نہیں کب وہ کسی گولی کا نشانہ بن جائیں، جموں کشمیر میں مقامی کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد بھارتی فوج نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ہمیشہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا،اور جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کئے، بھارتی فوج کی جانب سے مقامی کشمیریوں کی تذلیل، بدسلوکی کے بعد بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور آئے روز بھارتی فوج پر حملے کرتے نظر آتے ہیں،بھارتی فوج جموں کشمیر میں کشمیریوں کے گھروں کو نہ صرف جلاتی ہےبلکہ نوجوانوں‌کو بھی اغوا کر لیتی ہے،

    برسوں پہلے بھارت نے پروپیگنڈہ اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کی مہم شروع کی، معصوم کشمیریوں کو قتل کیا، ان کی شناخت کو چھپایا گیا اور بعد میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا،حالیہ کپواڑہ فالس فلیگ آپریشن بھارت کی طرف سے اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی ایک اور کوشش ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنا کنٹرول کھو رہا ہے، کیونکہ مقامی لوگ ان اقدامات کے خلاف بے خوف ہو کر اٹھ کھڑے ہو رہے ہیں۔

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

    پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی و انتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے
    بیرون ملک موجودچندعناصرپاکستان کی سیاسی صورتحال کو اپنےمذموم مقاصد کیلیےاستعمال کرتے ہوئےجھوٹ پھیلانے میں ملوث رہتےہیں،یہ عناصرپاکستان کی جڑوں کوکھوکھلا کرنےکیلیےپاکستان کی عوام کوملکی ادروں کیخلاف اکسانے اورملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کےمجرم ہیں، یہ کردارخودساختہ اورمن گھڑت جھوٹ پھیلا کرپاکستان کی سیکیورٹی کےضامن اداروں کیخلاف زہراگلتےرہتے ہیں،ان عناصر کےساتھ ساتھ اکبرحسین نامی بھگوڑا بھی اس گروہ کا اہم رکن ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبر پختونخوا میں بد امنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا،پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبرحسین ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہا ، وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا،سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے ،تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہو گیا۔

    اکبر حسین کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخواہ میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہی ہیں، ان کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے، یہ شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں،اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں، اکبر حسین کو عوام، فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے، اکبر حسین کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرور قرار دیتے ہوئے ملک دشمنی پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حنا سرور نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے اکبر حسین جو عادل راجا کی طرح پہلے فوج کا نام استعمال کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہووئے اور عمران خان کے جیل جانے بعد عمرانی عشق میں ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے ملک دشمن آلہ کار بن کر اپنے ملک و اداروں کے خلاف جھوٹی من گھڑت خبریں پھلانے لگے۔اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں.9 مئی کے دن ڈیجٹل دہشتگردی کروانے والوں میں اکبر حسین بھی شامل تھا جس نے لوگوں کو اشتعال دلا کر ملکی تنصیبات پر حملے کرواے سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کروائی ملک دشمنوں سے واہ واہ لی۔۔حکومت سے درخواست ہے اکبر حسین کو عوام اور فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نہ صرف ان کو سزا سنائی جانی چاہیے۔بلکہ ادارے کے نامپر ان کے خاندان کو جو سہولیات مراعات مل رہی ہے وہ بھی واپس لی جائے۔افسوسناک بات ہے کہ موصوف فوج سے ریٹائر ہے چالیس سال ایک ادارے کو دے کر بھی یہ ادارے سے اتنی وفا کرتے ہیں کہ ادھر ریٹائر ہووے ادھر جہموروں کے چمچے بن کر اسی فوج خلاف بکواسیات کرنے لگ گے۔ایسے غداروں کو سبق ضرور سکھانا چاہیے تاکہ دوبارہ اس دھرتی پر غدار پیدا نہ ہوں۔

    https://twitter.com/ChiryaClub/status/1818167833299161313

    سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • ہمارے بچے جیلوں میں ،عمران خان گھر،شہری پھٹ پڑا

    ہمارے بچے جیلوں میں ،عمران خان گھر،شہری پھٹ پڑا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات پر حملہ کیا، جس کے بعد شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، اب انکشافات سامنے آ رہے ہیں کہ نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا،

    9 مئی سانحہ کا ایک اور اہم شرپسند گرفتارکر لیا گیا،شرپسند کے ورثاء نے نو مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، محمد الیاس جو گاؤں ماندیش کا مقیم ہے کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا گیا شرپسند الیاس کے بھائی محمد ابراہیم نے اپنے بھائی کے گمراہ ہونے کے سبب تمام پردے چاک کر دئیے ،قومی املاک کو نقصان پہنچانے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہ آئیں، لوگوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پروپیگنڈے سے دور رہیں، ہمارے بچے جیلوں میں اور عمران خان گھر بیٹھے ہیں اور انہوں نے جیلوں میں گرفتار ہمارے بچوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے

    سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات جاری
    سانحہ 9 مئی میں ملوث سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات جاری ہیں تحریک انصاف کے ایک کارکن نے اعترافی بیان میں بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری سے ایک روز قبل شرپسندی کی منصوبہ بندی کی گئی یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری نے کارکنان کو جناح ہاؤس کوچ کرنے کی ہدایت کی چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے ایک دن قبل انتشار کا منصوبہ تیار کیا 9 مئی کی شر انگیزی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو بچانے کیلئے ایجنسیوں پر الزام تراشی کا آغاز کیا

    جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے سرغنہ حسان نیازی بھی موجود تھے
    نو مئی کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصہ میں جن اہم لوگوں نے انکشافات کئے، انکے مطابق جناح ہاؤس میں ہونے والی شرانگیزی کی مکمل منصوبندی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہی ہو چکی تھی ،پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے چھنتے ہی عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا تھا 9مئی کو لندن پلان کا نام دینے والے عمران خان کے اپنے کارکنان نے اعتراف کرلیا، تمام منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی تھی جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے سرغنہ حسان نیازی بھی موجود تھے اور کورکمانڈر کی یونیفارم کی توہین میں مصروف تھے

    جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • ہیلی کاپٹرحادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    ہیلی کاپٹرحادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے
    ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی گئی جس کو لے کر پروپیگنڈے کا طوفان کھڑا کیا گیا ہے، ہیلی حادثے کے بعد جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان میں امریکی ایمبیسی بڑے افسوس سے اطلاع دیتی ہے کہ غلطی سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو ڈرون نے ہٹ کر دیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئی ہیں ،ٹیمیں کریش کی جگہ لسبیلہ پر پہنچ رہی ہیں ہمیں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی موت پر افسوس ہے

    جب اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تو اسکے ٹوٹل دو فالورز تھے جو بعد میں بڑھتے گئے، اسکا سکرین شاٹ بھی وائرل ہوا اور پروپیگنڈہ کیا گیا،حقیقت جاننے کے باوجود یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے پی ٹی آئی کے حامی سول میڈیا صارفین نے اس کو لے کر ٹویٹس کیں اور تنقید کی ،جب جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ وائرل ہونے لگی تو اس اکاؤنٹ کا نام بدل دیا گیا

    جس اکاؤنٹ سے ہیلی کاپٹر ڈرون سے گرنے کی ٹویٹ کی گئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اکاؤنٹ سے پہلے بھی کچھ ٹویٹس کی گئی تھیں جنکو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، وہ ٹویٹس بھارت مین مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے حوالہ سے کی جا رہی تھیں

    اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا ایک بہت بڑا فتنہ بنا ہوا ہے اور اس فتنے کا دشمن پھرپور استعمال کررہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس فتنے کی مدد سے دشمن ہزارون میل دور بیٹھ کر بھی گھروں میں بیٹھے ہوئے معصوم لوگوں تک پہنچ کر بدگمانی پیدا کر رہا ہے، دشمن ہر برے وقت میں حالات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور ایسا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہا جس سے وہ قوم میں انتشار اور بدگمانی پھیلا سکتا ہے۔ یہ ہماری بدنصیبی بھی ہے کہ ہمارے اپنے ملک کے لوگ اس میں استعمال ہو رہے ہیں اور دشمن اپنے ہی لوگوں کا روپ دھار کر خوب فساد مچا رہا ہے۔ یہ ساری باتیں میں ہوا میں نہیں کر رہا ہے بلکہ اس کے ثبوت ایسے ہیں آپ وہ ثبوت دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دراصل آج کل ہو کیا رہا ہے کہ بڑے ناموں سے جن کی بات معاشرے کے لوگوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے ان کے نام سے جعلی اکاونٹ بنا کر فتنہ پھیلا کر مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں اور بعد میں اکاونٹ کا نام تبدیل کر لیا جاتا ہے۔ اگر آپ فیس بک یا ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ اس سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کس کس سیاستدان، کس کس مذہبی لیڈر اور دیگر اہم رہنماوں کے نام سے اکاونٹ بنے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر چوہدری نثار کے نام سے کئی اکاونٹ سامنے آتے ہیں جن سے سیاسی طور پر کئی غیر معمولی باتیں کی جاتی ہیں لیکن چوہدری نثار نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ یہ میرے اکاونٹ نہیں ہیں۔ اسی طرح حال ہی میں ایک ہیلی کاپٹر کو بدنصیب واقعہ پیش آیا جس میں پاک فوج کے سینئر افسران بھی سوار تھے جو حادثہ کی صورت میں شہید ہو گئے۔

    اسی دن بائیڈن نے ایمن الظوائری کو ڈرون حملے میں اڑانے کی خبر دی۔ پہلے تو تحریک انصاف کے نام نہاد لیڈروں نے یہ سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ یہ ڈرون کہاں سے ہو کر گیا تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہمسایہ دشمن ملک نے اس حادثے کے حوالے سے بد گمانی پیدا کرنی شروع کر دی۔ اس کے لیے ایک جعلی اکاونٹ بنایا گیا اس کی پروفائل پر لکھا ہوا تھا Level 2 policy advisor to David blom, US ambassoder to paksitan پھر اس اکاونٹ سے جو Caryn E. Giffordکے نام سے تھا سے ایک ٹویٹ کی گئی کہ پاکستان میں امریکی ایمبیسی بڑے افسوس سے یہ اطلاع دیتی ہے کہ ہمارے ایک Tactical droneنے غلطی سے پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ کر دیا جس کے نتیجے میں کچھ اموات ہوئی ہیں، ٹیمیں کریش کی جگہ پر لسبیلہ میں پہنچ رہی ہیں۔ ہمیں لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی 12 corpsکے نقصان کا افسوس ہے۔ جب یہ ٹویٹ کہ گئی تو ا سوقت اس اکاونٹ کے فالورز کی تعداد دو تھی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ اس کے فالورز کون ہیں۔

    ایک ہزار تک فالورز پہنچنے کے بعد اس کے سکرین شارٹس کو پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا اور اکاونٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ اور اس اکاونٹ کا نیا نام Chantille Austin رکھ دیا گیا۔ جبکہ پاکستان کے ہیلی کاپٹر پر ٹویٹ کرنے سے پہلے اس اکاونٹ سے ہندو ازم اور مسلمانوں کو ہندوستان میں نشانہ بنانے کے حوالے سے ٹویٹ کی جا رہی تھی۔ جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔ جس نے توہین رسالت کرنے والی نوپور شرما کی حمایت کے علاوہ پاکستان کے خلاف بھی ٹویٹ کی ہوئی تھی، جو بعد میں ساری ڈیلیٹ کر دی گئی اکاونٹ کا نام تبدیل کرنے کے بعد۔لیکن اب پھر ان ٹویٹس کو دوبارہ لگا دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ میں نے پالیسی کی وجوہات پر وہ ڈیلیٹ کر دی ۔

    جبکہ وہ لوگ جو پراپیگنڈا کے لیے فوری ویب سائیٹس بنا کر اس کے اصلی ہونے کا تاثر دینے کے لیے خبریں لگاتے ہیں ان سے ایک ویب سائٹ بھی بنوائی گئی اور یہ خبر وہاں بھی لگائی گئی۔اب آپ اگر ان کے فالورز پر نظر ڈالیں تو حیران ہو ں گے کہ اس میںArmy training command میجر گورو آریا
    عائشہ صدیقہ
    سبرامینیم سوامی
    میجر سرندر پونیا
    بھارت کی نیوز ایجنسی اے این آئی
    ریپبلک ٹی وی
    وزیر اعلی یو ۔ پی ۔۔یوگی ادیتیہ ناتھ
    راج ناتھ سنگھ
    سمیت بہت سے اہم لیڈروں کے
    Verified
    اکاونٹ ہیں۔ اب ان لوگوں کے اکاونٹ سے اس طرح کی ٹویٹ ری ٹویٹ ہو گی تو کون ایسا بندہ ہے جو فورا دھوکہ نہیں کھا جائے گا۔اور دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے وہ Key board warrier جو Regime change operation کی آڑ میں پاک فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں بڑی تعداد میں اس کو فالو کر رہے ہیں۔ اسے فالو کرنے کا مقصد معلومات حاصل کرنا تھا یا کچھ اور ۔ یا یہ ان کے لیے استعمال بھی ہو رہے ہیں یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ لیکن اس میں کئی ایسے بھارتی ایجنٹ ہیں جو تحریک انصاف کے سپورٹر کاروپ دھار کے لگے ہاتھوں اپنے ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔اس کا مقصد بھی امریکہ سے پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے، پاکستان میں امریکہ کے لیے نفرت پیدا کرنے ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کر کے پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات کو مزید خراب کرنا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا بھارت کا ساتھ دے رہا ہے لیکن یہ بات سوچنے کے لائق ہے کہ اگر بھارت کے مفاد میں ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات خراب کیئے جائیں تو یہاں پاکستان میں لوگ کیوں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اور پھر کہتے ہیں کہ مین امریکہ کا دشمن نہیں ہوں۔؟

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”525600″ /]

  • عمران خان کے فوج پرانتہائی غلط اوربھونڈے الزامات،ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے

    عمران خان کے فوج پرانتہائی غلط اوربھونڈے الزامات،ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاک فوج کے حوالہ سے بیانات پر ریٹائرڈ فوجی افسران کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھی ریٹائرڈ افسران اور پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں نے مذمت کی ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کے لئے مُتحد ہیں۔ہم سب کچھ ہو سکتے ہیں غَدار نہیں۔ افواجِ پاکستان کے ایک ایک آفیسر اور جوان نے وطن کے دِفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے۔ ان سازشی الزام کو مُسترد کرتے ہیں۔افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔

    بریگیڈیئر ر تنویر کا کہنا ہے کہ ہمار محافظ اللہ ہے اسکے بعد پاکستان کی مسلح افواج ہے، دشمن کی خواہش ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان پھوٹ پیدا کرے، ہم اس خواہش کو پورا نہیں ہونے دیں گے

    میجر احمر رضا شہید کے بھائی پروفیسر مقصود احمد کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں پاک فوج ہی ملک کی محافظ ہے دشمن کے بیانئے کو مت پروموٹ کریں

    لیفٹیننٹ جہانگیر خان مری شہید کے بھائی عالمزیب مری کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر بڑا پروپیگنڈہ چل رہا ہے، پاکستان پر امن ملک ہے، پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، سیاست میں پاک فوج کو نہ گھسیٹا جائے، پاک فوج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہے

    لیفٹیننٹ محمد فیصل مینگل ریٹائرڈ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پاکستانی افواہوں پر یقین نہ کریں اور تصدیق کروائیں

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • نظریاتی اختلاف، جھوٹ اور عدم برداشت ۔۔۔ زین خٹک

    نظریاتی اختلاف، جھوٹ اور عدم برداشت ۔۔۔ زین خٹک

    موجودہ دور میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ ہمارے نظام تعلیم میں اور نہ ہی ہمارے معاشرے میں برداشت کے حوالے سے کوئی رہنمائی اور ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ سے اس مغا لطے کے شکار ہیں کہ ہم سب سے بہتر ہیں اور دوسرے کم تر ہیں۔ اس سوچ کی بدولت ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جارہا ہے۔ دوسری طرف آج کل سوشل میڈیا کی بدولت شہرت کی وبا پھیل رہی ہے۔ ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر آ کر کسی دوسرے کے نظریے پر حملہ آور ہوتا ہے۔ نظریہ خواہ سیاسی ہو یا مذہبی ،کسی انسان کی زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا میں زیادہ تر فسادات نظریاتی اختلافات کی بدولت ہی ہوئے ہے۔ نظریات پر حملہ آور کو منفی سوچ کے لوگوں سے زیادہ پذیرائی بھی ملتی ہے۔ اور لوگ بھی بغیر کسی تحقیق کے سچ مان لیتے ہیں۔ گذشتہ روز پی ٹی ایم کی طرف سے تین بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ یہ بھوک کی وجہ سے مر گئے حلانکہ ان بچوں نے موسم سرما کے کپڑے پہنے تھے اور یہ ایک پرانی تصویر تھی لیکن اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر لوگ دھڑا دھڑ پھیلا رہے تھے۔ اسی طرح چند دن پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے ترکی میں جلوس کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔ کہ یہ عوامی نیشنل پارٹی کا بجٹ کے خلاف مظاہرہ ہے۔ حلانکہ اس تصویر میں، بلڈنگ، کپڑے، سب کچھ نمایاں تھیں۔ اج کل سوشل میڈیا پر بغیر دلیل و استدلال مغا لطے کی بنیاد پر نظریات زیر عتاب ہیں۔ کوئی بندہ آزادنہ طور پر اپنے نظریے پر بات نہیں کرسکتا۔ کیونکہ سوچ وشعور سے عاری مفتیان اور غازیانِ سوشل میڈیا فتویٰ کی بمباری شروع کرتے ہیں۔ ہر روز بے بنیاد اور دلیل کے بغیر خبریں جھوٹی خبریں معمول بن چکی ہیں۔ بغیر دلیل و شعور کے نظریات پر حملوں سے با ت گالیوں تک پہنچتی ہے۔ گالیوں سے بات معاشرے میں بگاڑ اور خون خرابے تک چلی جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم کسی جھوٹی خبر کو نہیں پھیلائیں گے۔ کسی کے نظریات پر حملہ نہیں کریں گے۔ ہمیشہ مثبت تنقید کریں گے۔ کسی بندے کے ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کریں گے اور کوئی بھی با ت ثبوت کے بغیر نہیں کریں گے۔ اسی سے معاشرے میں ایک مثبت مکالمے کی راہ ہموار ہو سکے گی اور دوسرے کے نظریات کو تحمل سے برداشت کرنے کی روش عام ہو گی۔